سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے مجلس شوریٰ میں جاری کردہ احکامات کی روشنی میں متاثرین سیلاب کی مدد کے لیے منہاج القرآن ویمن لیگ نے بڑے پیمانے پر امدادی کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ناظمہ ویمن لیگ نے مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کیا اور باہمی مشاورت سے امدادی کاروائیوں کا لائحہ عمل طے کیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر تمام مرکزی قائدین اور رضا کاران نے عید الفطر متاثرین سیلاب کے ساتھ منائی۔ اس سلسلہ میں مرکز سے مردوں کے 4 اور خواتین کا ایک وفد تشکیل دیا گیا۔ ایک وفد جنوبی پنجاب اور سندھ کے متاثرین کے ساتھ عید منانے کے لیے روانہ ہوا جس کی قیادت شیخ زاہد فیاض سربراہ فلڈ ریلیف کمیٹی نے کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین نے سیلاب متاثرین کے ساتھ عیدالفطر گزاری، اس سلسلے میں 9 ستمبر 2010ء کو سیلاب زدگان کے ساتھ عید گزارنے کے لیے مرکز سے ایک وفد نوشہرہ کو روانہ ہوا۔ وفد میں رانا فیاض احمد خان مرکزی نائب ناظم اعلیٰ، سید فرحت حسین شاہ مرکزی ناظم علماء کونسل، ناظم اجتماعات محمد جواد حامد، ڈاکٹر تنویر اعظم سندھو، علامہ غلام مرتضیٰ علوی مرکزی ناظم تربیت، میاں عبدالقادر قادری، سمیرا رفاقت مرکزی ناظمہ ویمن لیگ، ساجدہ صادق مرکزی نائب ناظمہ ویمن لیگ، سدرہ کرامت مرکزی ناظمہ دعوت، صدف اقبال مرکزی ناظمہ MSM، ارشاد اقبال ناظمہ ویمن لیگ لاہور اور دیگر مرکزی عہدیداران بھی شامل تھے۔
منہاج ويلفيئر فاونڈيشن کي مرکزي اور علاقائي تنظيمات متاثرين سيلاب کے ليے امدادي سرگرمياں جاري رکھے ہوئے ہیں۔ اس سلسلے ميں منہاج القرآن اور منہاج ویلفیئر فاونڈيشن شور کوٹ کينٹ نے بھي متاثرہ علاقوں ميں امدادي سامان بھجوايا ہے۔ منہاج القرآن شورکوٹ کينٹ کي جانب سے دو لاکھ روپے کا امدادي سامان متاثرين تک پہنچايا گيا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ فیصل آباد کے زیراہتمام سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صدر یوتھ لیگ میاں محمد کاشف کی سربراہی میں 20 رکنی وفد کے ہمراہ 4 ٹرکوں کا قافلہ عید سے ایک دن پہلے راجن پور کی طرف عازم سفر ہوا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مختلف وفود نے متاثرین سیلاب کے ساتھ عیدالفطرمنائی۔ اس سلسلے میں محمد بلال مصطفوی کی نگرانی میں ایک وفد نے چارسدہ اور لڑامہ میں متاثرین کے ساتھ عیدالفطر منائی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے عہدیداران نے مظفرگڑھ کے علاقہ چک روڑی میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کیلئے عید کیمپ لگایا جس میں 2 ہزار متاثرہ خاندانوں کو کھانا کھلایا اور بچوں کوکھلونے اور نقد عیدی دی گئی، کیمپ کے مہمان خصوصی نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن علامہ رانا محمد ادریس تھے جنہوں نے تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کی خیمہ بستی میں آئے ہوئے تمام متاثرین کو عیدگفٹ پیکج دیا۔
ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ اگر یہ مذموم حرکت کرنے کی اجازت دی گئی تو اس کا انجام اور مابعد حالات 9/11 سے کم نہیں ہوں گے۔ اس سے نہ صرف ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوں گے بلکہ مختلف مذاہب اور تہذیبوں سے تعلق رکھنے والے ان اربوں امن پسند لوگوں کو بھی شدید اذیت پہنچے گی جو اس وقت دنیا میں قیام امن کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ یہ بہت ہی جارحانہ اقدام ہو گا اور اس سے نفرت اور تقسیم کے عمل کو ہوا ملے گی۔
شیخ الاسلام کے احکامات کی روشنی میں CWCمیں کئے گئے فیصلہ کے مطابق مرکزی قائدین کے وفودنے سیلاب سے متاثر ہونے والے مختلف علاقوں میں عید گذارنے کے لئے اپنے وفود تشکیل دیئے چنانچہ نظامت امور خارجہ کا 3 رکنی وفد ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل کی قیادت میں جنوبی پنجاب کے لئے روانہ ہوا، وفد میں محمد وسیم افضل قادری(سیکرٹری امورخارجہ ) اور محمد علیم شامل تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فیصل آباد کی طرف سے متاثرین سیلاب کے لیے ایک کروڑ بیس لاکھ مالیت کے امدادی سامان کے 29 ٹرک مظفر گڑھ، لیہ، کروڑ، روجھان، کوٹ سلطان، جھنگ، کروڑ لعل عیسن اور راجن پور میں پہنچا دیئے گئے ہیں جس کی نگرانی ناظم تحریک منہاج القرآن فیصل آباد انجینئر محمد رفیق نجم کر رہے ہیں۔ فیصل آباد میں 80 کیمپ لگائے گئے ہیں، مرکزی کیمپ دارالعلوم نوریہ رضویہ گلبرگ اے میں قائم کیاگیا ہے۔
دو ٹرکوں پر مشتمل منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا تیسرا امدادی قافلہ راجن پور اور روجھان روانہ ہو گیا ہے جہاں وہ مصیبت میں گھرے متاثرہ لوگوں میں عیدی تقسیم کرے گا۔ قافلہ کے ہمراہ صوبائی نائب امیر راؤ اسحاق بھی ہمراہ تھے۔
منہاج خیمہ بستی اکوڑہ خٹک میں متاثرین سیلاب کی لیے ایک خصوصی افطار اور سحری پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن افتخار شاہ بخاری، بلال مصطفوی (ایڈوائزر میڈیا)، الطاف شاہ (انچارج خیمہ بستی)، لیاقت علی (منہاج ایمبولینس سروس اکوڑہ خٹک) اور دیگر احباب نے شرکت کی۔
منہاج ویلفئیر فاونڈیشن سیلاب متاثرین کے لیے اپنی فلاحی و امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ منہاج ویلفئیر فاونڈیشن کروڑوں روپے کا امدادی سامان متاثرین تک پہنچا چکی ہے۔ ملک بھر میں منہاج ویلفئیر فاونڈیشن کی ذیلی تنظمیات کے علاوہ دنیا بھر سے منہاج ویلفئیر فاونڈیشن کے کارکنان پاکستان آ کر امدادی سرگرمیوں میں شریک ہیں۔
منہاج فری ڈسپینسری بھروکی تحصیل ڈسکہ کا افتتاح 7 ستمبر 2010ء کو کیا گیا۔ محمد اسلم قادری صدر تحریک منہاج القرآن اور ناظم تحریک منہاج القرآن اللہ رکھا قادری نے فری ڈسپنسری کا افتتاح کیا۔ ڈاکٹر سرور بھنگو اور حاجی محمد سلیم سلہری کوآرڈینیٹر حلقہ درود اور میڈیا ایڈوائزر غلام مصطفیٰ قادری بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر 12,000 کارکنان اور رضا کاران سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے کام کر رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اب تک متاثرین سیلاب کی بحالی پر 12 کروڑ روپے خرچ کر چکی ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.