سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہراعتکاف کے چوتھے روز سلسلہ وار دروس ’’طہارۃ القلوب‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو چیز پہلی بار دل پر اترتی ہے، تو اسے خاطر اور خطرہ کہتے ہیں۔ خاطر ایک ایسا وارد ہے، جو بغیر کسی ارادہ کے دل پر اترتا ہے۔ جو دل پر اچانک آ جائے تو اسے خیال بھی کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیطانی خیالات جب دل پر آتے ہیں تو شیطان وسوسوں سے انسان کو گناہ اور کفر کی طرف لے جاتا ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں ہزار ہا معتکفین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم، یتیم اور مستحق کی مدد بہترین عبادت ہے۔ اسلام کی سیاسی، سماجی، معاشی، فلاحی تعلیمات اور احکامات فرد اور معاشرہ دونوں کی اصلاح اور فلاح کے لئے ہیں۔ نظام زکوٰۃ و صدقات اسلام کے اجتماعی معاشی فلاحی نظام کی ایک خوبصورت جھلک ہے۔ اسلام کا معاشی اعتبار سے اجتماعی فلاح کا تصور ریاست مدینہ میں اپنی پوری آن اور شان کے ساتھ نظر آتا ہے۔ اسلام کرۂ ارض کا وہ واحد الہامی مذہب ہے جو امراء کو غرباء و مساکین کی مدد کے لئے پابند ٹھہراتا ہے۔
لہراسب گوندل ایڈووکیٹ کی قیادت میں سینئر وکلاء کے ایک وفد نے منہاج القرآن کے شہر اعتکاف کا دورہ کیا اور چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ عدل کی فراہمی میں وکلاء اور عدلیہ کا بنیادی کردار ہے۔ وکلاء غریب مظلوموں کی داد رسی سے پیچھے نہ ہٹیں۔ اللہ رب العزت کو عادل حکمران اور عدل کرنے والے بے حد عزیز ہیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ”طہارۃ القلوب“کے موضوع پر معتکفین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مومن کے ظاہر وباطن میں تضاد نہیں ہو سکتا، اپنے باطن کو ظاہر سے زیادہ خوبصورت بنائیں۔ ظاہر کو مخلوق دیکھتی ہے جبکہ باطن کو خالق دیکھتا ہے۔ جو اللہ کے سامنے خود کو گناہوں کے اعتراف کے ساتھ سرنڈر کر دیتا ہے تو غفور الرحیم اس پر توفیقات کے دروازے کھول دیتا ہے۔ عادت کے طور پر نہیں عبادت کے طور پر اچھے بنیں۔ عبادات دکھاوے سے خالی ہونی چاہئیں۔ دل جسمانی امور و افعال کا مرکز ہے اگر دل سنور جائے تو تمام جسمانی اعضا گناہوں سے محفوظ ہوجاتے ہیں۔
شہر اعتکاف میں کراچی سے شریک معتکفین کی تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تحریک منہاج القرآن کا شہراعتکا ف دنیائے اسلام کی منفرد روحانی و اخلاقی اور علمی تربیت گاہ ہے، جس میں خود شیخ الاسلام دامت برکاتہم عالیہ اپنے کارکنان کی براہ راست تربیت کرتے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے شہرِ اعتکاف میں دوسرے روز معتکفین کی تربیت کے لیے علمی تربیتی و تدریسی حلقہ جات کا انعقاد کیا گیا، جس میں نائب ناظمین اعلیٰ اور نظامت تربیت کے اسکالرز و معلمین قرآنیات، فقہ، تجوید و قرآت کے موضوعات پر لیکچرز دیئے۔ اس موقع پر سکالرز نے تربیتی حلقہ جات میں معتکفین کو ’’تجوید، عربی گرائمر اور فقہی مسائل‘‘ بارے بھی بتایا۔
شہر اعتکاف میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی منہاج السالکین ’’راہ سلوک کے مسافر‘‘ کی دوسری نشست منعقد ہوئی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر اعتکاف میں ہم نے اپنے مولا کی طرف رجوع کرنا ہے، اس سے وعدے کرنے ہیں کہ مولا ہم شیطان کے وسوسوں کی وجہ سے گمراہ ہوگئے تھے اور اپنی منزل سے بھٹک گئے تھے ہمیں ہمارا مقصد حیات عطاء فرما اور ہمیں پھر سے اپنی منزل کی طرف لوٹا دے۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شہر اعتکاف میں کراچی سے آنے والے معتکفین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں منہاج القرآن کراچی کے عہدیداروں نے شہراعتکاف میں آنے والے معتکفین بارے رپورٹ پیش کی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کراچی سے آنے والے معتکفین کے جذبہ کو سراہا، انہوں نے کہا کہ شہراعتکاف ایک روحانی درس گاہ ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہراعتکاف میں تیسرے روز ’’طہارۃ القلوب‘‘ کے سلسلہ میں ’’خطرہ‘‘ کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک برے خیال اور دل میں امراض کے پہلا قطرہ کو خطرہ کہتے ہیں۔ خطرہ اس خیال کو کہتے ہیں جو صرف پہلی بار آپ کے دل و دماغ میں آتا ہے اور گزر جاتا ہے۔ صالحین کہتے تھے کہ جب پہلی بار آپ کے دل میں خطرہ آئے تو اسی وقت اپنے دل کی محافظت کرو۔
شہر اعتکاف میں معتکفین ضلعی صدور اور ناظمین کے لیے فہم دین ٹریننگ ورکشاپ کی اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر فہم دین اور نظامت دعوت و تربیت کی مرکزی ٹیم علامہ غلام مرتضیٰ علوی، حفیظ اللہ جاوید اور میاں عبدالقادر نے فہم دین کی افادیت، سافٹ ویئر کے استعمال اور دیگر امور پر بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ فہم دین پراجیکٹ کے ذریعے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام گھر گھر تک پہنچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شہر اعتکاف میں شمالی پنجاب کے مختلف شہروں بھکر، دولتانہ راولپنڈی، جہلم، دینہ، پنڈدادن خان، میانوالی، چکوال، اسلام آباد، سرگودھا اور سلانوالی سے تشریف لانے والے معتکفین کے حلقہ جات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آپ نے معتکفین سے ملاقات بھی کی۔ معتکفین نے انتہائی گرمجوشی سے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا استقبال کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے شہرِ اعتکاف میں مفتی اعظم پاکستان مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی کی فقہی نشست روزانہ منعقد ہوتی ہے، جس میں معتکفین کی طرف سے پوچھے گئے فہقی سوالات کے جواب مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی براہ راست دیتے ہیں۔ شہر اعتکاف کے دوسرے روز مفتی اعظم پاکستان مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی نے فقہی نشست میں معتکفین کے سوالات کے تفصیلی جواب دیئے۔ اس موقع پر معتکفین نے انتہائی دل چسپی سے فقہی نشست کو اٹینڈ کیا اور مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی کے علمی انداز کو بے حد سراہا۔
تحریک منہاج القرآن کے شہرِ اعتکاف 2022ء میں معتکفین کی علمی و روحانی تربیت کے لیے باقاعدہ علمی تربیتی و تدریسی حلقہ جات کا قیام کیا جاتا ہے۔ اس سلسہ میں شہر اعتکاف میں پہلے روز تربیتی حلقہ جات کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ یہ تربیتی حلقہ جات شہر اعتکاف میں پورے 10 دن جاری رہیں گے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری صاحب نے شہرِ اعتکاف میں تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہرِ اعتکاف میں ہم لوگ اپنے کام کاروبار، اپنے رشتہ دار عزیز و اقارب کو چھوڑ کر اس جلوت میں خلوت کی خاطر جمع ہوئے ہیں۔ اعتکاف کی ان دس راتوں کا فائدہ تب ہوگا جب ہم ہر رنگ، محبت اور ہر کیفیت سے بے نیاز ہوکر مولا کے ہوجائیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شہراعتکاف میں دوسرے روز سلسہ وار دروس ’’طہارۃ القلوب‘‘ ’’باطنی امراض اور ان کا علاج‘‘ کے موضوع پر ہزارہا معتکفین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگو جہاں تک ہو سکے اپنے باطن کو اپنے ظاہر سے زیادہ خوبصورت بنا لو۔ کیونکہ بندے کے باطن کی مخفی چیزوں کو خود اللہ جانتا ہے۔ اگر بندہ چاہتا ہے کہ وہ ترقی کرے تو آج سے وہ کوشش کرے کہ اس کا باطن اس کے ظاہر سے بہتر ہو جائے۔ ہر بندے کو پتہ ہے کہ اس کے دل کے احوال کیا ہوتے ہیں اور اس کے ظاہر کے حال کیا ہیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.