سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن (گارج لے گونس، فرانس) کے زیر اہتمام مورخہ 01 اگست 2012ء کو چیرٹی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت چودھری رازق حسین گجر (ڈائریکٹر منہاج القرآن گارج لے گونس، فرانس) نے کی
اجلاس کا باقاعدہ آغاز مغرب کی نماز کے فوراً بعد تلاوت قرآن پاک سے ہوا جسکی سعادت یونین کونسل ہوتہ کے ناظم ڈاکٹر محمد اسلم نے حاصل کی۔ بعد زاں محمد امداد ناظم ممبر شپ یونین کونسل 12 نے بہت ہی خوبصورت انداز میں آقاء دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مدح سرائی کی سعادت حاصل کی۔
علامہ اعجاز ملک مرکزی نائب ناظم دعوت نے کہا کہ خواتین کے بغیر اقامت دین کا تصور ناممکن ہے، اسلام کو غلبہ دلانے میں خواتین برابر کی شریک ہیں۔ تاریخ اسلام میں امت مسلمہ کو بامِ عروج خواتین کے لازوال کردار کی بدولت ہی ملا۔ دین اسلام کو ابتدا میں ہی سیدہ خدیجۃ الکبریٰ کا سایہ ملا۔
پاکستان عوامی تحریک فتح جنگ کے سابق صدر اور تحریک کے دیرینہ کارکن حاجی محمد سرور خان گزشتہ روز افطاری سے چند منٹ قبل اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے (اِنَّا لِلّٰهِ وَاِنَّا اِلَيهِ رَاجِعُونَ). مرحوم کی تحریک کیلئے بے شمار خدمات ہیں۔ مرحوم شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے بے پناہ محبت کرتے تھے اور ہر مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام پانچ روزہ سلسلہ وار دروس عرفان القرآن جاری ہیں۔ جس کا چوتھا درس مورخہ 30 جولائی 2012 کو میونسپل لودہراں شہر میں منعقد ہوا۔ درس قرآن میں نماز فجر کے بعد ہزاروں کی تعداد میں خواتین و حضرات، عمائدین شہر، علما، وکلاء، اساتذہ، تاجران اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی
منہاج القرآن یوتھ لیگ (بارسلونا، سپین) کے زیراہتمام منہاج القرآن اسلامک سنٹر ہوسپتالیت کے نوجوانوں کے ساتھ حلقہ درود کا انعقاد کیا گیا جس میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نے شرکاء درس قرآن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لائے ہوئے دین کی نصرت کیے بغیر ہماری بدبختی ختم نہیں ہو سکتی۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہد وفا کا تقاضا ہے کہ ہم محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ساتھ نصرت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بھی عمل پیرا ہوں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (فرانس) کے رفیق اور اظہر صدیق کے والد حاجی محمد صدیق نے مورخہ 29 جولائی 2012ء کو وصال یوم حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنھا کے موقع پر منہاج القرآن مرکز پر فرانس کی ایگزیکٹو کونسل کے اعزاز میں افطاری دی۔
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چودھری نے کہا کہ ہم برما (میانمار) میں مسلمانوں کی نسل کشی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور عالمی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ برما (میانمار) کی حکومت کو مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث گروہوں کے خلاف کارروائی کرنے پر مجبور کرے، انہوں نے کہا کہ چونکہ سپین میں برما کی ایمبیسی یا قونصلیٹ نہیں اس لئے منہاج القرآن انٹرنیشنل (سپین) کی طر ف سے جلد ہی یورپین یونین اور اقوام متحدہ کے دفاتر میں احتجاجی یاداشت جمع کروائی جائے گی۔
اسلام کا فلسفہ اجتماعیت پرامن معاشرے کو تشکیل دیتا ہے، اسلام کی وہ تمام عبادات جن میں اجتماعیت کا ظہور ہو اجروثواب اور نتائج میں بے مثال ہوتی ہیں۔ نماز، حج، عیدین، جمعۃ المبارک، اجتماعی اعتکاف یہ تمام فلسفہ اجتماعیت کی آئینہ دار ہوتی ہیں۔ تحریک منہاج القرآن امت مسلمہ کو گنبد خضریٰ کے سائے تلے جمع کرنا چاہتی ہے۔
درس عرفان القرآن کے دوسرے روز علامہ محمد اعجاز ملک نے "اقامت دین میں خواتین کا کردار" کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام خواتین کے حقوق کا سب سے بڑا علمبردار ہے، جس نے خواتین کو نہ صرف معاشرے میں نہایت مفید مقام دلایا بلکہ ان کے حقوق بھی مقرر کیے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ خواتین کے حقوق اور معاشرے میں قابل عزت مقام دلانے کی خاطر ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کوشاں ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بنگلہ دیش کے مرکزی دفتر کا افتتاح مورخہ 28 جولائی 2012ء کو امیر تحریک صوفی میزان الرحمن اور جنرل سیکرٹری محمد ابوالکلام نے کیا جس کے ساتھ ہی افطار پارٹی کا اہتمام بھی کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) کے ڈائریکٹر علامہ چودھری رازق حسین نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمۃ الزہرہ رضی اللہ عنہا اور حضرت علی شیر خدا رضی اللہ عنہ نے حسنین کریمین کی بیماری کے لئے منت مانی تھی کہ اگریہ صحت یاب ہوگئے تو ہم روزے رکھے گے اور جب حسنین کریمین صحبت یاب ہوگئے تو انہوں نے روزے رکھے۔
اس موقع پر علامہ محمد شریف کمالوی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میری امت میں سے جس نے امور دینیہ کے متعلق چالیس احادیث زبانی یاد کیں اللہ تعالیٰ اسے فقیہ بناکر اٹھائے گا اور میں اس کی شفاعت کروں گا اور اس کے ایمان کا گواہ ہوں گا۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام پانچ روزہ سلسلہ وار دروس عرفان القرآن جاری ہیں۔ جس کا پہلا درس مورخہ 27 جولائی 2012 کو میونسپل لودہراں شہر میں منعقد ہوا۔ درس قرآن میں نماز فجر کے بعد ہزاروں کی تعداد میں خواتین و حضرات، عمائدین شہر، علما، وکلاء، اساتذہ، تاجران اور زندگی کے دیگر شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.