سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام عرفان القرآن کورس کی اختتامی تقریب 30 جولائی 2011ء کو منعقد ہوئی، جس میں شرکاء کو اسناد تقسیم کی گئیں۔ منہاج القرآن اسلامک سنٹر گلفشاں کالونی فیصل آباد میں ہونے والی تقریب کا آغاز نماز عشاء کے بعد شب 9 بجے ہوا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت مبارکہ سے ہوا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے زلزلہ 2010ء سے متاثرین لوگوں کے لیے راجن پور میں بنائے جانے والے زیر تعمیر مکانات کا دورہ کیا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے سیلاب متاثرین 2010ء کیلئے چاروں صوبوں میں 784 مکانات بنائے ہیں جن میں 500 مکانات کی تعمیر و مرمت بھی شامل تھی جبکہ 284 مکانات جو مکمل طور پر سیلاب میں بہہ گئے تھے اُنکی از سر نو تعمیر کی گئی۔
اسلامک کونسل ناروے مسلمان تنظیموں کی نمائندہ تنظیم ہے جو ہر سطح پر مسلم تنظیموں کی بہتری کے لئے کوشاں رہتی ہے۔ گذشتہ ہفتے کو ناروے میں ہونے والی دہشت گردی کی وجہ سے ناروے جیسے پر امن ملک میں ایک جذباتی ماحول پیدا کر دیا جس پر ہر شعبے اور طبقے سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اس کی بھر پور مذمت کی۔
منہاج ماڈل سکول میرپور کی ہونہار طالبہ پاکیزہ صدف جنجوعہ بنت محمد خلیل آسی نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2011ء میں 878 نمبر حاصل کرکے آزاد کشمیر تعلیمی بورڈ میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔ طالبہ نے اپنی شاندار کامیابی کو پرنسپل ادارہ، اساتذہ کی راہنمائی اور اپنی دن رات کی محنت کا نتیجہ قرار دیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 27 جولائی 2011ء کو ایک مقامی ریسٹورنٹ میں چیئرٹی ڈنر کااہتمام کیا گیا۔ ڈنر کا مقصد مخیر حضرات کو ’’آغوش ‘‘ کے دوسرے مرحلے ’’ بچوں کی کفالت‘‘ کے بارے میں بریفنگ دینا تھا، جس کے لئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیاتھا۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل افضل پور میرپور آزاد کشمیر کے زیراہتمام سکول کے بچوں میں نصابی کتب تقسیم کی گئیں۔ اس حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ میرپور کے کوآرڈینیٹر شاہد محمود قادری مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نےمنہاج القرآن علماء کونسل آزاد کشمیر کے تحصیلی صدر قاری محمد علی کے ساتھ مختلف اسکولوں کے بچوں میں نصابی کتب تقسیم کیں۔
تحریک منہاج القرآن ڈھونگ حلقہ پی پی 4 کے زیراہتمام عظیم الشان محفل میلاد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محمد صدیق کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ جس میں علامہ افضال احمد قادری (مرکزی نائب ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل) نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کے بعد نعت مبارکہ بھی پڑھی گی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل نارتھ اٹلی کے نائب ناظم ملک محمد اسماعیل اعوان، ملک اعجاز یوسف اعوان اور ملک زوہیب خالد اعوان نے مورخہ 25 جولائی 2011ء کو نووارا کے میئر (SINDACO) سے ان کے آفس میں ملاقات کی اورانہیں حال ہی میں ہونے والے الیکشن جیتنے پر مبارکباد اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
پیغام محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فروغ ہی تحریک منہاج القرآن کا مقصد ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری چاہتے ہیں کہ امت مسلمہ متحد ہو کر اسلام کی سربلندی کے لیے کھڑے ہو جائیں۔ ان خیالات کا اظہار امیر پنجاب احمد نواز انجم نے لودہراں کے تنظیمی دورہ کے دوران کیا۔ اس موقع انہوں نے لودہراں تنظیم کی کارکردگی کو بھی خوب سراہا اس پر انہوں صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں ملک اسلم حماد اور انکی ٹیم کو بھرپور مبارکباد پیش کی۔
منہاج ویمن لیگ اور منہاج سسٹر لیگ فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 24 جولائی 2011ء کو ماہانہ گیارہویں شریف کا پروگرام لاکورونیو فرانس میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ حمد و نعت کی سعادت مس مقصود اور منقبت گل منہاج گروپ نے حاصل کی
منہاج یوتھ لیگ نور پور، پاکپتن شریف کی تنظیمات نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے 24 جولائی 2011ء کو فری بلڈ گروپنگ کیمپ الفرید سکول سید وارث شاہ روڑ ملکہ ہانس میں لگایا گیا۔ لگایا، یہ کیمپ صدر منہاج یوتھ لیگ تحصیل نور پور رانا شکیل احمد کی رہنمائی میں منعقد ہوا جس کا باقاعدہ آغاز کلام الٰہی سے صبح نو بجے ہوا۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیرانتظام 23 جون کو کوٹلی آزاد کشمیر میں بنیادی دینی تعلیمات پر مشتمل تین روزہ کورس "آئیں دین سیکھیں" کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کورس تین مختلف مقامات فاطمۃ الزہراگرلز کالج، الزہرا اکیڈمی اور کوٹلی یونیورسٹی میں منعقد ہوا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پروفیسر احمد سلیمانی کے تعاون سے مانسہرہ میں تین روزہ فری آئی سرجری کیمپ منعقد ہوا۔ جس میں 662 مریضوں کی OPD کی گئی اور اُن کو فری میڈیسن فراہم کی گئیں۔ علاوہ ازیں 38 مریض جو سفید موتیا، آنکھوں کی چربی و دیگر مہلک امراض میں مبتلا تھے اُنہیں آنکھوں کا آپریشن کرانے کا مشورہ دیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی مجلس شوریٰ کا اجلاس مورخہ 23 جولائی 2011ء کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منعقد ہوا جس میں ممبران شوریٰ، ایگزیکٹو ممبران، منہاج القرآن بارسلونا، بادالونا، کوآرڈینیٹراوسپتالیت، کوآرڈینیٹر سانتاکولوما اور مختلف فورمز کے ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن (روٹرڈیم) ہالینڈ کے زیر اہتمام مورخہ 23 جولائی 2011ء کوایک چیئرٹی ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.