سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی طریقت و شریعت کا تقاضا ہے کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ، حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ اور سیدنا الشیخ عبد القادر جیلانی جیسی ہستیوں کو اپنا منبع اور رول ماڈل بنایا جائے۔ سب کو متحد و متفق ہو کر اور آپس میں تفریق کے سوالات کو ختم کر کے اصل قرار و چین اور غریب کے چہرے کی مسکراہٹ واپس لوٹانا ہے۔ اس کیلئے علماء و مشائخ کو تحریک پاکستان والا کردار دہرانا ہو گا۔ حجروں اور خانقاہوں سے باہر نکل کر رسم شبیری ادا کرنا ہو گی۔
ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان عوامی تحریک شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور سے نجات کے لیے انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے۔ جو موجودہ حکمرانوں میں نہیں ہے، ہر کوئی جانتا ہے کہ بدامنی کا ذمہ دار کون ہے، امن کے لیے کی جانے والی کاوشیں کامیاب نہ ہو سکیں، اس ملک میں جانوں کے ضیاع کی رفتار بڑھتی جا رہی ہے۔ ملک کے اثاثے سیل پر ہیں پاکستان کسی حکمران یا سیاسی لیڈر کے خاندان کی جائیداد نہیں یہ ملک کسی کی وراثت نہیں کہ اس کے ادارے جب چاہیں جس بھاؤ چاہیں بیچ دیں۔
مؤرخہ 30 مارچ 2014ء کو کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز، منہاج یونیورسٹی کے فارغ التحصیل طلبہ ’منہاجینز‘ کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح سربراہ منہاجینز / چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کیا۔ انہوں نے منہاج انٹرنیٹ بیورو کی ٹیم کو عالمی معیار کے مطابق منہاجینز کی بہترین ویب سائٹ بنانے پر خصوصی مبارکباد دی۔
26 مارچ 2014ء بروز بدھ، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے اعلیٰ سطحی وفد نے میڈرڈ میں اسلامک کمیشن آف سپین کے صدر منیربن جلون اندلسی سے ملاقات کی۔ منہاج القرآن سپین کے وفد میں سنیئر نائب صدر ظل حسن قادری، سیکریٹری جنرل بلال یوسف، صدر مصالحتی کونسل محمد اقبال چوہدری، سیکریٹری مصالحتی کونسل احسن جاوید خان اور صدر یوتھ لیگ حسنات مصطفی شامل تھے۔ اس موقع پر منہاج القرآن سپین کے رہنماؤں نے میڈرڈ کی دیگر اسلامی تنظیمات کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شادیوں کی دسویں سالانہ اجتماعی تقریب میں 20 مسلمان اور تین مسیحی جوڑے شادی کے مقدس رشتہ میں بندھ گئے۔ ہر دلہن کو ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا گھریلو سامان اور جیولری سیٹ تحفے میں دیا گیا۔ چیئرمین تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری کا ویژن فلاحی ریاست کا قیام ہے۔
سکھر میں ہندوؤں کے تاریخی مندر سادھو بیلا مندر کا سہیل احمد رضا ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل و ممبر متروکہ وقف املاک بورڈ وزارت مذہبی و بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان نے وزٹ کیا۔ سکھر پہنچنے پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے ریجنل ایڈمنسٹریٹر و ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر اور ہندو ویلفیئر کونسل کے رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔ سادھو بیلا مندر دریائے سندھ کے وسط میں پہنچنے پر مندر کے کیئر ٹیکر کرشن شرما اور پجاری کشور کمار نے استقبال کیا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ وہاڑی کے زیراہتمام حافظ وقار قادری مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن منہاج القرآن یوتھ لیگ پاکستان کی زیر صدارت بلدیہ ہال وہاڑی میں تکمیل پاکستان کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں یوتھ کے تمام عہدیداران نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر وقار عظیم لودہی ضلعی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ وہاڑی، حافظ رضوان ضلعی جنرل سیکرٹری منہاج القرآن یوتھ لیگ وہاڑی اور راؤ الطاف تحصیل صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ وہاڑی نے خطاب کیا۔
