سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ATIB کے تعاون سے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرانتظام زیر تعمیر پراجیکٹس میں منہاج پبلک اسکول و اسلامک سنٹر پٹہیکہ تحصیل نصیر آباد کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔ اس سال اسکول میں نرسری تا سوئم کلاسز کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل نے پاکستان کو 63 واں یوم آزادی ملک بھر کے علاوہ بیرون ملک بھی جوش و خروش سے منایا۔ اس سلسلہ میں بارسلونا، سپین میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 14 اگست 2009ء کو جشن آزادی کا خصوصی پروگرام منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منعقد کیا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 5ویں سالانہ سیدہ فاطمۃ الزہرہ سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد لاہور Pearl Continental Hotal crystal Hall میں مورخہ 29 اگست 2009ء کو کیا گیا۔ جس کی صدارت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دختر محترمہ قرۃ العین فاطمہ نے کی۔ وفاقی وزیر محترمہ ثمینہ گھرکی، پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات محترمہ فوزیہ وہاب، ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عاصمہ ممدوٹ، ممبر صوبائی اسمبلی عظمیٰ بخاری اور ساجدہ میر مہمان خصوصی تھیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی (اٹلی) کے مرکز پر گذشتہ برس کی طرح اس سال بھی اجتماعی افطاری کا اہتمام 29 اگست بروز ہفتہ کو کیا گیا جس میں کارپی اور قریبی شہروں کے لوگوں کو دعوت دی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈیزیو میلان کے زیراہتمام 28 اگست 2009ء کو سویریانی ھال کے سبزہ زار میں ایک عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا جس میں منہاج القرآن یورپین کونسل کے ناظم ویلفیئر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے خصوصی خطاب کیا۔
مفتیء اعظم پاکستان مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی دعوتی دورے پر ہالینڈ پہنچ گئے ہیں۔ ہالینڈ پہنچنے پر منہاج القرآن ہالینڈ کے صدر سید مقصود احمد شاہ اور دیگر اعلیٰ عہدیداران نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی آج مورخہ 27 اگست 2009ء یورپ کے کامیاب تنظیمی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ لاہور ایئر پورٹ پر تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض کی قیادت میں مرکزی اور صوبائی عہدیداران اور کارکنان نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔
چکوال کی سر زمین پر تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام منعقدہ سات روزہ درس عرفان القرآن کی آخری نشست تاریخی اجتماع کی حیثیت اختیار کر گئی۔ آخری روز ہزاروں کی تعداد میں لوگ درس قرآن سننے کیلئے شہر بھر سے آئے۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی مرکزی نائب ناظم تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض تھے
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی (ساؤتھ اٹلی) میں سیدہ کائنات (رض) کانفرنس کا انعقاد 3 رمضان المبارک بروز سوموار کیا گیا۔ محفل پاک کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اس کے بعد عرفان حیات رانجھا نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کی۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ یہ مظاہرہ پریس کلب کے سامنے مورخہ 24 اگست 2009ء کو منعقد ہوا۔ جس میں لاہور بھر سے کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی۔
سال 2008ء میں شاندار کامیابی کے بعد تحریک منہاج القرآن چکوال کے زیر اہتمام رواں سال 2009ء میں بھی دوسرا سالانہ سات روزہ دروس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا۔ 2009ء کے ماہ رمضان المبارک میں پہلے عشرہ کے دوران سات روزہ عرفان القرآن دروس شروع ہوئے۔ یہ دروس تحریک منہاج القرآن تحصیل چکوال کے صدر حاجی عبدالغفور کی خصوصی دل چسپی اور تعاون سے شروع ہوئے۔
رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی جاپان بھر کی مساجد میں بھی رونق میں اضافہ ہوگیا ہے۔ یکم رمضان المبارک کو جاپان بھر کے میڈیا کے سینئر اراکین اور صحافیوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کا دورہ کیا۔
نیشنل ایگزیکٹیو کونسل (NEC) ساؤتھ اٹلی کے مرکزی عہدیداران نے مورخہ 23 اگست 2009ء بروز اتوار بلزانو شہر کا تنظیمی دورہ کیا۔ دورہ کرنے والے عہدیداران میں صدر حافظ عبدالمناف، ناظم ظہیر انجم، ناظم میڈیا سمیع اللہ وڑائچ، ناظم دعوت و تربیت و حلقہ درود مختار قادری، ناظم ویلفیئر الطاف چیمہ اور دیگر احباب شامل تھے۔
رمضان المبارک کی آمد کی خوشی میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں 22 اگست 2009ء کو استقبال رمضان سیمینار کا اہتمام کیا گی۔ سیمینار کی صدارت امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی نے کی۔
مفتی اعظم پاکستان مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی ان دنوں یورپ کے تنظیمی و دعوتی دورے کے سلسلہ میں فرانس کے دورہ پر ہیں۔ مورخہ 21 اگست 2009ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے مرکز پر ایک خصوصی تربیتی اور روحانی نشست کا اہتمام کیا گیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.