سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن مانسہرہ کے زیراہتمام ٹاؤن شپ گراؤنڈ مانسہرہ میں منعقدہ ’’رحمۃ للعالمین کانفرنس‘‘ سے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ’’اختیارات مصطفیٰ ﷺ‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک نے اپنے محبوب حضور تاجدارِ کائنات ﷺ کو پیدا فرماکر انہیں ان اختیارات سے سرفراز کیا جو ان سے قبل کسی کو عطاء نہ کئے تھے۔ اللہ رب العزت نے تاجدارِ کائنات کو تشریحی، تشعیری اور تکوینی تصرفات عطا کرکے تمام جہانوں کا مالک و مختار بنایا۔
جرمنی: منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی مدینہ مسجد بریمن میں عظمت مصطفیٰﷺ کانفرنس کے موقع پر جرمنی میں مقیم مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقات
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین نے ترناوا میں منعقدہ گوشۂ درود کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور ﷺ سے تعلق کا واحد ذریعہ درود و سلام ہے، حضور اکرم ﷺ سے اپنے تعلقِ غلامی کو مضبوط کرنے کیلئے کثرت کے ساتھ درودو سلام کا نذرانہ پیش کریں۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے حویلیاں میں اپنے دست مبارک سے جامع مسجد منہاج القرآن و اسلامک سنٹر کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن فروغ علم کی تحریک ہے اور پوری دنیا میں اس کے اسلامک سنٹر اسلام کی حقیقی آفاقی تعلیمات کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ہری پور کے علاقہ نور کالونی میں جامع مسجد منہاج القرآن کا سنگِ بنیاد رکھا، اس موقع پر اہل علاقہ نے تحریک منہاج القرآن کی تعلیمات اور پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی شخصیت سے متاثر ہوکر متفتہ طور پر نور کالونی کا نام بدل کر حسین آباد رکھ دیا۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین نے ترناوا، ہری پور میں گوشۂ درود کا افتتاح اپنے دست مبارک سے کیا۔ اس موقع پر پیر سید محبوب شاہ کاظمی، محمد جاوید القادری، حاجی غلام شبیر، ڈاکٹر جہانگیر عباسی، کامران سہیل ایڈوکیٹ اور تحریک منہاج القرآن کے فورمز کے قائدین و کارکنان موجود تھے۔
"شبِ توبہ، احادیث نبویﷺ کی روشنی میں" کے عنوان سے منعقدہ آن لائن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری نے کہا کہ شبِ برأت میں اللہ کی بخشش و مغفرت، توبہ اور رحمت کے دروازے کھول دئے جاتے ہیں۔ اب یہ ہمارے ذمہ ہے کہ ہم پروردگار عالم کی بارگاہ میں توبہ کرکے اس کی رحمتیں سمیٹیں۔ اللہ رب العزت اس شبِ برأت میں عطا کر دینا چاہتا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا The Turkish-Islamic Union for Religious Affairs (DITIB) نے چئیرمین Alaatti Salçiks کی دعوت پر کولون مرکزی جامع مسجد کا دورہ کیا، اسلامک سنٹر پہنچنے پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو Alaatti Salçiks نے خوش آمدید کہا اور سنٹر کا تفصیلی دورہ کروایا۔
معروف سماجی شخصیت چوہدری رؤف احمد ہندل نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ اور منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا۔ انہوں نے آغوش آرفن کیئر ہوم، گوشۂ درود، جامع شیخ الاسلام اور فرید ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا بھی دورہ کیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 72 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منہاج انٹرنیٹ بیورو اور آئی ٹی کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ کے کانفرنس ہال میں 28 فروری 2023 کو قائد ڈے تقریب منعقد ہوئی، جس میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شرکت کی اور خصوصی خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل گوتن برگ سویڈن کے زیراہتمام سیلمی کمیونٹی سنٹر میں منعقدہ معراج النبیﷺ کانفرنس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شرکت کی اور خطاب کیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 72ویں سالگرہ کی مناسبت سے تحریک منہاج القرآن حافظ آباد پی پی 70 کے زیراہتمام محفل سماع کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ محفلِ سماع کی صدارت تحریک منہاج القرآن حافظ آباد کے صدر ملک محمد سلطان نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل سٹاک ہوم سویڈن کے زیراہتمام ورکر کنونشن میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
سویڈن، مالمو میں بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب ’’پیغمبر اسلام کا اصل خاکہ‘‘ کا سویڈش زبان میں ترجمہ اور تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ کی ذات تمام انسانوں کے لیے کامل نمونہ ہے۔
صدر منہاج القران انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے فیصل آباد میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کی 72 ویں سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ صوفی نائٹ میں شرکت کی اور خصوصی خطاب کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.