سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی سٹوڈنٹس پارلیمنٹ کا اجلاس مورخہ 8 فروری 2009ء کو مرکزی سیکرٹریٹ کے امام اعظم ابوحنیفہ ہال میں منعقد ہوا۔ ایم ایس ایم کے مرکزی صدر محمد ذیشان بیگ نے اجلاس میں سپیکر کے فرائض سرانجام دیے جبکہ ایم ایس ایم کے سیکرٹری جنرل ساجد گوندل ڈپٹی سپیکر تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 58ویں سالگرہ کے موقع پر عالمی سفیر امن سیمینار مورخہ 14 فروری 2009ء کو الحمرا ہال میں ہوا۔ جس کی صدارت سابق گورنر مصطفیٰ کھر نے کی جبکہ مہمان خصوصی ممبر سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ حسین محی الدین القادری اور وفاقی وزیر فرزانہ راجہ تھے۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز لاہور میں ہفتہ تقریبات کے پانچویں روز مورخہ 13 فروری 2009ء کو محفل مشاعرہ منعقد ہوئی۔ بزم منہاج کے زیراہتمام ہونے والے آل پاکستان بین الکلیاتی تقریبات کی محفل مشاعرہ کا طرح مصرع "سفر میں لوگ تھے جھگڑا مگر قیام کا تھا" رکھا گیا۔
ملک کی معروف علمی و روحانی اور ادبی شخصیت حضرت صاحبزادہ پیر سید نصیر الدین نصیر شاہ گولڑوی 13 فروری 2009ء بروز جمعۃ المبارک کو دوپہر دو بجے اسلام آباد گولڑہ شریف میں قضائے الٰہی سے وفات پا گئے۔
کالج آف شریعہ میں بزم منہاج کے زیراہتمام کل پاکستان بین الکلیاتی ہفتہ تقریبات کے چوتھے روز مورخہ 12 فروری 2009ء کو مقابلہ کوئز منعقد ہوا۔ عالمی سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 58ویں سالگرہ کے سلسلے میں ہونے والی تقریبات کے مقابلہ کوئز کی صدارت پرنسپل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی۔
منہاج القرآن علماء کونسل پاکستان کے زیراہتمام ہمدرد ہال لاہور میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے برتھ ڈے کے موقع پر ایک عظیم الشان سیمینار بعنوان ’’ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی و تحقیقی خدمات‘‘ منعقد ہوا جس کی صدارت مرکزی امیر تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ مسکین فیض الرحمن درانی نے فرمائی۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 58ویں سالگرہ کے موقع پر بزم منہاج کے زیراہتمام آل پاکستان بین الکلیاتی ہفتہ تقریبات کے تیسرے روز مقابلہ انگلش بعنوان ’’The need of Religion in social life‘‘ مقابلہ عربی تقریر بعنوان ’’مشاکل الامہ وعلاجھا‘‘ اور مقابلہ مضمون نویسی بعنوان ’’احیاء امت، رکاوٹیں اور سدباب‘‘ منعقد ہوئے۔
گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع مورخہ 6 فروری 2009ء کو ہوا۔ اس پروگرام کا انعقاد امام اعظم ابوحنیفہ ہال (گوشہ درود) میں کیا گیا۔
پیر حضرت صوفی محمد صادق رحمۃ اﷲ علیہ کی یاد میں تحریک منہاج القرآن کے مرکز پر تعزیتی پروگرام منعقد ہوا جس میں ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، ڈائریکٹر فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر علی اکبر الازہری، شیخ الحدیث علامہ محمد معراج الاسلام، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، پروفیسر محمد نواز ظفر، ناظم امورخارجہ جی ایم ملک، دیگر مرکزی قائدین تحریک منہاج القرآن، سٹاف ممبران اور کالج آف شریعہ کے اساتذہ نے شرکت کی۔
منہاج یونیورسٹی کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 58 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں ہفتہ تقریبات کے دوسرے روز مورخہ 10 فروری 2009ء کو اردو مباحثہ منعقد ہوا۔
مسجد اقصیٰ کے امام الشیخ الدکتور تاثیر راجب التمیمی مورخہ 7 فروری 2009ء کو مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس وزٹ کے لئے تشریف لائے۔ ڈاکٹر شیخ تاثیر راجب التمیمی سپریم کونسل آف شریعہ کے جج ہیں اور شریعہ سپریم کورٹ کے سربراہ ہیں اس کے علاوہ آپ فلسطینی سنٹر اور سولائزیشن ڈائیلاگ کے سربراہ بھی ہیں جبکہ بانی اسلام ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل ہیں۔
سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 58 ویں سالگرہ کے موقع پر کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی لاہور میں آل پاکستان بین الکلیاتی ہفتہ تقریبات کا آغاز مورخہ 9 فروری کو ہوا۔ طلبہ کی نمائندہ تنطیم "بزم منہاج" کے زیراہتمام ہونے والی تقریبات کا آغاز مقابلہ حسن قرات و نعت سے ہوا۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر و فلسطین سیمینار مورخہ 5 فروری 2009 کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر ہوا۔ جس کی صدارت پاکستان عوامی تحریک کے صدر صاحبزادہ فیض الرحمٰن درانی نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی ممبر سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ حسین محی الدین تھے۔
معروف صحافی رمان احسان مرحوم کی یاد میں تحریک منہاج القرآن کی ڈائریکٹوریٹ آف میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز کے زیراہتمام لاہور پریس کلب میں تعزیتی ریفرنس مورخہ 6 فروری 2009ء کو ہوا جسکی صدارت مرحوم کے بھائی سینئر صحافی عرفان احسان نے کی۔
نظامت تربیت کے زیراہتمام مرکزی سٹاف کے لئے ایک ماہ کے دورانیہ پر مشتمل کمپیوٹر ٹریننگ کورس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس کورس میں ڈپٹی ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو عبدالستار منہاجین، ڈپٹی ڈائریکٹر فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ محمد فاروق رانا، نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر عبدالرحمٰن بطور لیکچرار خدمات سرانجام دے رہے ہی
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.