سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پیر سید بنیامین شاہ ہاشمی آستانہ عالیہ جامع دارالقرآن ہاشمیہ راولپنڈی نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا 19 جولائی 2011ء کو وزٹ کیا۔ سینئر نائب ناظم حلقات درود و فکر محمد لطیف مدنی نے انہیں خوش آمدید کہا اور تحریک منہاج القرآن کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا۔
مورخہ 19 جولائی 2011 کو محمد ظاہر ناظم تحریک منہاج القرآن لودہراں کے گھر پر عقیقے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت مبارکہ بھی پڑھی گئی۔ حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول کاشف بشیر اور مرزا فرحان قادری پیش کیے۔ تقریب کی نقابت کے فرائض نادر بھٹی نے سرانجام کیے۔
تحریک منہاج القران آزاد کشمیر کے زیرانتظام مرکزی نظامت تربیت تحریک منہاج القران نے آزاد کشمیر کے پرفضا مقام بنجوسہ راولاکوٹ میں 19 ,20 جولائی 2011ء کو دو روزہ تربیتی کیمپ منعقد کیا۔ جس میں آزاد کشمیر بھر سے تحریک کے عہدیداران اور رفقاء وابستگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تحریک منہاج القران کے قائم مقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض ، مرکزی ناظم تنظیمات ساجد محمود بھٹی، مرکزی ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی اور MSM پاکستان کے سینئر وائس پریذیڈنٹ میاں آصف چشتی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونیورسٹی لاہور اور جامعۃ الازہر مصر کے اسکالر علامہ حافط محمد ہارون عباسی نے فرنٹیئر/ پنجاب (گلیات)کا دعوتی دورہ کیا۔ دورے میں حافظ ہارون عباسی 18 جولائی 2011ء کو کراچی ایئر پورٹ پہنچے، جہاں انہوں نے پانچ دن قیام کیا۔ کراچی میں قیام کے دوران آپ نے 22 جولائی کو رحمانیہ مسجد کراچی میں نماز جمعہ ادا کی۔
شیخ الاسلام نے کہا کہ ہمیں اللہ کو منانے کی جدوجہد ہر وقت جاری رکھنی چاہیے آج ہم رب کو منانے کی بجائے اسے ناراض کرنے والے اعمال کی کثرت کر رہے ہیں۔ جسکی وجہ سے اللہ کی ناراضگی مختلف شکلوں میں دکھائی دیتی ہے۔ بندہ مومن ایک لمحہ بھی اللہ کی یاد سے غافل نہیں ہوتا۔ وہ دنیاوی فرائض کی ادائیگی میں بھی اللہ کو نہیں بھولتا۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل پنڈ دادنخان کے زیراہتمام 17 جولائی 2011ء کو شب برات کے موقع پر "شب توبہ" کے عنوان سے ایک کانفرنس منعقد ہوئی۔ پروگرام کا انعقاد مرکزی جامع مسجد پنن وال میں ہوا۔ جس کی صدارت الحاج محمد اصغر چوہدری نے کی جبکہ اسلام آباد سے راجہ مسعود احمد جنجوعہ مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد کے علاوہ ہزاروں شرکاء شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیراہتمام سالانہ شب بیداری مدرسہ محمدیہ فریدیہ نزد مسجد بلال المعروف نالے والی میں مورخہ 17 جولائی 2011ء کو منعقد ہوئی۔ اس موقع پر حاضرین کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا خطاب بذریعہ پروجیکٹر دکھایا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بحرین کے زیراہتمام مورخہ 17 جولائی 2011ء بروز اتوار کو بعد نماز عشاء بستین مسجد میں شب برات کی عظیم الشان محفل اور شب بیداری منعقد ہوئی، جس کی صدارت شیخ راشد بن ابراہیم المکی( سرپرست منہاج القرآن بحرین) نے کی
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے عہدیداروں نے مورخہ 16 جون 2011ء کو کاتالونیا (سپین) کے ڈائریکٹر جنرل Xavier Pulgdollers سے ملاقات کی جس میں مرزا محمد اکرم بیگ (صدر)، نوید احمد اندلسی (سیکرٹری جنرل)، حاجی ارشد محمود (صدر مجلس شوریٰ)، محمد اقبال چودھری (صدر منہاج مصالحتی کونسل)، محمد نواز قادری (ناظم مالیات)، چودھری پرویز اختر (ناظم ویلفیئر) نے شرکت کی۔
مصطفوی ویلفیئر سوسائٹی بھائی خان اور تحریک منہاج القرآن یونین کونسل جنڈ مہلو کے زیراہتمام 15 جولائی 2011ء بروز جمعۃ المبارک کو ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈاکٹر محمد واجد مصطفوی (صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان) اور راجہ جلیل کیانی (جنرل سیکرٹری انجمن بہبود مریضاں گوجر خان) مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کلچرل سنٹر کارپی میں مورخہ 16 جولائی2011 ء بروز ہفتہ کو شب برات کے سلسلہ میں ایک روحانی اور وجدانی محفل منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے زیر اہتمام اسلامک سنٹر کھوائی چنگ میں مورخہ 16 جولائی 2011ء بروز ہفتہ کوشب برات کی مناسبت سے عظیم الشان محفل منعقد ہوئی۔ محفل کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل ہانگ کانگ کے صدر ایم آئی ایس باچہ نے کی
منہاج القرآ ن انٹرنیشنل لاکورنیو(فرانس ) کے زیراہتمام مورخہ 16 جولائی 2011ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء شب برات انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی۔ محفل میں فرانس کی مرکزی اور ذیلی تنظیمات کے تمام ممبران، رفقاء اور وابستگان کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل(ناگویا) جاپان کے زیراہتمام مورخہ 16 جولائی2011ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء جامع مسجد المصطفیٰ مرکز کا افتتاح ہوا اورشب برات کی محفل منعقد ہوئی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن راوی ٹاؤن مغلیہ پارک شاہدرہ لاہور کے تحت منہاج فری پولی کلینک کے افتتاح کی تقریب مورخہ 16 جولائی 2011 کو منعقد ہوئی، جس میں مہمان خصوصی منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخا ر شاہ بخاری تھے جبکہ MWF کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد احمد معین، ڈاکٹر اصغر علی، ڈاکٹر قاسم و دیگر مہمانوں نے بھی شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.