سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع 03 مئی 2012ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں صفہ ہال پر منعقد ہوا۔ اس روحانی اجتماع میں ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی مہمان خصوصی تھے۔
مرکزی نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کی ماہانہ میٹنگ 03 مئی 2012ء کو مرکز TMQ 365 ایم بلاک ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کوپن ہیگن نورتھ ویسٹ میں مورخہ 03 مئی 2012ء کو منہاج ویمن لیگ کے لئے ایک خصوصی تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں ممبر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل؛ محترمہ غزالہ حسن قادری نے خصوصی گفتگو کی۔
محترمہ غزالہ حسن قادری (ممبر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل) نے مورخہ 03 مئی 2012 ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل اسلامک سنٹر آما، کوپن ہیگن (ڈنمارک) کا دورہ کیا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر نجمہ مرتضیٰ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ غزالہ حسن قادری کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر محترمہ غزالہ حسن قادری نے استقبال کے لئے آنے والی بہنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زندگی اور ان کی فکر کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی جنرل سیکرٹری محترمہ غزالہ حسن قادری مورخہ 02 مئی 2012ء کو چار روزہ تنظیمی دورہ پر ڈنمارک پہنچیں۔ کوپن ہیگن ایئر پورٹ پر تحریکی کارکنان کی کثیر تعداد نے استقبال کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کی ممبر محترمہ غزالہ حسن قادری نے مورخہ 02 مئی 2012ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل نورتھ ویسٹ کوپن ہیگن کے مرکزکا دورہ کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اباراکی کین کے زیر اہتمام مورخہ 01 مئی2012ء مرکز المصطفیٰ میں عظیم الشان محفل گیارہویں شریف کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت عظیم روحانی بزرگ الشیخ نعمت اللہ نے کی۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن جاپان کے صدر محمد انعام الحق نے پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے منعقدہ پروگرام میں مورخہ 01 مئی 2012ء کو شرکت کی جہاں پاکستانی کرکٹ ٹیم (خواتین) کو استقبالیہ دیا گیا
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریلیا کے صدر ڈاکٹر شمس العارفین نے مورخہ 01 مئی 2012ء کو مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ اپنے دورہ کے دوران انہوں نے آسٹریلیا میں بطور ڈائریکٹر نامزد ہونے والے سکالر ڈاکٹر نعیم انور نعمانی سے ملاقات بھی کی۔
سلسلہ اشرافیہ کی عظیم روحانی شخصیت اور موجودہ سرپرست پیر شاہ صوفی اشرف الاشرفی الجیلانی نے مورخہ 01 مئی 2012ء کو اپنے دورہ بنگلہ دیش کے دوران منہاج القرآن مرکز کا دورہ کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان (جیباکین) کے زیر اہتمام مورخہ 30اپریل 2102ء کو تبلیغی جماعت کے شروئی مرکز پر عظیم الشان درس عرفان القرآن منعقد ہوا۔ اسلامک سرکل آف جاپان کے امیر شاہد بھائی نے اس درس عرفان القرآن میں خصوصی شرکت کی۔
منہا ج القرآن انٹرنیشنل جاپان کی مرکزی تنظیم کے صدر سید عثمان شاہ بخاری کی صدارت میں مورخہ 29 اپریل 2012ء کو جاپان بھر کی تنظیمات کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ناگویا، شیزوکاکین، اباراکی کین،گما کین کی تنظیمات کے صدور وناظمین اور ناظم مالیات کے علاوہ مرکزی تنظیم کے جملہ عہدیداران نے شرکت کی
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی لنگر کمیٹی کے نائب ناظم غلام عباس بھٹی نے مورخہ 28 اپریل 2102ء کو سند ھ کے سابق چیف سیکرٹری اور موجودہ صدر سکاؤٹ سندھ سید غلام علی شاہ پاشا کے اعزاز میں مرکز منہاج القرآن لاکورنیومیں گرینڈ عشائیہ کا اہتمام کیا۔
پاکستان عوامی تحریک صوبہ سندھ کے مینارٹی ونگ کی جانب سے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک و ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا نے سندھ کے دیگر علاقوں بالخصوص کراچی کا دورہ کیا جہاں پاکستان عوامی تحریک صوبہ سندھ کے مینارٹی ونگ نے ان کے اعزاز میں تقریب منعقد کی۔
مورخہ 29 اپریل 2011ء بروز اتوار منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد نے اپنے کارکنان و عہدیداران کی اخلاقی و روحانی، فکری اور تنظیمی و انتظامی تربیت کے لئے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ اس ورکشاپ کا انعقاد تاج محل میرج ہال میں کیا گیا جس میں تقریباً 250 کارکنان و عہدیداران نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں مرکزی نائب ناظمہ محترمہ ساجدہ صادق، ناظمہ تربیت محترمہ گلشن ارشاد، نائب ناظمہ دعوت محترمہ نائلہ جعفر نے خصوصی شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.