سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ومنہاج سسٹر لیگ فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 12 فروری 2102ء کو مرکز منہاج القرآن لاکورونیو میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی، کثیر تعداد میں خواتین کی موجودگی کی وجہ پروگرام تاریخی اہمیت اختیار کر گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (لوگرونیو) سپین کے زیر اہتمام مورخہ 12 فروری 2012ء بروز اتور کو سالانہ محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں اہل اسلام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ محفل کے مہمان خصوصی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ محمد اقبال اعظم الازہری تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ نارووال بدوملہی کے زیراہتمام مورخہ 12 فروری 2012 کو عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی، جس میں اہم شخصیات کے علاوہ علاقہ بھر سے تقریبا 1500 خواتین نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں مرکز سے نمائندگی کرتے ہوئے ناظمہ دعوت محترمہ سدرہ کرامت، منہاج نعت کونسل اور منہاج کالج فار ویمن نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن کے زیر اہتمام مورخہ 12 فروری 2012ء بروز اتوار کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں ایک روح پرور محفل منعقد ہوئی جس کی صدارت ہالینڈ میں مقیم سفیر عالم علامہ حافظ محمد نذیر احمد خان نے کی جو صرف میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تقاریب میں شرکت کے لئے جرمنی تشریف لائے تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بریشیا اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 12 فروری 2012ء کو عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ جس میں بریشیا اور گردونواح سے کثیر تعداد میں عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ چکوال کے زیراہتمام بسلسلہ میلاد مہم مورخہ 12 فروری 2012 کو بعنوان "محسن انسانیت" ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں مہمان خصوصی ایم پی اے چکوال محترمہ عفت لیاقت چوہدری کے علاوہ دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ کانفرنس میں دور و نزدیک سے تقریبا 7000 خواتین و طالبات نے شرکت کی۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہ ربیع الاول میں منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل علی پور چھٹہ کے زیراہتمام مورخہ 12 فروری 2012ء بروز اتوار قصبہ احمد نگر چٹھہ کے گورنمنٹ ہائی سکول میں عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں 4000 سے 5000 تک خواتین نے شرکت کی۔ پروگرام میں خصوصی خطاب سابقہ صدر منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور محترمہ عائشہ شبیر نے کیا۔
منہاج القرآں ویمن لیگ کوٹلہ کے زیراہتمام مورخہ 12 فروری 2012 کو منگڑیاں میں عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ جس میں تقریبا 2000 سے زائد خواتین نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ اس کے بعد منہاج نعت کونسل کوٹلہ نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ نقابت کے فرائض محترمہ فرح ناز نے سرانجام دیئے
تحریک منہاج القرآن شاہکوٹ کے زیراہتمام مورخہ 11 فروری کو بعد از نماز مغرب منہاج ہاؤس سٹریٹ، وارڈ نمبر 13 مین بازار شاہکوٹ میں ماہانہ درسِ حدیث کی 35 ویں نشست منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت محمد شفیق طاہر صدر تحریک منہاج القرآن شاہکوٹ نے کی۔ علامہ سید ہدایت رسول شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ادب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ اس پر عمل پیرا کچھ اس انداز میں ہوں جیسے علامہ اِقبال نے اپنے شعر میں کہا کہ
تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست قدوۃ الاولیاء حضرت پیر سیدنا طاہرعلاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رضی اللہ عنہ کے یوم ولادت کی تقریب 11 فروری 2012ء (بمطابق 18 ربیع الاول) کو مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن میں منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی۔ مرکزی قائدین میں حاجی منظور حسین قادری، سید الطاف حسین شاہ گیلانی، احمد نواز انجم، حاجی محمد الیاس قادری، سید مشرف علی شاہ، شہزاد رسول قادری، صاحبزادہ افتخار الحسن شاہ، دیگر قائدین و سٹاف ممبران شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام 8ویں سالانہ میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس 18 ربیع الاول کی شب (بمطابق 11 فروری 2012ء) کو منعقد ہوئی۔ جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کینیڈا سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے براہ راست خصوصی خطاب کیا۔
مورخہ 11 فروری 2012ء کو سوئی ضلع بگٹی بلوچستان میں تحریک منہاج القرآن کے تحت ایک عظیم الشان میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظم تنظیمات ساجد محمود بھٹی اور طیب ضیاء سیکرٹری دعوت MYL نے خصوصی شرکت کی جبکہ علامہ ممتاز احمد صدیقی کا خصوصی خطاب ہوا۔
سفیر عالم منہاج القرآن انٹرنیشنل علامہ حافظ نذیر احمد خان نے مورخہ 11 فروری 2012ء بروز ہفتہ کو جرمنی کے مختلف شہروں کا دورہ کیا۔ وہ مسجد مدینہ بریمن کے صدر شاکر اور سیکرٹری محمد ظفر کی دعوت پر بریمن آئے تھے، جہاں سے انہیں مسجد گلزار مدینہ ہانو رو لے جایا گیا۔ ہانو ور میں قیام کے بعدمسجد گلزار مدینہ کے صدر جاوید احمد اورا ن کے ساتھیوں کے ہمراہ برلن پہنچے
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کی جانب سے مو رخہ 11 فروری 2012ء بروز ہفتہ کی شام ہوٹل آترسکو کے خوبصورت ہال میں منہاج القرآن آریزو کی تنظیم کی جانب سے میلادمصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالہ سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناگویا (جاپان) کے زیر اہتمام مورخہ 11 فروری 2012ء بروز ہفتہ ہر سال کی طرح اس سال بھی محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پورے جذبہ ایمانی،اور نہایت عقیدت واحترام سے منائی گئی۔اس سال محفل میلاد کا انعقاد منہاج القرآن کے خریدی گئے نئے اسلامک سنٹر و مسجد المصطفیٰ میں کیا گیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.