سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے زیراہتمام ایمبیسیڈر ہوٹل میں ایمبولینس سروس کی افتتاحی تقریب 24 مئی 2012 کو منعقد ہوئی۔ جس میں چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی اور تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی مہمان خصوصی تھے۔
بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے فرزند ارجمند، صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری دی ہیگ میں منعقد ہونے والے میلاد فیسٹیول 2012ء میں شرکت کے لئے ہالینڈ پہنچ گئے۔
DIOCESAN گرلز سکول کی طالبات نے اپنے سٹاف کے ہمراہ مورخہ 21 مئی 2102ء کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ ہانگ کانگ کا وزٹ کیا۔ وزٹ کا اہتمام لیڈی میکبہوز سینٹر نے کیا۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس مورخہ 20 مئی 2012ء کو مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن لاہور کے صفہ ہال میں انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی قائدین کے علاوہ تحریک منہاج القرآن کے کارکنان نے پاکستان بھر سے شرکت کی۔ اس موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ موجودہ نظام کے تحت جلد یا بروقت ہونے والے الیکشن ملک و قوم کے ساتھ مذاق ہوگا۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام بہاول پور میں آئیں دین سیکھیں کورس کا آغاز مورخہ 28 اپریل 2012ء بروز ہفتہ کو ہوا۔ جس میں علامہ غلام ربانی تیمور مرکزی سینئر نائب ناظم تربیت، علامہ محمد شریف کمالوی مرکزی ناظم عرفان القرآن کورسز نے خصوصی شرکت کی
مورخہ 19 مئی بروز جمعہ کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم میں منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام ایک سیمینار کا اہتمام ہوا جس میں 50 سے زائد ٹیچرز نے شرکت کی۔ سیمینار میں ٹریننگ کے لئے اسلامیہ انٹرنیشنل یونیورسٹی سے ڈاکٹر پروفیسر محمد امجد آرائیں اپنی ٹیم کے ہمراہ تشریف لائے اور انہوں نے بذریعہ پروجیکٹر ٹیچرز کو Modren Edurational Method بتائے۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹرز میں محافل کا انعقاد کیا گیا پہلی محفل 12مئی جبکہ دوسری محفل 19 مئی 2102ء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ اور منہاج القرآن اسلامک سنٹر پوکونگ میں منعقد ہوئیں۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل پتوکی کی ایگزیکٹو باڈی کا ماہانہ اجلاس مورخہ 18 مئی بروزجمعتہ المبارک کو آفس تحریک منہاج القرآن پتوکی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن حکیم سے ہوا جس کے بعد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ ہدیۂ عقیدت پیش کیاگیا۔
منہاج یورپین کونسل کے وفد نے مورخہ 18 مئی 2012ء کو منہاج القرآن گارج لے گونس فرانس کا وزٹ کیا، وفد میں منہاج یورپین کونسل کے صدر اعجاز احمد وڑائچ، منہاج یورپین کونسل کے ناظم محمد بلال اپل، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم شامل تھے
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کونسل کویت کے صدر محمد جعفر صمدانی اور جنرل سیکرٹری ایم ایچ قریشی نے مورخہ17 مئی2012ء کو دولۃ الکویت میں تعینات جرمنی کے سفیر فرانک ایم مان سے جرمن سفارتخانہ میں ملاقات کی۔
تحریک منہاج القرآن جہانیاں کے ناظم نشرواشاعت عبدالرحمن شان کے والد محترم بقاضائے الٰہی انتقال کرگئے ہیں (ان للہ وان الیہ راجعون)۔ مرحوم کا نماز جنازہ مولانا محمد اشرف چشتی گولڑوی نے پڑھایا جس میں تحریک منہاج القرآن جہانیاں کے عہدیداران اور مقامی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر اہتمام منہاج القرآن اباراکی کین کے مرکز المصطفیٰ پر مورخہ 19 مئی 2012ء کو یوم سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کانفرنس پوری شان وشوکت سے منائی گئی۔ پروگرام کی صدارت NPO کے صدر صالح محمد افغانی نے کی جبکہ محمد انعام الحق (صدر MPIC جاپان) نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔ محمد سکندر اور محمد رفیع چیبا کین سے خصوصی طور پر تشریف لائے۔
شیخ الا سلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ اسلام نے خونی رشتوں کے احترام بارے جو تعلیمات دی ہیں ان کی اہمیت سے دنیا کا کوئی معاشرہ انکار نہیں کر سکتا۔ والدین کے ساتھ حسن سلوک اور ان کے حقوق کی ادائیگی کے لئے قرآن حکیم اور احادیث نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں واضح احکامات ہیں۔ ماں کے حقوق کی ادائیگی کو اسلام نے خصوصی اہمیت دی ہے اور بندے کے لئے اللہ کی محبت کو سمجھانے کے لئے بھی اس نے ماں کی محبت کی مثال دی ہے کہ وہ ماں سے ستر گنا زیادہ پیار کرتا ہے۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل پتوکی کے زیراہتمام 13 مئی بروز اتوار کو 43 واں ماہانہ درس عرفان القرآن کمیٹی گراؤنڈ پتوکی میں بعد نماز فجر منعقد ہوا جس میں خصوصی شرکت علامہ صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نائب ناظم دعوت تحریک منہاج القرآن نے کی۔ پروگرام میں اہل علاقہ کے ممتاز علماء کرام اور سیاسی وسماجی شخصیات نے خصوصی طور پرشرکت کی
تحریک منہاج القرآن جہانیاں کے زیراہتمام 62 واں درس عرفان القرآن مورخہ 13 مئی 2012ء کو سبزہ زار ٹاؤن ہال میں منعقد ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی محمد احسان شریف تھے جبکہ خصوصی شرکت علامہ فیاض بشیر نائب ناظم دعوت نے کی۔ اس موقع پر صدر تحریک حافظ احمد دین، نائب صدر ڈاکٹر ایوب، ناظم میڈیا عبدالرحمن شان، ناظم مرزا عبدالکریم، ناظم مالیات خالد ندیم، شہباز فریدی، زاہد واہلہ، صہیب واہلہ، اتفاق فریدی، نعمان فریدی، جاوید اقبال ودیگر بھی موجود تھے
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.