سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (انڈیا)، حیدر آباد برانچ کے زیر اہتمام مورخہ 17 جولائی 2012ء کو وقار نگر بیگم پیٹ اور منہاج القرآن ماڈل سکول مغل پورہ میں غریب اور بے سہارا لوگوں میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت کمبل تقسیم کئے گئے۔
تحریک منہاج القرآن یونین کونسل اگوکی سیالکوٹ کے زیراہتمام مشتاق ٹینٹ سروس اگوکی کے تعاون سے عظیم الشان محفل نعت بسلسلہ استقبال رمضان المبارک منعقد ہوئی۔ محفل نعت کا انعقاد 17 جولائی 2012ء بروز منگل مغرب تا عشاء بمقام بنک سٹاپ اگوکی مین بازار میں کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ محفل میں مہمان خصوصی علامہ نور احمد نور ( ناروے ) تھے
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مورخہ 17 جولائی 2012ء کو ماڈل ٹاؤن لاہور سید رضوان شاہ کے گھر میں عرفان القرآن کورس کی تقریب تقسیم اسناد منعقد ہوئی، جس میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورس علامہ محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی
حریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی برطانیہ اور یورپ کے ڈیڑھ ماہ کے تنظیمی دورہ اور عمرہ کی ادائیگی کے بعد لاہور پہنچ گئے ہیں۔ ائیر پورٹ پر سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، نائب ناظم اعلی جی ایم ملک، ڈائریکٹر امور خارجہ راجہ جمیل اجمل، ناظم تنظیمات ساجد بھٹی، بشیر خان لودھی اور تحریک کے دیگر قائدین و کارکنان نے اُنکا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل(جاپان) کی طرف سے ہرسال رمضان المبارک میں نماز تراویح کے لے مرکز لاہور سے حفاظ بلائے جاتے ہیں۔ اس سال مرکز سے قاری حافظ محمد جمل شاہد(مدرس تحفیظ القرآن)، علامہ حافظ محمد طیب(نائب ناظم تربیت) اور حافظ محمد عاکف(متعلم منہاج یونیورسٹی) مورخہ 16جولائی 2012ء کو ناریتا ایئرپورٹ پہنچے جہاں علامہ محمد شکیل ثانی اور محمد انعام الحق نے انہیں رسیو کیا اور خوش آمدید کہا
منہاج القرآن (فرانس) کے زیر اہتمام مورخہ 06 جولائی 2012ء کو ماہانہ محفل گوشہ درود منعقد ہوئی جس میں علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ (نیلسن، برطانیہ) کے زیر اہتمام مورخہ 05 جولائی 2012ء کو نیلسن مرکز پر سالانہ حلقہ درود وسلام کی محفل کا انعقاد کیاگیاجس میں نیلسن، برائر، فیلڈ، کولن، بلیک برن اور برنلے سے 250سے زائد خواتین نے شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جاری مختلف منصوبہ جات کی تکمیل کے لئے ہر سال کی طرح منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن برطانیہ کے زیر اہتمام زکوۃ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس سلسلہ میں مختلف ٹیلی ویژن چینلز پر فلاحی منصوبہ جات کی ڈاکومنٹریزچلانے کے ساتھ ساتھ لائیو چیئرٹی اپیل بھی کی جارہی ہے۔
رمضان المبارک کی آمد سے قبل تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف 2012ء کی رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا ہے۔ سینئر نائب ناظم اعلیٰ اور شہر اعتکاف کے سربراہ شیخ زاہد فیاض نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں 1200 روپے رجسٹریشن فیس جمع کرا کے اسکا آغاز کر دیا۔ اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک، سیکرٹری اعتکاف جواد حامد، سید الطاف شاہ گیلانی، جاوید اقبال قادری، ساجد محمود بھٹی، راجہ جمیل اجمل، رانا محمد ادریس اور دیگر قائدین نے بھی اعتکاف فیس جمع کرائی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (جاپان) کے مرکزی صدر سید محمد عثمان شاہ بخاری اور جنرل سیکرٹری اعجاز رمضان کیانی کی دعوت پر منہاج القرآن انٹرنیشنل(اباراکی کین،جاپان) کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی مورخہ 15 جولائی 2012 ء کو دو دن کے لئے ناگویا پہنچے۔ٹوکیو سے ناگویا پہنچنے پر علامہ محمد شکیل ثانی کا استقبال کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے فورم مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گوجرخان کے زیراہتمام بیداری شعور سٹوڈنٹس کنونشن مورخہ 15 جولائی 2012 کو دن 11 بجے TMA جناح ہال گوجرخان میں منعقد ہوا
منہاج القرآن یوتھ لیگ حلقہ 68 فیصل آباد کے زیراہتمام دوسرے سالانہ عرفان القرآن اور انگلش لینگوئج کورسز کا انعقاد مورخہ 20 جون 2012 کو انفارمیٹکس کالج بٹالہ کالونی فیصل آباد میں کیا گیا تھا جو کہ اپنی انفرادیت کی وجہ سے عوام الناس میں بہت مقبول ہوا۔
اس ٹورنامنٹ کا بنیادی مقصد علاقہ بھر میں بیداری شعور مہم کو کامیاب بنانا تھا اور لوگوں کو بیداری شعور مہم سے آگاہی دینا تھا۔ ٹورنامنٹ کی 8 بہترین ٹیموں کے درمیان کوارٹرز فائنلز ہوئے اور پھر 4 کامیاب ٹیموں کے درمیان سیمی فائنلز میں سے علامہ اقبال الیون (ولی پور بوڑا) اور فیروز الیون(فیروز وٹواں) نے کامیابی حاصل کی اور ان دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 15 جولائی بروز اتوار شام 4 بجے کھیلا گیا۔
منہاج القرآ ن ویمن لیگ (فرانس) کے زیر اہتمام مورخہ 15 جولائی 2012ء کو منہاج القرآن کے مرکز لاکورونیو پر استقبال رمضان المبارک کا پروگرام منعقدہوا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز نفیسہ بتول، میمونہ حمید اللہ اور زاہدہ حمید اللہ نے تلاوت کلام پاک اور ترجمہ سے کیا۔ سمرین اور ان کی ساتھی نے حمد باری تعالیٰ پیش کی، مائرہ غلام نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔
تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے زیراہتمام مورخہ 14 جولائی 2012ء کو شیخ الاسلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت محمد شریف منڈ نے کی اور قیادت حاجی محمد سلیم سلہری نے کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا جس کے بعد حضو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.