سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 4 کے تمام فورمز کا مشترکہ بیداری شعور ورکرز کنونشن منہاج القرآن اسلامک سنٹر (زیر تعمیر) دولتالہ کی بیسمنٹ میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت انار خان گوندل نائب ناظم تحریک منہاج القرآن پنجاب نے کی
تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 4 دولتالہ کے زیراہتمام منہاج القرآن اسلامک سنٹر کی تعمیر تیزی سے جاری ہے۔ جس کی بیسمنٹ کا کام مکمل ہو چکا ہے اس پروجیکٹ پر اب تک تقریبا 38 لاکھ روپے خرچ ہو چکے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں جامع مسجد کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے جس کے سٹرکچر کا تخمینہ تقریبا 20 لاکھ روپے ہے۔
سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی تبدیلی دجالی اور کرپٹ نظام کا حصہ بننے سے نہیں بلکہ اس سے ٹکرانے سے آئے گی۔ موجودہ انتخابی نظام ملک اور عوام کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ تبدیلی لیڈر نہیں عوام لاتے ہیں لہٰذا عوام کی ذمہ داری ہے کہ موجودہ نظام کو بچانے کے لیے لٹیروں اور نظام دونوں کو ٹھکرا دیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے تحت مورخہ 13جولائی 2012ء کو لاکورونیو مرکز پر شب برات کا مرکزی پروگرام انتہائی ادب واحترام سے منایا گیا۔ جس میں گرد و نواح سے مسلم کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی نائب صدر محمد طیب ضیاء نے مورخہ 13 جولائی 2012ء سے 23 جولائی 2012ء تک تنظیمی وزٹ کیا۔ اس دوران انہوں نے ملتان ڈویژن اور بہاولپور ڈویذن میں تنظیم سازی، اعتکاف کے ٹارگٹس اور تنظیم نو کی۔ ملتان ڈویژن میں انہوں نے شاہ رکن عالم ٹاؤن، موسی پاک شہید ٹاؤن، بوسن ٹاؤن، وہاڑی، میلسی ، خانیوال، عبدالحکیم، لودہراں اور کہڑورپکا کا وزٹ کیا، جبکہ بہاولپور ڈویژن میں حاصل پور، چشتیاں شریف، ہارون آباد، میکلوڈ گنج اور ڈونگہ بونگہ کا وزٹ کیا۔
سیکرٹری جنرل یوتھ لیگ محمد رفیق صدیقی نے مورخہ 12 جون 2012ء سے 29 جون 2012ء تک تنظیمی وزٹ کیا۔ اس دوران انہوں نےساتھیوں کی مشاورت سے مختلف علاقہ جات کے لئے ضلعی کوآرڈینیٹر تعین کیا۔ جن میں ضلع نیلم (آزاد کشمیر)، ضلع مانسہرہ (خیبر پختونخوا)، ضلع راولا کوٹ (آزاد کشمیر) اور ضلع جہلم کے علاقے شامل ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کی ٹریننگ اکیڈمی میں 14 ویں معلمین عرفان القرآن کورس کی تقریب تقسیم اسناد مورخہ 12 جولائی 2012 کو منعقد ہوئی۔جس میں علامہ محمد حسین آزاد اور علامہ سعید رضا بغدادی نے خصوصی شرکت کی
تحریک منہاج القرآن ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیراہتمام 12 جولائی 2012 کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر رجانہ میں عظیم الشان ورکرز کنونشن منعقد ہوا۔ جس میں امیر تحریک پنجاب احمد نواز انجم نے خصوصی شرکت کی
منہاج القرآن انٹرنیشنل (ابارکی کین، جاپان) کے زیر انتظام مورخہ 12 جولائی 2012ء کو مرکز المصطفیٰ میں عظیم الشان ماہانہ درس عرفان القرآن منعقد ہوا جس میں گردونواح کی مسلم کمیونٹی کے علاوہ تنظیمی وتحریکی احباب نے بھر پور شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (ہانگ کانگ) کے زیر اہتمام مورخہ 04 جولائی 2012ء کو منہاج اسلامک سنٹر (کھوائی چنگ، ہانگ کانگ) میں سالانہ عظیم الشان اجتماع بسلسلہ شب برات منعقد ہوا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام مورخہ 28 جون 2012ء کو آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں تنظیم سازی کی گئی۔ تنظیم سازی کی ان تقاریب میں خصوصی شرکت مرکزی نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ محمد طیب ضیاء نے کی، جبکہ ان کے ہمراہ تحریک منہاج القرآن عباس پور کے صدر، ناظم تحریک منہاج القرآن پلندری، اور دیگر تحریکی احباب بھی تھے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام فتح جنگ میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کی تنظیم نو کی گئی جس میں خصوصی شرکت مرکزی نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ محمد طیب ضیاء نے کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام حسن ابدال میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کی تنظیم نو کی گئی جس میں خصوصی شرکت مرکزی نائب صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ محمد طیب ضیاء اور ناظم تحریک منہاج القرآن (حسن ابدال) نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) میں مورخہ 11 جولائی 2012ء بروز بدھ لتھوینیا کی خاتون نے اپنا مذہب چھوڑ کر علامہ چودھری رازق حسین کے ہاتھوں اسلام قبول کیااور کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوئی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام مورخہ 11 جولائی 2012 کو عرفان القرآن کورس کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا مقصد خواتین کی اخلاقی و روحانی تربیت رجوع الی القرآن، فیلڈ میں معلمات کی تیاری اور حلقات عرفان القرآن کے فروغ کے لئے تیار کرنا تھا۔ اس کورس میں پاکستان بھر سے تقریباً 80 طالبات نے شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.