سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر اہتمام ماہانہ درس قرآن کا ایک وسیع نیٹ ورک پھیل رہا ہے جس کے برکت سے تحریکی کارکن فیض پا رہے ہیں۔ منہاج القرآن اباراکی کین کے زیر انتظام مورخہ 28 اپریل 2012ء بروز ہفتہ مرکز المصطفیٰ میں ماہانہ درس قرآن منعقد ہوا۔
ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا کے اعزاز میں مرکزی انجمن نوجوانان اسلام پاکستان کے سینئر نائب صدر ملک نذیر احمد کی جانب سے لاڑکانہ ریسٹورینٹ گلشن اقبال کراچی میں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کو جہاں اللہ پاک نے اور بہت سے اعزازات سے نوازا ہے وہاں اس کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اس کے بانی وسرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے اولیاء اللہ کی ولادت کو مختلف انداز میں اپنانے کے طریقے متعارف کروائے ہیں،اسی سلسلہ میں مورخہ 27 اپریل 2012ء بروز ہفتہ گارج لے گونس فرانس کے زیر اہتمام پانچویں سالانہ غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کانفرنس منعقد ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل چیچہ وطنی کے زیراہتمام مورخہ 27 اپریل 2012ء کو ٹینکی پلاٹ متصل مرکز اہلسنت نور المساجد میں عقائد واعمال کی اصلاح کیلئے درس حدیث کا پہلا پروگرام منعقد ہوا۔ اس ماہانہ درس حدیث میں مرد وخواتین کی کثیر تعداد اور علماء کرام و تاجر حضرات نے ذوق و شوق سے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بحرین کے سیکرٹری انفارمیشن سید شفقت علی نے مورخہ 26 اپریل 2012ء کو مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات اور نظامتوں کا وزٹ کیااور مرکزی ناظمین وسٹاف ممبران سے ملاقات بھی کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کینیڈا کے راہنما محمد آدم بھٹی کے والد لیاری ٹاؤن کراچی میں قضائے الہی سے انتقال کر گئے جس پر تحریک منہاج القرآن کراچی کے عہدیداران اور ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے لیاری ٹاؤن کراچی میں ان کی رہائش گاہ پر تعزیت کی۔
مورخہ 26 اپریل 2012ء کو مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ سسٹرز ہارون آباد کے زیراہتمام تربیتی ورکشاپ اور مقابلہ حسن نعت کا انعقاد دی ایجوکیٹر سکول میں کیا گیا۔ ورکشاپ میں مہمان خصوصی پرنسپل دی ایجوکیٹر سکول ہارون آباد محترمہ مسز خالدہ سکھیرا تھیں جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں محترہ شاہدہ ساقی وائس پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہارون آباد اور سمینہ سکھیرا فاطمہ ٹاؤن سکول ہارون آباد تھیں۔
تحریک منہاج القرآن برطانیہ کے رہنما حافظ اظہر سعید اسلامک فاؤنڈیشن اسکول شریف آباد کے پرنسپل ملک جنید بابر ملک کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا مترجم عرفان القرآن پیش کر رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن دولتالہ حلقہ پی پی 4 کے یونٹ پنجگراں خورد (یونین کونسل پنجگراں کلاں) کے زیراہتمام عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد مورخہ 25 اپریل بروز بدھ بعد نماز ظہر جامع مسجد میں کیا گیا۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا
تحریک منہاج القران ہارون آباد کی طرف سے محمد اقبال قادری کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام بندھن میرج ہال میں کیا گیا۔ محمد اقبال قادری جو کہ آج کل تحریک منہاج القرآن کی طرف سے منہاج القرآن جرمنی فرینکفرٹ میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں حال ہی میں پاکستان اپنے آبائی شہر ہارون آباد میں تشریف لائے جن کے اعزاز میں منہاج القرآن ہارون آباد کے ساتھیوں نے پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے سیکرٹریٹ میں سیاچن اور طیارہ حادثے کے شہداء کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا جس میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنما اور انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم کے زیراہتمام مورخہ 24 اپریل 2012ء کو بعد از نماز مغرب خصوصی قرآن خوانی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے افراد کے حق میں بلندی درجات کی دعا کی گئی۔ اس موقع پر اسلامک سنٹر کے طلبہ و طالبات نے اجتماعی محفل میلاد کا انعقاد بھی کیا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کراچی کے زیراہتمام "بیداری شعور اور نوجوان" کے عنوان سے سیمینار منعقد ہوا۔ جہاں صدر راؤ طیب، زاہد حسین، ارشد مقصود، زاہد چوہدری، فہیم خان، عماد الدین، بشیر مروت، سید اقبال قادری اور راؤ کامران محمود نے کثیر تعداد میں نوجوانوں سے خطاب کیا۔
مورخہ 23 اپریل 2012ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس سے محمد اقبال اعظم (فاضل منہاج یونیورسٹی لاہور) نے اپنے رفقاء سے ساتھ منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم کا دوراہ کیا۔ مہمان خصوصی کا استقبال علامہ پروفیسر محمد طاہر علوی (ڈائریکٹر منہاج القرآن اسلامک سنٹر) نے جملہ سٹاف کے ہمراہ نہایت گرمجوشی سے کیا۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے طلباء کی نمائندہ تنظیم بزم منہاج کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ کلاسز کا ایک تفریحی و معلوماتی دورے کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی سرپرستی پروفیسر رانا محمد اکرم قادری، پروفیسر صابر حسین نقشبندی اور بزم منہاج کے عہدیداران نے کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.