سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان کے زیراہتمام میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خوبصورت موقع پر میلاد مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت پیر سید صدیق حسین شاہ (سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان) نے کی۔
واگ پاکستان برانچ اور فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے ہفت روزہ کمپیوٹر کورس کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف اسلامی اسکالرز، فضلائے ازہر اور فضلائے بغداد نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں تدریس کے فرائض دعوۃ الازہر کے اسسٹنٹ مینیجر محمد فاروق رانا نے ادا کیے۔ ورکشاپ کی نمایاں خصوصیت یہ تھی کہ عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق علماء کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے کورس ترتیب دیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل مانانوالہ کی یونین کونسل 99 گاؤں امام دین شرقی کے زیراہتمام ولادت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پُرنور اور مبارک موقع پر 12 ربیع الاوّل کو عظیم الشان میلاد مارچ اور محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا
منہاج القرآن یونان کے زیر اہتمام مورخہ 05 فروری 2012ء کو ایتھنز میں نبی محتشم سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے موقع پر چوتھے سالانہ میلاد مارچ کا اہتمام کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بلزانو(اٹلی) کے زیر اہتمام مورخہ 05 فروری 2012ء بروز اتوار کو برکس میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتہائی جوش وخروش سے منائی گئی جس میں سینکڑوں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت فرمائی۔ میلاد النبی کی بابرکت محفل میں خواتین اور بچوں کی آمد بہت خوش آئند تھی جنہوں نے انتہائی سرد موسم میں نظم وضبط کا مظاہرہ کیا
تحریک منہاج القرآن منگلہ آزاد کشمیر کے زیراہتمام چوتھی سالانہ محفل میلاد منعقد ہوئی۔ محفل محمد حفیظ جنجوعہ کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی جس میں قاری محمد علی قادری کے علاوہ تحریک کے مقامی قائدین نے بھی بھرپور شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل شرقپور شریف نے 12 ربیع الاول بمطابق 5 فروری کو 50 واں گولڈن جوبلی درس عرفان القرآن بسلسلہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم نور محل شادی ہال شرقپور میں منعقد کیا جس میں شرقپور شریف اور گرد و نواح سے ہزاروں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ پروگرام کی تیاریاں یکم ربیع الاول سے ہی شروع کر دی تھیں۔ مصطفوی سٹو ڈنٹس مومنٹ کے نوجوانوں رانا محمد عثمان غنی،حافظ حسن طارق وغیرہ نے 11 دن لگاتار دعوتی کیمپ کا اہتمام کیا جس میں عالمی میلاد کانفرنس کے علاوہ درس عرفان القرآن کی دعوت بھی دی گئی۔جس کے وجہ سے 12 ربیع الاول کے دن صبح ہی سے خواتین و حضرات کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام میلاد مارچ 12 ربیع الاول کے دن (بمطابق مورخہ 5 فروری 2012) ہوا جس کی قیادت امیر تحریک کراچی سید محمد ظفر اقبال نے کی۔ ان کے ساتھ نائب امیر تحریک قیصر اقبال قادری، ناظم تحریک راؤ کامران محمود، اشرف قیصر ایڈووکیٹ و دیگر قائدین تحریک منہاج القرآن کراچی، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس مومنٹ موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن اور پاک محمد مسجد برلن کے تعاون سے مورخہ 05 فروری 2012ء کو میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پرایمان افروز محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں برلن میں رہنے والے عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ یہ محفل ہر سال کی طرح بڑی پرونق، ایمان پروراور اتحاد امت کی مظہر تھی۔
تحریک منہا ج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے میلاد جلوس کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن سیالکوٹ کے قائدین کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جلوس منہاج القرآن کے مرکزی آفس سے شروع ہوا اور شہر کے مختلف حصوں سے ہوتا ہوا اپنی منزل تک پہنچا۔ جلوس کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم والے پوسٹر، پاکستان عوامی تحریک کے پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل مانانوالہ کیUC-99 کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانانوالہ میں منعقد ہوئی۔ جس میں قریبی شہروں اور گاؤں سے خواتین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی
تحریک منہاج القرآن دولتالہ حلقہ پی پی 4 کے یونٹ ڈھوں کے زیراہتمام مورخہ 04 فروری بروز ہفتہ کو جامع مسجد میں عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد بعد نماز ظہرتا عصر کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت چوہدری جاوید اقبال (صدر تحریک منہاج القرآن دولتالہ حلقہ پی پی 4) نے کی جبکہ مرکزی نائب ناظم تربیت تحریک منہاج القرآن علامہ علی اختر اعوان نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کی 28 ویں سالانہ اور عالم اسلام کی سب سے بڑی عالمی میلاد کانفرنس 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب (بمطابق 4 فروری 2012ء) مینار پاکستان لاہور کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کینیڈا سے براہ راست خصوصی خطاب کیا۔ کانفرنس کی مکمل کارروائی MinhajTV اور QTV کے ذریعے شب بھر مینار پاکستان سے براہ راست پیش کی گئی۔ جس سے دنیا بھر کے ناظرین اس کانفرنس میں شریک رہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیر اہتمام مورخہ 04 فروری 2012ء بروز ہفتہ منہاج کلچر سنٹر ویانا میں بارہویں سالانہ میلاد کانفرنس منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی منہاج القرآن انٹرنیشنل برمنگھم (برطانیہ) کے ڈائریکٹر علامہ محمد اشفاق عالم قادری تھے جبکہ محفل کی صدارت منہاج القرآن آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم نے کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان کے زیراہتمام میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خوبصورت موقع پر ضیافت میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ یہ تقریب مورخہ 4 فروری 2012 بروز ہفتہ بعد نماز مغرب سول کلب (کلب کیفے) منعقد ہوئی۔ جس میں راجہ طارق کیانی (MPA حلقہ پی پی 4) اور پروفیسر نسیم نقی (سرور شہید نشان حیدر کالج گوجرخان) نے خصوصی شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.