سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
باری تعالیٰ نے جگہ جگہ قرآن مجید میں والدین کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیا ہے حتیٰ کہ جنت کو ماں کے قدموں کے نیچے رکھا ہے یہاں تک خود انبیا علیہ السلام والدین کی خدمت کرتے اور امت کو اسکا درس دیتے رہے۔ خوش قسمت ہیں وہ لوگ جن کو والدین کی خدمت کرکے اللہ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو راضی کرنے کا موقع ملا ہے۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام بیداری شعور طلبہ کنونشن کا انعقاد مورخہ 30 اکتوبر 2011ء کو بعد از نماز ظہر کیا گیا، جس میں لودہراں کی مقامی تنظیم کے علاوہ طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت تحریک منہاج القرآن لودہراں کے سرپرست پیر سید فضل حسین شاہ نے کی جبکہ تحریک منہاج القرآن صوبہ پنجاب کے نائب ناظم چودھری قمر عباس، صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں ملک محمد اسلم حماد اور ناظم تحریک منہاج القرآن لودہراں رانا محمد ظاہر نے خصوصی شرکت کی۔
مورخہ 30 اکتوبر 2011ء بروز اتوار کو اٹلی کے شہر بریشیا میں منہاج القرآن بریشیا نے کمیونے دی بریشیا کی طرف سے بند کئے گئے منہاج القرآن کلچر سنٹر بریشیا کو روم عدالت میں کیس جیتنے اور منہاج القرآن اسلامک کلچر سنٹر بریشیا کے دوبارہ کھلنے پرایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا
ہندوؤں کا مذہبی تہوار "دیوالی" لاہور کے شری کرشنا مندر میں جوش وخروش سے منایا گیا، جس میں انٹرفیتھ ریلشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وفد نے سہیل احمد رضا ڈائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز کی قیادت میں شرکت کی۔ اور پھر دیوالی کے حوالہ سے آواری ہوٹل میں انیگلو ایشین ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیراہتمام سیمینار منعقد ہوا، جس میں یوکے سے بابا دویند کمار گہی مہمان خصوصی تھے، جبکہ سہیل احمد رضا دائریکٹر انٹر فیتھ ریلیشنز، ڈاکٹر منور چاند، ڈپٹی سیکریٹری شرائنز ETPB حکومت پاکستان اظہر نذیر سلہری، محترمہ منہاز رفیق، سابق وزیر قانون اعجاز احمد خان، سردار بشن سنگھ، سردار ترنجیت سنگھ نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج کالج برائے خواتین ٹاؤن شپ میں طالبات کے لیے تقریب تقسیم انعامات 29 اکتوبر 2011ء کو منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی۔ مرکزی قائدین میں سے بریگیڈئر ریٹائرڈ محمد اقبال خان، جی ایم ملک، ایوان اقبال اکیڈمی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر حمید تنولی، کرنل ریٹائرڈ محمد احمد، ملک شمیم احمد خان نمبردار، قاضی فیض الاسلام، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، نور الزمان نوری اور تحفیظ القرآن بوائز کالج کے پرنسپل علامہ حافظ نیاز احمد نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام موومنٹ سے وابسطہ سابق قائدین کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس کی صدارت ملک سعید عالم نے کی۔ پروگرام میں سینئر نائب صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ عرفان آصف مہمان خصوصی تھے جبکہ ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔
نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن گوجرہ کے زیراہتمام 29 اکتوبر 2011ء ہفتہ کو مونگی بنگلہ گوجرہ میں آئیں دین سیکھیں کورس کا افتتاح کیاگیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورسز علامہ محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی۔ علاوہ ازیں مونگی بنگلہ سے شاہد فاروق، محمد ارشاد چوہدری، علامہ مشتاق احمد قادری اور دیگر تحریکی کارکنان نے شرکت کی۔
نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام جامعہ مسجد صادق گلبرگ میں تین ماہ کا عرفان القرآن کورس ہوا جس کی اختتامی تقریب 28 اکتوبر 2011ء بروز جمعۃالمبارک منعقد ہوئی۔ تقریب میں علامہ حافظ محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی جبکہ فیصل آباد کی مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات کے علاوہ کورس کے شرکاء نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض 28 اکتوبر 2011ء کو پاکستان سے پندرہ روزہ تنظیمی و نجی دورہ پر پیرس پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ سینئر نائب ناظم اعلیٰ کا استقبال کرنے والوں میں ان کے فیملی ممبران کے علاوہ منہاج القرآن فرانس کے صدر عبدالجبار بٹ، جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک چودھری محمد اعظم اور صدر میڈیا کوآرڈینیشن بیورو یورپ راؤ خلیل احمد شامل تھے۔
نیشنل کونسل آف انٹرفیتھ (NCID) لاہور کینٹ کے زیراہتمام انٹرنیشنل پیس ڈے کے موقع پر مورخہ 27 اکتوبر 2011ء کو امن کانفرنس منعقد کی گئی، جس کے انتظامات فادر فرانسسْ ندیم نے کئے۔ کانفرنس میں مختلف مذاہب کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ راولپنڈی کے زیراہتمام 19 اکتوبر 2011ء بروز بدھ کو بیداری شعور طلبہ اجتماع کے حوالے سے عظیم الشان ’’استحکام پاکستان روڈ کارواں‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں موٹر سائیکل اور درجنوں گاڑیوں نے حصہ لیا۔ کارواں کی صدارت مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ حافظ تجمل حسین انقلابی نے کی
تحریک منہاج القرآن اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے بانی وسرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے حج سے روانگی سے قبل مورخہ 26 اکتوبر 2011ء کو لندن میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوکے اور یورپ کے نئے ہیڈ آفس کا افتتاح کیا۔
کینیڈا کے ہائی کمشنر راس ھائینز (Ross Hynes) نے گذ شتہ روز تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی سے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی، سیکنڈ سیکرٹری (پولیٹیکل) انڈریونگ (Andrew Ng) بھی ان کے ہمراہ تھے۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام قدوۃ الاولیاء پیر سیدنا طاہر علاؤالدین رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ ختم وصال کی تقریب برمکان قاری عبدالقیوم غوری منعقد ہوئی جس میں صدر تحریک منہاج القرآن لودہراں ملک اسلم حماد، ناظم تحریک منہاج القرآن لودہراں رانا محمد ظاہر، چودھری عبدالغفار، خواجہ احمد، ملک سلطان اور خواجہ رفیق صدیقی، نے سیدنا طاہر علاؤ الدین رحمۃ اللہ علیہ کی حیات پر روشنی ڈالی۔
گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے حج روانگی سے قبل لندن میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوکے اور یورپ کے نئے ہیڈ آفس کا افتتاح کیا۔ شیخ الاسلام کے ساتھ شیخ حسن محی الدین قادری، شیخ حماد مصطفی العربی کے علاوہ لندن کے احباب بھی افتتاح کے موقع پر موجود تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.