سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام جاری گوشہء درود میں گوشہ نشین احباب کے درمیان اسناد کی تقسیم کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کرنے کی سعادت شکیل احمد طاہر نے حاصل کی۔ اس کے بعد پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام جی ایم ملک نے گوشہء درود میں 10 دن کے لئے گوشہء نشین ہو کر 24 گھنٹے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود پاک بھیجنے والے گوشہ نشین میں اسناد تقسیم کیں۔
ملک کے نامور پنجابی گلوکار اشرف علی المعروف ملکو گذشتہ دنوں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن وزٹ کے لئے تشریف لائے۔ یہاں تحریک کے مرکزی قائدین نے آپ کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض سے آپ کی خصوصی ملاقات بھی ہوئی۔ اس ملاقات میں گلوکار ملکو نے بتایا کہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا مداح ہوں، میں انہیں بچپن سے جانتا ہوں۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں نظامت تربیت کے زیراہتمام عربی زبان سکھانے کے لئے "عریبک لینگوئج کورس" کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس کورس کا دورانیہ دو ماہ پر مشتمل ہے۔ صبح 10:30 بجے تا 11:30 بجے تک عربی لینگوئج کی یہ کلاس مرکزی سیکرٹریٹ کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوتی ہے۔ جامعہ بغداد (عراق) سے فارغ التحصیل فاضل استاد الشیخ حافظ محمد سعید رضا بغدادی "عرفان القرآن کورس" کی کامیاب تکمیل کر چکے ہیں۔ اس سلسلہ میں اب عربی زبان کو سکھانے کے لئے بنیادی عربی لینگوئج کورس شروع کیا گیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن ڈھوں (تحصیل گوجرخان ضلع راولپنڈی) کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس گذشتہ دنوں مدنی جامع مسجد ڈھوں میں منعقد ہوئی۔ یہ پروگرام خصوصی طور پر چوہدری پیراندتہ کی شادی کی تقریب سعید کا حصہ تھا۔ چوہدری پیراندتہ نے اپنی شادی کی خوشی میں تحریک منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد کر کے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
عالم اسلام کے نامور سکالر الشیخ ڈاکٹر فضل اللہ حریری گذشتہ دنوں جنوبی افریقہ سے دورہ پاکستان پر تشریف لائے۔ یہاں آمد پر آپ کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ وزٹ اور خصوصی لیکچر کے لئے دعوت دی گئی۔ اس سلسلہ میں آپ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن تشریف لائے۔ یہاں آپ نے امیر تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ فیض الرحمٰن خان درانی، آغا مرتضیٰ پویا، جی ایم ملک اور دیگر قائدین سے ملاقات کی۔ آپ کے ساتھ جنوبی افریقہ سے آنے والی ممتاز مذہبی سکالرز محترمہ آمنہ بالگرامی اور خامنہ تخمینہ بھی تھیں۔
ہرسال تحریکی خاندانوں کی سینکڑوں طالبات صرف اس وجہ سے یونیورسٹی میں داخلہ سے محروم رہ جاتی ہیں کہ طالبات کے لئے ہاسٹل کا کوئی بندو بست نہیں۔ طالبات کے لئے ہاسٹل کی تعمیر ایک اہم ضرورت ہے۔ آپ طالبات کے لئے ہاسٹل کا بلاک اپنے یا اپنے بزرگوں کے نام یا ملکی / علاقائی تنظیم کے نام سے تعمیر کروا سکتے ہیں۔
ناظم یوسی 44 لاہور میاں نوید انجم اپنے وفد کے ہمراہ گذشۃ روز تحریک منہاج القر آن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر خصوصی دورہ کے لئے آئے۔ اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے دیگر مرکزی قائدین کے ساتھ وفد سے ملاقات کی۔ شیخ زاہد فیاض نے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ اسلام کا احیا ء اسوّہ شبیری پر عمل پیرا ہوئے بغیر ناممکن ہے۔ حضر ت امام حسین علیہ السلام نے اپنے خانوادہ سمیت جانوں کا نذرانہ تو پیش کر دیا مگر باطل پذیری سامراج کے آگے سر نہیں جھکایا۔ حضرت امام حسین علیہ السلام حق کی علامت ٹھہرے اور پذیر ی استعمار باطل طاغوت کی علامت بن گیا۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت امور خارجہ کے ڈائریکٹر نجم الثاقب اور صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے افتخار احمد نے گذشۃ دنوں ملک کے ممتاز صحافی و دانشور عطاء الحق قاسمی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں مختلف امور پر گفتگو ہوئی اور بالخصوص تحریک منہاج القرآن کے عالمی سطح پر فروغ پر بات چیت ہوئی۔ ڈائریکٹر امورخارجہ تحریک منہاج القرآن نجم الثاقب نے بتایا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری عالمی سطح پر دنیا بھر میں انسانی حقوق کی بحالی اور قیام امن کے لئے کوشاں ہیں۔ا۔
تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی گذشتہ دنوں یورپ کے دو ماہ کے دورہ کے بعد وطن واپس پہنچے۔ ان کی وطن واپسی پر مرکزی سیکرٹریٹ میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس میں مختلف شعبہ جات کے ناظمین کے علاوہ مرکزی سٹاف نے بھی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز علامہ محمد حسین آزاد نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر امور خارجہ شکیل احمد طاہر نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔
