سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
لکھنؤ: منہاج القرآن انٹرنیشل انڈیا کے زیرِاہتمام لکھنؤ اور برودا میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دہشت گردی کے خلاف جاری کردہ مبسوط تاریخی فتویٰ اور انسدادِ دہشت گردی نصاب کی تشہیری مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں لکھنؤ میں تقریب منعقد کی گئی جس میں منہاج القرآن انڈیا کے سیکرٹری جنرل شعیب ملک، منہاج القرآن لکھنؤ کمیٹی کے سیکرٹری جنرل عامر سید، منہاج القرآن برودا کمیٹی کے ممبر صہیب شیخ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے افراد نے شرکت کی۔
بریشیاء منہاج القرآن انٹرنیشنل بریشیا کے زیراہتمام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت پاک کے سلسلے میں میلاد مصطفےٰ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ 25 دسمبر 2015 کی شام بریشیا کے فیرا ہوٹل میں منعقد اس عظیم الشان کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل بریشیا کے عہدیداران و کارکنان سمیت پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائیشیا کے زیراہتمام 24 دسمبر 2015 کو عظیم الشان سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں مصر سے قاری سید خالد حمید کاظمی جبکہ منہاج القرآن جاپان کے ڈائریکٹر علامہ محمدشکیل ثانی نے خصوصی شرکت کی، علاوہ ازیں کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔
مینار پاکستان آج دنیائے اسلام کی سب سے بڑی 32ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس کا گواہ بنے گا۔ تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام ہونے والی میلاد کانفرنس کے انتظامات مکمل۔ 40 ہزار کرسیاں لگا دی گئیں۔ خاص مہمانوں کیلئے مینار پاکستان کے چبوتروں پر 3سٹیج بنائے گئے، کانفرنس کی صدارت شہزادہء غوث الوریٰ جگر گوشہ قدوۃ الاولیاء حضور پیر السید محمود محی الدین القادری الگیلانی کرینگے جبکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کانفرنس سے خصوصی خطاب کریں گے۔ عالمی میلاد کانفرنس میں لاکھوں عشاقان مصطفی شرکت کریں گے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 32 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس 23 دسمبر 2015ء کی شب مینار پاکستان کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت شہزادہء غوث الوریٰ جگر گوشہ قدوۃ الاولیاء حضور پیر السید محمود محی الدین القادری الگیلانی نے کی، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔ یہ کانفرنس ARY News ،Neo TV ،Abb Takk ،Dunya TV ،Channel 92 ،Samaa TV ،Express News ،Geo TV ،City 42 اور www.Minhaj.TV نے براہ راست نشر کی۔
ڈاکٹر طاہرالقادری 22 دسمبر کی صبح استنبول سے لاہور پہنچے، ایئرپورٹ پر مرکزی رہنماؤں اور سینکڑوں کارکنان نے ان کا پرجوش استقبال کیا، ایئرپورٹ لاؤنج کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ افواج پاکستان اور رینجرز کو کہنا چاہتا ہوں آپ ابھی تک صرف سندھ کے اختیارات پر اڑے ہوئے ہیں 14 لاشیں اور 100 زخمی لاہور میں بھی آپ کا انتظارکررہے ہیں، پنجاب کے قاتل حکمرانوں کے خلاف ایکشن کب ہو گا؟
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت پاک کے سلسلے میں جشن میلاد مصطفےٰ کی تقریب 22 دسمبر کی شام مرکز منہاج القرآن پیرس میں شایان شان انداز میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اور ذیلی تنظیمات کے عہدیداران و کارکنان سمیت پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقامی مہمانوں میں علاقائی قانونی مشیر برائے چرچز فادر گیرارد مارلیس، بلدیاتی مشیر لاکورنیو مہدی ہفسی اور ممبر چرچ کمیٹی لاکونیو جارجیئس تقریب میں شریک تھے۔
پیرس (اے کے راؤ) فرنچ کونسل آف مسلم فیتھ (Conseil français du culte musulman) کی جانب سے فرانس میں بین المذاہب ہم آہنگی کا دن منایا گیا۔ اس سلسلے میں پیرس کی جامع مسجد سمیت ملک بھر کی مساجد میں ہفتہ اور اتوار کو تقریبات منعقد ہوئیں۔ ’یومِ بین المذاہب ہم آہنگی‘ کا مقصد اسلام کے فروغِ امن اور انسدادِ تشدد کے پیغام کو معاشرے کے مختلف طبقات تک پہنچانا تھا۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے زیراہتمام شادیوں کی سالانہ اجتماعی تقریب میں 25 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔ تقریب میں شریک ہر دلہن کو ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان تحفے میں دیا گیا۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر ریندی ایتھنز میں منہاج پیس اینڈ انٹیگریشن یونان کے زیراہتمام 20 دسمبر کو سالانہ کرسمس سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت علامہ حافظ محمد نواز ہزاروی نے حاصل کی، جبکہ رنگ الحسن شاہ نے بارگاہِ رسالتمآب صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ سیمینار میں شرکاء سے اظہار خیال کرنے والوں میں شامیر امجد، عمران اللہ، مرزا امجد جان، رانا محمد وقار خاں، غلام مرتضیٰ قادری، علی یورگیوآوی اور علی یورگیو کوستادینوس شامل تھے۔
منہاج القران انٹرنیشنل کے زیراہتمام میلاد کڈز فیسٹیول کا انعقاد ہوا، یہ فیسٹیول 20 دسمبر 2015 کو منہاج القران ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سنٹر نیوجرسی میں منعقد ہوا، جس کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت عاطف سید نے حاصل کی۔ جس کے بعد تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔ نعت رسول مقبول کی سعادت معاذ معدن اور ماریہ فاطمہ نے حاصل کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام جلوس بسلسلہ استقبال میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی، جبکہ تحریک منہاج القرآن کی ضلعی قیادت محمد یونس قادری کی مکمل ٹیم، پاکستان تحریک انصاف، ق لیگ اور دوسری سیاسی جماعتوں کے علاوہ مسیحی برادری نے بھی خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کے حوالے سے مشعل بردار جلوس کا انعقاد کیا گیا جس میں تحریک منہاج القرآن لیہ کے عہدیداران کے علاوہ علاقہ بھر کثیر تعداد میں مردوخواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ ہر سال کی طرح امسال بھی یکم سے 10 ربیع الاول تک ہونے والی ان محافل سے پہلے مشعل بردار جلوس نکالے جاتے ہیں
علامہ شکیل احمد ثانی نے میلادالنبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے عہدیداران اور کارکنان کو مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہماری تربیت اس نہج پر کی ہے کہ ہمیشہ حق بات کہنا اور اللہ رب العزت کی ربوبیت کے ساتھ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمت و رفعت کا بیان کرنا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا پیغام محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فروغ ہے۔
چکوال () شہداء پشاور کی یاد میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (MSM) کے زیراہتما ریلی کا اہتمام کیا گیا جس میں متحدہ طلبہ محاذ جماعتیں جن میںISF ،IJT ،PSF اور JSO نے شرکت کی۔ مشترکہ ریلی نکالی کا آغاز دفتر ایم ایس ایم (منہاج القرآن) سے شروع ہو کر یادگار شہدا 15 چوک پر گئی جہاں پر شہدائے اے پی ایس پشاور کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور دعائے مغفرت کی گئی۔ اس موقع پر تمام طلبہ تنظیمات کے نمائندگان نے خطاب بھی کیے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.