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ سبز انقلاب کے خلاف سازشوں کا جال بننے والے عوامی سیلاب میں بہہ جائیں گے۔ مقتدر طبقہ قوم کا مقدر بدلنے کے نام پر جو لکیر بھی کھینچے گا اس سے لہو ہی رسے گا۔ اس لئے عوام ملک کو بار بار لوٹنے والوں سے نجات حاصل کرنے کا عزم صمیم کر لیں۔ 67 سالوں میں اقتدار صرف ایک لٹیرے ٹولے سے دوسرے لٹیرے ٹولے کو ہی منتقل ہوا، عوام کو صرف ووٹ ڈالنے کیلئے استعمال کیا گیا۔ 11 مئی کے الیکشن کے نتائج نے ثابت کر دیا کہ ملک میں جمہوریت کی آڑ میں چند خاندانوں کی آمریت مسلط ہے۔ ملک سے باہر جائیدادوں کے انبار لگانے والے ملک کے غریب کو ایک مرلہ جگہ دینے کو تیار نہیں۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت خانقاہوں سے نکل کر رسم شبیری ادا کرنے کا ہے، اگر مزید وقت ضائع کیا گیا تو دین دشمن قوتیں پہلے ہی اسلام کا پرامن چہرہ مسخ کرنے کے درپے ہیں۔ آج جو تصور دین پوری دنیا میں اور نوجوان نسل کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے اس کا اسلامی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں، اسلام جبر کی تعلیم نہیں دیتا بلکہ کردار کے ذریعے دین کی تبلیغ کی تعلیم پر زور دیتا ہے۔
پاکستان عوامی تحریک پاکستان کے مرکزی صدر شیخ زاہد فیاض نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ نام نہاد جمہوری حکمران جن کا نعرہ تھا کہ ہم ہوم ورک کر کے آئے ہیں، ملک سے بے روزگاری، غربت اور دہشت گردی آتے ہی ختم کر دیں گے مگر افسوس کہ آج مہنگائی، بیروزگاری اور دہشت گردی پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ آج ملک و قوم کے بچے بھوک سے مررہے ہیں اور کوئی ان کا حال پوچھنے والا نہیں ہے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے حیدرآباد سندھ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 14 جنوری اسلام آباد لانگ مارچ کے موقع پر اپنا کردار پوری دنیا کے سامنے رکھ دیا کہ لاکھوں افراد کی موجودگی میں کوئی ایک تشدد کا واقعہ رونما نہیں ہوا، یہ سب ہمارے عظیم قائد کی تعلیمات ہیں۔ وہ اذان انقلاب تھی اور اب اقامت انقلاب کا وقت قریب آن پہنچا ہے۔ ہم سنار کی ٹھک ٹھک کے قائل نہیں بلکہ اب لوہار کی ایک ہی چوٹ مار کر ایک پرامن انقلاب برپا کر کے ہی لوٹیں گے، ہم حکمرانوں اور ان کے حواریوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ قوم کو ان کے حقوق لوٹا دیں اور ان کی عزتوں کی حفاظت کے اقدامات کریں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام تحصیلی آفس گوجرہ میں اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت مرکزی سیکرٹریٹ لاہور سے محترمہ سیدہ شازیہ مظہر نے کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر صدر اور ناظمہ ویمن لیگ گوجرہ بھی موجود تھیں۔ اجلاس میں مصطفوی کارکنان کو انقلابی جانثاران کی تیاری کے حوالے سے خصوصی بریف کیا گیا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گجرات کے زیراہتمام بیدارئ شعور طلببہ ریلی کا انقعاد کیا گیا جس میں طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف نے کی۔ ریلی اندورن شہر سے ہوتی ہوئی پریس کلب گجرات پر اختتام پذیر ہوئی، اس دوران مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ڈسٹرکٹ گجرات کے عہدیداران اپنی بھرپور تقریروں سے طلباء کے جذبات کو گرماتے رہے۔ اس موقع پر مرکزی صدر چوہدری عرفان یوسف نے طلباء سے خطاب بھی کیا۔
پاکستان عوامی تحریک کے سیکر ٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ جیسا مخلص، درد مند اور انتھک محنت کرنے والا لیڈر میسر ہو تو کرہ ارضی پر ملک حاصل کرنا بھی ممکن ہو جاتا ہے اور اگر قیادت کا بحران رہے تو 66 سال بعد بھی ملکی بقا ہی سب سے بڑا مسئلہ رہتا ہے۔ پاکستان میں کسی بھی حکمران نے اداروں کے استحکام پر توجہ نہیں دی۔ فرد کو طاقتور اور سیاسی پارٹیوں پر مخصوص خاندانوں کی اجارہ داری قائم رکھنے پر توانائیاں خرچ کی گئیں۔ قرارداد پاکستان کا مقصد صرف علیحدہ ریاست حاصل کرنا نہ تھا بلکہ ایک ایسا آزاد اور خود مختار ملک حاصل کرنا تھا جس میں مسلمان اپنے عقائدکے مطابق اندرونی اور بیرونی دباؤ سے آزاد ہو کر عمل کر سکیں۔
ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم تکمیل پاکستان کی جدوجہد سے تحفظ پاکستان تک اس لئے آ گئے ہیں کہ نظریہ پاکستان کی روح کمزور ترین ہو گئی ہے۔ دہشت گردی، انتہا پسندی اور نام نہاد جمہوریت کے لبادے میں نااہل سیاستدانوں کی وجہ سے پچھلی کئی دہائیوں سے نظریہ پاکستان پر حملے ہورہے ہیں۔ آج پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کو خطرات لاحق ہیں، آج ہر پاکستانی کو موجودہ کرپٹ نظام کے خاتمے کی جہد مسلسل کا حصہ بننے کا عہد کرنا ہو گا تا کہ ملک میں حقیقی جمہوریت کا سویرا طلوع ہو سکے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.