سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے راولپنڈی میں ہونے والے بھوجا ائر لائن کے مسافر طیارے کے حادثے پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اسے قومی سانحہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد میں انسانی جانوں کے ضیاع پر قوم کا ہر فرد دکھی اور متاثرہ خاندانوں کے غم میں شریک ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حادثے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کر کے اسے منظر عام پر لایا جائے۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام شاندار اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ضلعی امیرتحریک منہاج القرآن راؤ محمد اسحاق نے کی اجلاس میں خصوصی شرکت سید نورالحسن شاہ بخاری نے کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت ناظم تحریک منہاج القرآن لودہراں رانا محمد ظاہر نے کی جبکہ آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں درود پاک کے نذرانے پیش کیے گئے۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل شکرگڑھ کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن یونین کونسل کنجڑور میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا آغاز نائب ناظم منہاج القرآن علماء کونسل شکرگڑھ قاری محمد سعیدی نے تلاوت قرآن مجید کیا
مورخہ 20 اپریل 2012ء بروز جمعہ کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سفیر یورپ اور ممتاز عالم دین علامہ حافظ نذیر احمد خان نے منہاج مصالحتی کونسل سپین کے صدر محمد اقبال چودھری سے ا ن کے گھر میں ملاقات کی اور ان کے والد محترم کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا
منہاج القرآن ویمن لیگ (ریجو ایملیا ومودنہ) اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 20 اپریل 2012ء کو ماہانہ گیارہویں شریف کے سلسلہ میں محفل کااہتمام کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ فرانس کے زیر اہتمام مرکز لاکورنیو میں 20 تا 22 اپریل تین روزہ سالانہ نفلی المیلاد اعتکاف کا انعقاد کیا گیا جس میں 70 سے زائد نوجوانوں نے شرکت کی۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام منہاج یونیورسٹی نیوکیمپس بغداد ٹاؤن میں عرفان القرآن کورس کا آغاز کیا گیا۔ افتتاحی تقریب 19 اپریل 2012ء بروز جمعرات اکیڈمک بلاک منہاج یونیورسٹی میں منعقد کی گئی۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن تحصیل کمالیہ کے زیراہتمام پیرمحل میں آئیں دین سیکھیں کورس کی تقریب تقسیم اسناد 30 مارچ 2012ء کو بمقام سکالرز کالج پیر محل میں منعقد ہوئی۔ جس میں مرکزی ناظم آئیں دین سیکھیں کورس علامہ محمد شریف کمالوی، معلم کورس علامہ حافظ عبدالماجد، معلم کورس علامہ سید مظہر علی شاہ کے علاوہ شرکاء کورس نے شرکت کی۔
منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا کی سپانش کلاس کے طلباء نے کلاس ٹیچر نوید احمد اندلسی کی قیادت میں مورخہ 18 اپریل 2012ء بروز بدھ کو بارسلونا میں واقع کاتالونیا کی پارلیمنٹ (علاقائی اسمبلی) کا مطالعاتی دورہ کیا۔ اس دورہ میں طلباء کے علاوہ منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے ناظم مالیات محمدنواز قادری اور سیکرٹری ویلفیئر محمد اکرم اعوان بھی موجود تھے۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد کے زیراہتمام مورخہ 31 مارچ تا یکم اپریل 2012ء کو 2 روزہ تربیتی کیمپ جامعہ نوریہ رضویہ گلبرگ فیصل آباد میں منعقد ہوا
منہاج ایجوکیشن بورڈ کے زیراہتمام مورخہ 17 اپریل 2012 کو سکالر شپ امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس وقت منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام 600 سے زائد منہاج سکولز ملک بھر کو علم کے نور سے منور کرنے کیلئے مصروف عمل ہیں
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ناظم محمد شفیق اعوان نے مورخہ 17 اپریل 2012ء بروز منگل مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔ اپنے دورہ کے دوان انہوں نے ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور ناظم امور خارجہ راجہ جمیل اجمل سے خصوصی ملاقات کی
منہاج اسلامک سنٹر اباراکی کین جاپان کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی15 روزہ دورہ پاکستان مکمل کر کے مورخہ17 اپریل2012ء کو تھائی ایئر لائن کے ذریعے ٹوکیو ناریتا ایئر پورٹ پہنچے۔
منہاج ایجوکیشن بورڈ کے زیراہتمام 17 اپریل 2012 کو اسکالر شپ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس امتحان کے لئے ملک بھر میں 150 امتحانی سنٹر مقرر کیے گئے اور 250 تجربہ کار نگران تعینات کیے گئے۔ جہاں ایک ہزار سے زائد طلباء و طالبات نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں یونین کونسل 49 ایم پل بہشتی کے کارکنان کا اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت ملک اسلم حماد صدرتحریک منہاج القرآن لودہراں نے کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا جس کےبعد نعت رسول مقبول بھی پیش کی گی۔ اجلاس میں خصوصی شرکت ملک عمر فاروق صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ نے کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.