نظامت تربیت کے زیراہتمام تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں عرفان القرآن کورس کے سلسلہ میں نئی کلاس شروع ہو گئی ہے۔ نظامت تربیت کے زیراہتمام عرفان القرآن کورس کی نئی کلاس کو سید منور حسین شاہ بغدادی نے شروع کیا ہے۔ قبل ازیں استاذ حافظ محمد سعید رضا بغدادی نے عرفان القرآن کورس کی پہلی کلاس شروع کی تھی۔
چوک اعظم (ضلع لیہ) میں فقیر ڈاکٹر نور محمد نقشبندی قادری کے مزار اقدس پر حضور شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دورہ صحیح بخاری شریف کے لیکچرز کو علمائے کرام اور عوام الناس نے سماع کیا۔ یہ لیکچرز بذریعہ ملٹی میڈیا آٹھ روز تک مسلسل چلائے گئے۔ اس میں دور و نزدیک سے سخت سردی میں علمائے کرام اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور بڑے ذوق و شوق کا اظہار فرمایا۔ا۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام یوم کشمیر کے حوالے سے "یکجہتی کشمیر سیمینار" گذشتہ دنوں پریس کلب لاہور میں منعقد ہوا۔ اس کی صدارت ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی جبکہ صدر پاکستان عوامی تحریک صاحبزادہ فیض الرحمن درانی مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری قانوں فاروق امجد میر، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور اے آر ڈی کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات منیر احمد خان، جماعت اہل حدیث کے مرکزی امیر علامہ زبیر احمد ظہیر، شیعہ پولیٹیکل پارٹی کے سربراہ سید نو بہار شاہ، تحریک علماء پاکستان کے سیکرٹری جنرل سید علی غضنفر کراروی،
ترکی کی بڑی فلاحی تنظیم "اوروپا ترک اسلامک بلرلگی" (ATIB) کا ایک وفد گذشتہ دنوں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی دعوت پر دورہ پاکستان پر آیا۔ اس وفد میں ابراہیم ارز، وحید مراپا اور دیگر اراکین شامل تھے۔ وفد نے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کے دورہ کے بعد پشاور کے علاقہ پشتہ خرہ میں عیدالاضحیٰ منائی۔
ممبر پنجاب اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی صوبائی سیکرٹری اطلاعات فرزانہ راجہ گذشتہ دنوں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ خصوصی وزٹ کے لئے تشریف لائیں۔ انہیں تحریک منہاج القرآن ہیومن ریسورسز کے ڈائریکٹر علامہ شاہد لطیف قادری نے یہاں خصوصی طور پر مدعو کیا تھا۔ مرکز آمد پر علامہ شاہد لطیف قادری اور پاکستان عوامی تحریک کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد شریف نے انہیں مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی وزٹ کروایا۔ا۔
ہفتہ 10 فروری 2007ء کوکتالان پارلیمنٹ کی خصوصی دعوت پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے وفد نے کتالان پارلیمنٹ کا دورہ کیا، وفد میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی مجلسِ شوریٰ کے صدر میاں برکات احمد، ناظمِ نشر و اشاعت نوید اصغر ، منہاج یوتھ لیگ میں سے صدر مسیب حسن شفیق، نائب صدر محمد عتیق الرحمان، سیکریٹری جنرل احسن جاوید، رضوان علی سلطانی، برکات مصطفی اور حسنات مصطفی شامل تھے اس موقع پر ہم وطن اخبار کے اڈیٹر حسین احمد بخاری بھی وفد کے ہمراہ تھے ۔یاد رہے کہ منہاج القرآن سپین کی طرف سے کتالان پارلیمنٹ کا6 ماہ کے اندریہ دوسرا وزٹ تھا۔ 10 بجے جب وفد کے شرکاء پارلیمنٹ پہنچے تو وہاں موجود کتالان پولیس اور پارلیمنٹ کی پروٹوکول انتظامیہ نے ان کا پارلیمنٹ کے مرکزی دروزہ پر استقبال کیا ۔ کتالان پارلیمنٹ کی پروٹوکول انتظامیہ نے ایک ایک کر کے پارلیمنٹ میں موجود تمام دفاتر اور مرکزی عمارت (کورم)کا تعارف کروایا اور بتایا کہ کتالان پارلیمنٹ کے اراکین کی کل تعداد 135 ہے او ر اس دفعہ پارلیمنٹ 6 پارٹیز پر مشتمل ہے۔ عملے میں شامل ایک خاتون نے پارلیمنٹ عمارت کی تاریخ بتاتے ہوئے کہا کہ سن 1714ء میں بننے والی اس خوبصورت اور شاندار عمارت کو فوجی چھاونی کے طور پر بنایا گیا تھا، اور یہ عمارت عرصہ دراز تک ہسپانوی بادشاہوں کے زیرِ استعمال رہی ، لیکن 1930ءکی دہائی میں جب سپین میں ایک ریپبلک کے طور پر جمہوریت کو بحال کیا گیا تو اس عمارت کو بطورِ علاقائی اسمبلی کے استعمال کرنے کا مطالبہ کیا گیا جو کہ بالآخر منظور ہوا ، 1936ء میں سول جنگ ہوئی اور فوجی جرنیل فرانکو حکومت پر قابض ہوا تو اس نے اس عمارت کو تالے لگوا دیے اور اس میں کسی بھی قسم کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا ، پھر 1975ء میں جب سپین میں دوبارہ جمہوریت بحال ہوئی اور کتالونیا کو خودمختاری ملی تو اس عمارت کو از سرِ نو بطورِ پارلیمنٹ استعمال کیا گیا جو کہ آج تک جاری ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.