سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کھڑی شریف آزادکشمیر کے زیراہتمام علاقے کے نادار اور مستحق بچوں میں مفت کتب تقسیم کی گئیں۔ یہ تقریب تحریک منہاج القرآن کھڑی شریف کے تحصیلی دفتر میں انعقاد پذیر ہوئی۔ اس تقریب میں علاقہ کھڑی شریف کے 9 بچوں اور 2 بچیوں کو اپنے اپنے اداروں کے نصاب کی کتب دی گئیں۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام شورکوٹ میں 11 اپریل 2012ء سے عرفان القرآن کورس کا آغاز کیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صدر تحریک منہاج القرآن شورکوٹ حاجی محمد اقبال زرگر اور علامہ مفتی مطلوب احمد سعیدی تھے۔
تحریک منہاج القرآن پنجاب کی ایگزیکٹو کونسل کا ماہانہ اجلاس مورخہ 10 اپریل 2012ء بروز منگل بوقت صبح 10:00مرکز ی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن میں منعقد ہوا ۔ اجلاس کی صدارت احمد نواز انجم امیر پنجاب نے کی ۔جبکہ شیخ زاہد فیاض سینیئر نائب ناظم اعلی نے اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی ۔
تحریک منہاج القرآن فرانس کے قائم مقام صدر محمد یعقوب نے ایک وفد کے ہمراہ منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم گوجر خان، راولپنڈی کا دورہ کیا۔ جہاں نگران منہاج القرآن اسلامک سنٹر محمد منیر چوہدری اور جملہ سٹاف ادارہ نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا
تحریک منہاج القرآن ہارون آباد کے زیراہتمام تربیتی کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں خصوصی شرکت علامہ غلام تیمور ربانی نائب ناظم تربیت منہاج القرآن نے کی۔ تربیتی کیمپ میں منہاج القرآن ہارون آباد کے عہدیدران نے بھرپور شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کا سالانہ ورکرز کنونشن 8 اپریل 2012ء کو دنیا بھر میں منعقد ہوا۔ مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ورکرز کنونشن کی مرکزی تقریب کا اہتمام تحریک منہاج القرآن لاہور نے کیا تھا۔ مرکزی تقریب کے علاوہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں 222 شہروں، مقامات اور جگہوں پر ورکرز کنونشن کی تقاریب کا اہتمام کیا گیا تھا، جس کے شرکاء منہاج ٹی وی کے ذریعے اس پروگرام میں شریک تھے۔ کنونشن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔
منہاج القرآن کلچرل سنٹر کارپی میں مورخہ 08 اپریل 2012ء کو بعد نماز ظہراٹلی کی ذیلی تنظیم ریجوایملیا مودنہ کی تنظیم سازی ہوئی جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کی مجلس شوریٰ کے صدرمحمد علی بھاگت اور منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کے ناظم ظہیر انجم نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن گجرات نے مورخہ 8 اپریل 2012ء بروز اتوار کو تحریک منہاج القرآن کے سالانہ ورکرز کنونشن میں بذریعہ منہاج ٹی وی شمولیت کی۔ ورکرز کنونشن کو منہاج القرآن انٹرنیشنل لاہور مرکز سے عالمی سطح پر انٹرنیٹ کے ذریعے لنک کیا گیا تھا جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کینیڈا سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کارکنان کو آئندہ کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔
تحریک منہاج القرآن لودہراں نے مورخہ 8 اپریل 2012ء بروز اتوار کو تحریک منہاج القرآن کے سالانہ ورکرز کنونشن میں بذریعہ منہاج ٹی وی شمولیت کی۔ ورکرز کنونشن کو منہاج القرآن انٹرنیشنل لاہور مرکز سے عالمی سطح پر انٹرنیٹ کے ذریعے لنک کیا گیا تھا جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔
منہاج ماڈل سکول صفدر آباد میں 8 اپریل 2012ء کو سالانہ تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی۔ جس میں محمد شاہد لطیف مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آنے والا وقت شاہد ہو گا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے زیر سایہ اور منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیراہتمام چلنے والے تمام منہاج ماڈل سکولز حقیقتا دور حاضر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہیں۔
تحریک منہاج القرآن ہارون آباد نے مورخہ 8 اپریل 2012ء بروز اتوار کو تحریک منہاج القرآن کے سالانہ ورکرز کنونشن میں بذریعہ منہاج ٹی وی شمولیت کی جس کی صدارت خواجہ اللہ رکھ سیاف ایڈووکیٹ تحصیل صدر تحریک صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل ہارون آباد نے کی جبکہ یہ ورکرز کنونشن چوہدری ظفر اقبل کاہلوں ضلع امیر منہاج القرآن کی زیرنگرانی منعقد ہوا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ(ہالینڈ) کے زیر اہتمام مورخہ 07 اپریل 2012ء کو بلڈنگ پراجیکٹ پر پیش رفت اور تازہ ترین صورتحال سے مقامی کمیونٹی کو آگاہ کرنے کے لئے مرکز منہاج القرآن پر اجلاس منعقد ہوا۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر کھوائی چنگ (ہانگ کانگ) کے زیر اہتمام مورخہ07 اپریل 2012ء کو ماہانہ درس قرآن و محفل گیارہویں شریف منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مرکزی نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مورخہ 7 اپریل 2012ء کو ماہانہ میٹنگ مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔میٹنگ کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کا اغزاز علامہ حافظ عبدالماجد نے حاصل کیا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت عمران علی قادری نے حاصل کی
گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ 365-ایم ماڈل ٹاؤن میں نظامت تربیت کے زیراہتمام مرکزی معلمین کے لیے تربیتی کیمپ ہوا، جس میں علامہ غلام مرتضیٰ علوی ناظم تربیت نے تربیتی کیمپ کے اعراض و مقاصد بیان کیے۔ علاوہ ازیں علامہ غلام ربانی تیمور سینئر نائب ناظم تربیت اور علامہ محمد شریف کمالوی ناظم عرفان القرآن کورسز نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.