سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان نے ملک بھر کی مساجد میں دروس قرآن کا آغاز کردیا ہے توچکی کین میں واقع جامع مسجد البلال Yoki میں مورخہ07 مئی 2012ء بروزسوموار کو عظیم الشا ن درس عرفان القرآن کی محفل منعقد ہوئی جس میں جاپان بھر سے تنظیمی وتحریکی ساتھیوں نے بھر پور شرکت کی۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کونسل نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شہر ہ آفاق کتاب دہشت گردی اور فتنہ خوارج کے خلاف مبسوط تاریخی فتویٰ کی پذیرائی کے لئے مورخہ 06 مئی 2012ء بروز اتوار کو ایک تقریب کا اہتمام کیا، تاکہ اس کتاب کی مغربی، سفارتی، علمی اور کویتی حلقوں میں اہمیت کو اجاگر کیاجاسکے،
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام مورخہ 31مئی 2012 کو منہاج اسلامک سنٹر بارسلونامیں ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل منعقد ہوئی جس میں منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں قرآن پاک حفظ کرنے والے طالب علم حافظ محمد معراج کی دستار بندی کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے وفد نے بھرچونڈی شریف (سندھ) کے سجادہ نشین میاں عبدالحق عرف مٹھا سائیں (MNA) کےگھر ان سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں ملک محمد اسلم حماد نے کی جبکہ دیگر احباب میں ناظم ویلفیئر تحریک منہاج القرآن لودہراں اظہر حسین لنگاہ ایڈوکیٹ، ناظم دعوت ملک عابد حسین جوئیہ، صدر منہاج یوتھ لیگ خواجہ محمد احمد قادری، صدر ایم ایس ایم ملک عمر فاروق، حافظ عبدالقیوم غوری اور قاری اللہ دتہ مہروی شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل چینتو (اٹلی) کے صدر مصور حسین، ناظم نشرواشاعت عدیل اظہر نے سحر محمود اور محمد اظہر کے ہمراہ مورخہ 05 مئی 2012ء بروز ہفتہ کو آریزو کا دورہ کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس (فرانس) میں مورخہ 05 مئی 2012ء کو نماز جمعہ کے موقع پر ایک پرتگالی نوجوان اپنا مذہب چھوڑ کر علامہ چودھری رازق حسین کے ہاتھوں کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوئے۔ ادارہ منہاج القرآن گارج لے گونس کی طرف سے ان کا نیا اسلامی نام محمد امین رکھا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر اہتمام مورخہ 05 مئی 2012ء کو جاپان کے بلند ترین پہاڑ (فیوجی ساں) پر ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں کم وبیش80 افراد نے شرکت کی۔ شرکاء میں ٹوکیو، ابارکی کین، ناگویاکین، توچکی کین، سائتاماکین، شیزوکاکین، اورچیباکین کے احباب شریک ہوئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کوپن ہیگن کے مرکز نورتھ ویسٹ میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام مورخہ 05 مئی 2012ء کو ایک عظیم الشان میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ایک ہزار سے زائد خواتین نے شرکت کی۔ کانفرنس کی مہمان خصوصی منہاج القرآن انٹرنیشنل سپریم کونسل کی ممبر محترمہ غزالہ حسن قادری تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ویلبی (ڈنمارک) کی طرف سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کی ممبر محترمہ غزالہ حسن قادری کے اعزاز میں مورخہ 5 مئی 2012ء کو عشائیہ دیا گیا۔
بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مورخہ 05 مئی 2012ء کو منہاج القرآن ڈنمارک ویلبی مرکز میں منہاج القرآن ویمن لیگ اور سسٹرز لیگ سے خصوصی ٹیلی فونک گفتگو فرمائی اور انہیں سیکنڈینیویا کی خواتین کی سب سے بڑی میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد کرانے پر مبارکباد اورخصوصی دعاؤں سے نوازا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 04 مئی 2012ء کو ماہانہ محفل گوشہ درود منعقد ہوئی جس میں گردونواح سے پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مورخہ 04 مئی 2012ء کو ممبر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی سیکرٹری جنرل محترمہ غزالہ حسن قادری نے ویربروپارکن کا دورہ کیا اور منہاج القرآن سے وابستہ خواتین سے ملاقات کی،
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپریم کونسل کی ممبر محترمہ غزالہ حسن قادری نے مورخہ 04 مئی 2012ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ اوڈنسے (ڈنمارک) کے زیراہتمام منعقد ہونے والی عظیم الشان معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس میں شرکت کی اور خصوصی خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی قائدین نے مورخہ 04 مئی 2012ء بروز جمعہ کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام چلنے والے عظیم فلاحی منصوبہ آغوش کے بچوں کے ساتھ ایک شام گزاری اور حفظ کرنے والے طلباء کی دستار بندی کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے ناظم فیض عالم جو ان دنوں پاکستان آئے ہوئے ہیں نے مورخہ 03 مئی 2012ء کو مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ ان کے ساتھ نو مسلم نارویجن مسٹرسائمن سکالٹڈچشتی(شمعون چشتی) بھی تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.