سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام عید الاضحیٰ 2018 کے موقع پر ملک بھر میں 100 شہروں میں 6 ہزار سے زائد جانور اللہ کی راہ میں قربان کیے گئے۔ اس حوالے سے منہاج ویلیفئر فاونڈیشن کے ڈائریکٹر سید امجد علی شاہ نے بتایا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے امسال بھی حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق قربانی کے جانور ذبح کیے، لاہور میں قائم کی گئی مرکزی قربان گاہ میں سینکڑوں گائیں، بکرے، دنبے اور چھترے قربان کیے گئے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے امریکہ (ہیوسٹن) جامع مسجد غوث الاعظم میں نماز عید ادا کی، شیخ الاسلام تنظیمی، تربیتی خطابات کے سلسلے میں امریکہ میں ہیں، انہوں نے اس دورہ کے دوران ہیوسٹن میں منہاج القرآن کے زیراہتمام قائم پانچ اسلامک سنٹرز کے افتتاح بھی کیے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اسٹریلیا کے زیراہتمام عید الاضحیٰ کا اجتماع منہاج سٹی میلبورن میں منعقد ہوا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کیا۔ عید کے اجتماع میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ دیگر ممالک کے مسلمانوں نے بھی عید الاضحیٰ منہاج سٹی میلبورن میں ادا کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیراہتمام کارپی سینٹر میں عیدالاضحیٰ 2018ء کا اجتماع منعقد ہوا، جس میں علامہ وقار احمد نے خطاب کیا۔ اس موقع پر اٹلی میں موجود پاکستانیوں اور دیگر ممالک سے مسلمانوں نے بھی عید کے اجتماع میں شرکت کی اور عیدالاحضٰی کی نماز بھی ادا کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر منہاج القرآن کارپی وقار احمد قادری نے خطاب کرتے ہوئے قربانی اور سنت ابراہیمی کی اہمیت قرآن وسنت کی روشنی میں بیان کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ملت اسلامیہ بالخصوص اسلامیان پاکستان کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔ انہوں نے کہاکہ عید الاضحیٰ حضرت ابراہیم ؑ کے عظیم جذبہ ایثار کی یاد میں منائی جاتی ہے۔ یہی جذبہ ایثار امت محمدیہ کو ممتاز اور بلند مقام عطا کرتا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر معروف علمی و روحانی شخصیت صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی (مرحوم) کی پہلی برسی کے موقع پر دعائیہ تقریب مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں صاحبزادہ فیض الرحمن درانی کے داماد پیر قطب الدین فریدی کے بیٹے پیر غلام نصیر الدین چشتی، ان کے بھائی عطاء الرحمن درانی، مرحوم کے صاحبزادگان حفیظ الرحمن درانی، حضرت الرحمن درانی، محمد بدر منیر درانی، مطیع الرحمن درانی نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام جہلم میں اپنی نوعیت کے پہلے پروگرام ’عرفان القرآن کورس برائے معلمین و معلمات‘ 5 اگست تا 14 اگست 2018ء منعقد ہوا۔ کورس میں 120 مرد و خواتین اساتذہ کو بنیادی عربی قواعد کے ساتھ تجوید و قرات کے اصول سکھائے گئے۔ ان ’قرآن سکالرز‘ کے ذریعے سو سے زائد مقامات ’عرفان القرآن اکیڈمیز‘ کے قیام کا منصوبہ تجویز کیا گیا ہے۔
مؤرخہ 14 اگست 2018ء کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں یوم آزادی کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی، پرچم کشائی کی گئی اور ملکی خوشحالی اور استحکام کیلئے دعا کی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ یوم آزادی نہ منانے کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ہمارے شدید تحفظات ہیں۔ مولانا معافی مانگیں اور اپوزیشن جماعتیں اس بیان پر مولانا سے باز پرس کریں۔ پاکستان لاکھوں قربانیاں دے کر حاصل کیا گیا، آزادی اللہ کی بیش قدر نعمت ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیراہتمام 14 اگست 2018ء کو منہاج اسلامک سینٹر کارپی میں یوم آزادئ پاکستان کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے عہدیداران و کارکنان سمیت کارپی میں موجود پاکستانی کمیونٹی سیاسی و سماجی شخصیات اور بچوں نے ملی جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔
پاکستان کے 71 ویں جشن آزادی کے موقع پر جنوبی کوریا میں پاکستان ایمبیسی اور پاکستان بزنس ایسوسی ایشن (جنوبی کوریا) کے زیراہتمام مرکزی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سفیر پاکستان رحیم حیات قریشی مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر منہاج القران انٹرنیشنل جنوبی کوریا کے وفد نے بھی تقریب میں بھرپور شرکت کی اور تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کا منہاج بک سٹال بھی لگایا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی بریشیاء کے زیراہتمام پاکستان کے 71 ویں یوم آزادی کی تقریب 14 اگست 2018ء کو منہاج اسلامک سینٹر بریشیاء میں منعقد ہوئی، تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے عہدیداران و کارکنان سمیت بریشیاء میں موجود پاکستانی کمیونٹی سیاسی و سماجی شخصیات اور بچوں نے ملی جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ؒ نے پاکستان کو عظیم اور خوشحال ملک بنانے کیلئے تواتر کیساتھ 3 نصیحتیں کی تھیں (1) اپنی صفوں میں اتحاد، نظم و ضبط اور یقین محکم پیدا کریں (2) عظیم ترین پیغمبر اسلام نے جو راہ متعین کی اس سے نہ ہٹیں (3) عوام کو تعلیم یافتہ اور منظم بنائیں اور بانی پاکستان کا ایمان تھا کہ ان رہنما اصولوں پر چل کر پاکستان اقوام عالم میں ایک عظیم ملک کا مقام حاصل کر سکتا ہے۔
تحریک منہاج القرآن لاہور اور پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ’’گرین پاکستان، کلین پاکستان‘‘ مہم کے سلسلے میں مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پودے لگائے گئے، سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید، ثناء اللہ خان، رانا تجمل، یونس نوشاہی و دیگر رہنماؤں نے پودے لگائے، مہم ماہ اگست تک جاری رہے گی، لاہور سمیت پورے ملک میں 10 لاکھ سے زائد نئے درخت لگائے جائینگے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام الہدایہ کیمپ 2018 کوپن ہیگن میں شروع ہو گیا، افتتاحی روز شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔ اس موقع پر صاحبزادہ حماد مصطفیٰ المدنی اور صاحبزادہ احمد مصطفیٰ العربی بھی موجود تھے۔ کیمپ میں ڈنمارک سمیت یورپ بھر سے شرکاء کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ڈنمارک میں تین روزہ الھدایہ کیمپ 12 اگست تک جاری رہے گا۔
تحریک منہاج القرآن وہاڑی گڑھا موڑ کے زیراہتمام کنونشن منعقد ہوا، جس میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سردار شاکر خان مزاری مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں نظام کی تبدیلی کا آغاز ہو چکا، شہدائے ماڈل ٹاؤن کو انصاف فراہم کرنا عمران خان کی ذمہ داری ہے۔ ریاست مدینہ کا نمونہ بنانے کیلئے تحریک منہاج القرآن عمران خان کے ساتھ ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.