سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام نے کہا کہ سخاوت تصوف کی پہلی شرط ہے۔ اس لیے کوئی بخیل شخص صوفی نہیں ہو سکتا۔ سخاوت کا یہ عالم کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے بیٹے کی قربانی تک پیش کر دی۔ ایک مرتبہ بھی یہ تاثر نہ دیا کہ اللہ نے بیٹے کی قربانی کیوں مانگی ہے۔ دوسری اللہ نے سیدنا ابراہیم سے ان کی زندگی کی قربانی مانگی، جب نار نمرود میں تھے۔ آپ کی سخاوت کا مال کے حوالے سے بھی امتحان لیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ویانا آسٹریا کے زیر اہتمام مورخہ 27 اگست 2011 بروز ہفتہ 27 ویں شب توبہ استغفارکے ماحول میں محفل ذکر ونعت اور رقت آمیز دعا روحانی انداز میں منعقد ہوئی۔ محفل میں برطانیہ سے تشریف لائے سکالر علامہ اظہر سعید الازہری نے خصوصی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن فتح جنگ کے زیراہتمام 27 روزہ اسلامک لرننگ کورسز کا اختتام ہو گیا۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام فتح جنگ کے محلہ سنبلاں اور محلہ رحمانیہ مسجد میں اسلامک لرننگ کورسز کا انعقاد رمضان المبارک میں کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کے شہر اعتکاف میں مورخہ 26 اگست 2011ء کو جمعۃ الوداع کا کثیر اجتماع ہوا۔ جس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔ آپ نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ امت مسلمہ کے زوال کی بنیادی وجہ علم کے کلچر سے منہ موڑ لینا ہے۔ مسلمان اس وقت تک عروج کی طرف گامزن نہیں ہو سکتے جب تک علم کے حصول کو پہلی ترجیح نہیں بنا لیتے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو ناروے کے زیراہتمام مورخہ 26 اگست 2011ء ستائیسویں شب رمضان لیلۃ القدر کا عظیم الشان اجتماع ہو ا، نماز تراویح ادا کرنے کے بعد ختم قرآن کی تقریب منعقد ہوئی۔ نماز تراویح میں قرآن سنانے کی سعادت علامہ حافظ صداقت علی قادری( ڈائریکٹر اسلامک سنٹر ناروے) کو ہوئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل( گارج لے گونس، سارسل) فرانس کے زیر اہتمام ستائیسویں شب رمضان المبارک ( شب قدر) کا پروگرام انتہائی عقیدت واحترام سے منایا گیا۔ اس بابرکت محفل میں علامہ عبدالرازق قادری، حاجی خلیل، زاہد محمود چشتی، فلک شیر، راحت حسین، حاجی شوکت، شیخ ارشد، صابر حسین، غلام فرید، محمد سہیل اور کثیر تعداد میں عوام الناس میں شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 24 رمضان المبارک کی صبح نماز فجر کے بعد شہر اعتکاف کے ہزاروں معتکفین و معتکفات سے لندن سے بذریعہ ویڈیو ٹیلی کانفرنس خطاب کیا۔ آپ نے "حقائق تصوف اور طرائق معرفت" کے سلسلہ میں "سلوک الی اللہ، علم اور احکام شریعت" کے موضوع پر خطاب کیا۔
منہاج مصالحتی کونسل کے ناروے کے زیر اہتمام مورخہ 25 اگست 2011ء بروز جمعرات کو افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس کا آغاز علامہ صداقت علی قادری نے تلاوت کلام پاک سے کیا جبکہ شیما نعت کونسل کی اقراء مشتاق، اقراء اعجاز اور اقراء اقبال نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ھدیہ نعت پیش کی ۔
