سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شيخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادري کے دہشت گردي کے خلاف 600 صفحات پر مشتمل فتويٰ کي تقريب رونمائي 18 اپريل 2010ء کو حيدرآباد دکن بھارت ميں منعقد ہوئي۔ اس تقريب کا اہتمام الہدايہ آرگنائزيشن نے منہاج القرآن انٹرنيشنل حيدرآباد دکن کے صدر دفتر ميں کيا تھا
مورخہ 16 اپریل 2010 کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن کا دورہ کیا، اپنے دورے کے دوران انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ کے جملہ شعبہ جات کا وزٹ کیا اور تنظیمی و انتظامی امور ڈسکس کئے.
منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) میلان اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 15 اپریل 2010ء شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت شوریٰ کے صدر حاجی ارشد جاوید نے کی۔ اجلاس میں دیزیو تنظیم کے صدر حاجی خالد محمود، نائب صدر میاں سرفراز احمد، ناظم حاجی محمد اشرف اور دیگر شوریٰ کے احباب نے بھر پور شرکت کی۔
25 اپریل 2010ء بروز اتوار منہاج القرآن دیزیو کے زیر اہتمام درس قرآن و حدیث کی دوسری نشست اور محفل گیارہویں شریف کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں خواتین اور مرد حضرات کا علیحدہ علیحدہ اہتمام کیا گیا۔ خواتین اور بچیوں کی کلاس صبح دس بجے Missionari Saveriani ہال میں اور مرد حضرات اور نوجوانوں کی کلاس دوپہر دو بجے بعد نماز ظہر تک منہاج القرآن اسلامک سنٹر دیزیو میں منعقد ہوئی
منہاج القرآن انٹرنیشنل درامن ناروے میں پہلی مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں مسجد کی سنگ بنیاد کیلئے خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل درامن اور ناروے کے مرکزی قائدین کے علاوہ اہل علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ یہ ناروے کا وہ علاقہ ہے جہاں برفباری ہو رہی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) میلان اٹلی کے زیراہتمام خواتین و حضرات بالخصوص یوتھ کے لئے درس قرآن و حدیث کی باقاعدہ کلاسز کا آغاز 10 اپریل 2010ء بروز ہفتہ خواتین کے لئے اور 11 اپریل 2010ء بروز اتوار کو حضرات کے لئے منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو میں منعقد ہوا۔
مورخہ 10 اپریل 2010ء بروز ہفتہ بعد نماز مغرب منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) میں شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے حال ہی میں دہشت گردی کے خلاف جو فتویٰ دیا، اس کا تعارفی پروگرام منعقد ہوا جس کی صدارت حضرت علامہ حافظ نذیر احمد نے کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ (ایم ایس ایم سسٹرز) کےپلیٹ فارم سےمورخہ 10 اپریل 2010ء بمقام کانفرنس ہال حلقہ فکر کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا عنوان "عصرحاضر کے مسائل اور ان کا حل" تھا۔ اس حلقہ فکر میں لاہور بھر سے مختلف کالجز اور یونیورسٹیز سے تقریباً 300 طالبات نے شرکت کی۔
منہاج القرآن میچراتا کے زیر اہتمام 8 اپریل 2010ء کوخصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں چوہدری محمداقبال نے نئے آنے ولے افراد میں لائف ممبر شپ فارم تقسیم کئے اور انہیں منہا ج القرآن میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کی، اس کے علاوہ راشد بیگ کو منہاج نعت کونسل کی جانب سے خصوصی مبارکباد پیش کی گئی۔ اجلاس کا اختتام دعائے خير سے ہوا۔
ملک میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر تحریک منہاج القرآن نے منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے ’’منہاج ریسکیو ٹیم‘‘ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں 9 اور 10 اپریل کو 2 روزہ ٹریننگ کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس کیمپ میں پنجاب سروسز اکیڈمی ریسکیو 1122 کے انسٹرکٹرز نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن نارتھ اٹلی کی تنظیم سازی کا پروگرام مورخہ 1 اپریل 2010 کو منعقد ہوا، پروگرام کی صدارت یورپین کونسل کے صدر سید محمد ارشد شاہ اور یورپین کونسل کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد اصغر نے کی، جو خصوصی طور پر فرانس سے تشریف لائے تھے۔
پیمرا کی جانب کی سے اے آر وائی نیٹ ورک کے معروف مذہبی چینل کیو ٹی وی کی نشریات کی بندش کے خلاف 7 اپریل 2010ء کو منہاج القرآن یوتھ لیگ نے لاہور، اسلام آباد اور ملک کے دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے۔ اسلام آباد کے مظاہرے میں منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی قائدین نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ پی پی 95 کے یونٹ ترگڑی کے زیراہتمام 2 مارچ 2010 کو عرفان القرآن کورس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب کو میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عنوان سے منعقد کیا گیا تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل درامن ناروے کو اپریل 2010ء میں عرصہ 22 سال کے بعد مسجد تعمیر کرنےکی اجازت ملنے پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ناروے کےاعٰلی حکام اور مسلم ممالک کے سفیروں نے بھی شرکت کی۔
مورخہ 4 اپریل 2010 بروز اتوار کو دوہازاری سگاچر موسایا فاضل مدرسہ کے پرنسپل حضرت علامہ سلمان مجددی اور مدرسہ کے جملہ اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے منہاج القرآن انٹرنیشنل بنگلہ دیش میں شمولیت کا اعلان کیا، مدرسہ کے پرنسپل سمیت جملہ سٹاف نے منہاج القرآن کی رفاقت حاصل کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.