سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام نے استقبالیہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روحانیت مادیت میں بدل رہی ہے لوگ اپنے بزرگوں کے عقیدے سے پھر رہے ہیں، اہل علم محنت کی بجائے شہرت پر توانائیاں خرچ کر رہے ہیں جبکہ سوچوں میں جمود علم کی کمی کا باعث بن رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ذہن غصے، حسد و بغض اور نفرتوں سے بھر چکے ہیں جس کی وجہ سے حصول علم کی گنجائش ختم ہو چکی ہے
تحریک منہاج القرآن سرگودھا کے امیر چوہدری اسماعیل سندھو آج مورخہ 19 مارچ 2012 کو مختصر علالت کے بعد لاہور میں قضائے الہی سے انتقال کر گئے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اس پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نئی دہلی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تمام کمیونٹی کو ملت کے طور پر پیش کیا۔ اسلام سلامتی کا مذہب ہے اس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔
علامہ محمد شکیل ثانی نے مورخہ 19 مارچ 2012ء کو منہاج القرآن اباراکی کے صدرمحمد ایاز، گماکین کے صدرمحمد اصغر بھنڈر، ٹوکیو کے صدرمحمد اکرام باراور پاکستان چیمبر آف کامرس جاپان کے وائس چیئرمین مہر محمد عظیم کے ساتھ ٹوکیو(جاپان) کے ناظم ابوبکر صدیق محمد کی تیمارداری کے لئے اوموری ہسپتال ٹوکیوکا دورہ کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس نے مورخہ 19 مارچ 2102ء کوپاکستانی رائل پرنس ریسٹورنٹ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کے اعزاز میں گرینڈ ڈنر کا اہتما م کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کپسیلی یونان کے زیر اہتمام مورخہ 18 مارچ 2012ء بروز ہفتہ عظیم الشان غوث الوریٰ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں اہل عقیدت نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت محمد اعجاز نے حاصل کی۔
تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ناظمین میڈیا کے لئے ایک روزہ تربیتی ورکشاپ مورخہ 18 مارچ 2012 بروز اتوار صبح 10 بجے منعقد ہوئی۔ جس میں مہمان خصوصی ایڈیٹر روزنامہ نئی بات لاہور اشرف شریف ڈپٹی، ایڈیٹر روزنامہ پاکستان لاہور سید نعیم مصطفی اور چیف رپورٹر روزنامہ نئی بات لاہور عامر وقاص چوہدری تھے۔ اس ورکشاپ میں ناظمین میڈیا کو خصوصی بریفنگ دی گئی۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام PP64 میں عرفان القرآن کورس کی تقریب تقسیم اسناد مورخہ 18 مارچ 2012ء کو منعقد ہوئی۔ تقریب میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورس علامہ محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی
منہاج القرآن ویمن لیگ نارنگ منڈی کے زیراہتمام مورخہ 18 مارچ 2012ء کو عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ جس میں دور و نزدیک سے تقریباً 600 خواتین نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں مرکز سے ناظمہ MSM محترمہ شاکرہ چوہدری نے خصوصی شرکت کی
تحریک منہاج القرآن یونین کونسل بارہ منگا (یونٹ دریہ منہاساں) کے زیراہتمام 17 مارچ 2012ء کو عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت چوہدری آفتاب احمد سیالوی (صدر تحریک منہاج القرآن شکرگڑھ)، غلام سرور قادری (ناظم تحریک منہاج القرآن شکرگڑھ)، ناصر محمود طاہر (ناظم امورِ خواتین تحریک منہاج القرآن شکرگڑھ)، شیخ آصف ظہور (ناظم اجتماعات تحریک منہاج القرآن شکرگڑھ) اور شیخ حسن ظہور (ناظم تربیت تحریک منہاج القرآن شکرگڑھ) نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے زیراہتمام 17 مارچ 2012ء کو ممبئی کے سومیہ گراؤنڈ میں پروگرام منعقد ہوا، جس میں شیخ الاسلام نے لاکھوں افراد سے خطاب کیا۔ ریاستی حکومت نے اس پروگرام کے لیے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے تھے۔ پروگرام کے لیے پنڈال کے تمام داخلی وخارجی حصوں میں ڈور فریم میٹل ڈیٹیکٹر نصب کئے گئے تھے۔ جہاں ہر آنے والے کی مکمل تلاشی لینے کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی گئی۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم گوجر خان کے زیراہتمام مورخہ 17 مارچ 2012ء بروز ہفتہ کو ہرنام (مندرہ) میں عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد نعت خواں حضرات اورمقامی علماء نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھا ور کیے۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ یونین کونسل میترانوالی کے زیراہتمام 17 مارچ 2012 کو عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی تحصیل صدر محمد اسلم قادری اور صفدر علی بٹ تھے جبکہ نقابت کے فرائض اللہ رکھا قادری نے ادا کئے
منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو (ناروے) میں مورخہ17 مارچ 2012ء بروز ہفتہ عظیم الشان محفل نعت منعقد ہوئی جس میں پاکستان کے مشہور ومعروف نعت خواں محمد عابد معصومی نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج ایجوکیشن سنٹر اوسلو میں مورخہ17 مارچ 2012ء سے سالانہ پروگرام جلسہ تقسیم اسناد، انعامات کی خصوصی تیاری کا آغاز کیا گیا۔ اس میں طلباء کے لئے تلاوت، نعت اور تقاریر کی کلاسز کا آغاز کیا گیاجس میں بچوں نے ذوق وشوق، محنت اور لگن کے ساتھ حصہ لیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.