شیخ الاسلام نے "سلوک و تصوف" کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تصوف کی اصطلاحات میں اصل حیثیت اور مقام شیخ کو حاصل ہے۔ "شیخ" ہونا نہ کاروبار اور نہ ہی وراثت ہے۔ بلکہ تصوف میں احسان، ایمان اور ایقان کے تقاضے پورے کرنے والا کوئی بھی شخص مقام و مرتبہ حاصل کر سکتا ہے۔
رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوتے ہی جاپان بھر میں ہر جگہ جشن نزول قرآن و لیلۃ القدر کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔ ہر جگہ مساجد میں رونق اور تعداد میں اضافہ ہو گیا۔ مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل باندو شہر ابراکی کین میں نماز عصر کے ساتھ ہی گرد و نواح کی مسلمانوں کی کثیر آمد کا سلسلہ جاری ہو جاتا ہے اور رات بھر عبادات کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔
شیخ الاسلام نے کہا ہے کہ بغیر عمل کے پیری کا دعویٰ کرنے والے دھوکے باز ہیں۔ اعمال صالح کے بغیر صرف نسبت سے بیڑا پار کرنے کا تصور اولیائے کرام کے ہاں نہیں تھا یہ تصور جاہلوں اور دنیا پرستوں کا ہے۔ شریعت پر عمل کئے بغیر جو طریقت کا دعویٰ کرے وہ جھوٹا، کاذب اور شیطان ہے۔ تصوف حسن اعمال، حسن احوال اور حسن اخلاق کا نام ہے جبکہ ہمارا معاشرہ حقیقت تصوف کو سمجھنے کے حوالے سے دو انتہاؤں پر کھڑا ہے، ایک طرف تصوف کا کلیتاً انکار ہے جبکہ دوسری طرف اسکے نام پر کاروبار کیا جا رہا ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے حقائق تصوف اور طرائق معرفت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تصوف و احسان بنیادی طور پر نہ تو خالی ذکر و اذکار کا نام ہے اور نہ مخصوص طور و اطوار کا، ان میں سے بعض چیزیں اس کی فروع ہیں، جبکہ دوسری بعض چیزیں خرافات و بدعات ہیں۔ اصل تصوف تو انسان میں بنیادی سطح پر ایسی روحانی تبدیلی پیدا کرتا ہے جو اس کے جملہ اخلاق اور خصلتوں کو بدل ڈالے اور انسان مکارم اخلاق اور روحانی اقدار کا پیکر بن جائے۔
دس روزہ مسنون اعتکاف کے دوران دیگر معمولات کے علاوہ دنیا بھر سے ہزاروں معتکفین شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خصوصی ایمان افروز خطابات سنیں گے، یہ خطابات www.minhaj.tv کے ذریعے براہ راست نشر کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ستائیسیویں شب کا عالمی روحانی اجتماع بھی ہو گا جسے www.minhaj.tv اور نجی ٹی وی چینل کے ذریعے براہ راست پیش کیا جائے گا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی مرکزی تنظیم کے عہدیداروں نے مورخہ 21 اگست 2011ء بروز اتوار کر اسپتالیت کا دورہ کیا، دورہ کے دوران منہاج القرآن کی باقاعدہ تنظیم سازی کی گئی۔ مرکزی تنظیم کا وفد منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے قائمقام صدر محمد ظل حسن قادری، جنرل سیکرٹری نوید احمد اندلسی، صدر منہاج مصالحتی کونسل محمد اقبال چودھری، فنانس سیکرٹری محمد نواز قادری اور حاجی محمد نذیر اداسی پر مشتمل تھا۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام حرمین شریفین کے بعد اسلامی دنیا کا سب سے بڑا اعتکاف لاہور میں شروع ہوگیا۔ جامع المنہاج (بغداد ٹاؤن) ٹاؤن شپ میں آباد ہونے والے شہر اعتکاف میں الگ الگ جگہوں پر ہزارہا خواتین و حضرات عید کا چاند نظر آنے تک معتکف ہوگئے ہیں۔ شہراعتکاف میں معتکفین کو سہولیات دینے کے لئے وسیع پیمانے پر انتظامات کئے گئے ہیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.