سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن تائیوان کے زیراہتمام 13 مئی 2023 کو تائیوان کے شہر تائی پے نیشنل تائیوان یونیورسٹی اکیڈمیا سکینیا تائیوان (National Taiwan University and Academia Scinia Taiwan) میں 20واں حلقہ درود و فکر کا انعقاد کیا گیا۔
صدر منہاج القران انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جامع مسجد منہاج القران وکٹوریا میں جمعۃالمبارک کے اجتماع سے خطاب فرمایا جس میں کثیر تعداد میں مسلم کمیونٹی نے شرکت کی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے بانی راہنما اور دیرینہ رفیق حاجی محمد نجیب کی نماز جنازہ جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں پڑھائی اور مرحوم کی بخشش و مغفرت کے لیے دعا کروائی۔
علامہ رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سنٹرل پنجاب کی پی پی 66 پھالیہ اور چنیوٹ کے ماہانہ ایگزیکٹو کونسل اجلاسوں میں شرکت
سردار شاکر خان مزاری نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات جنوبی پنجاب کی رحیم یار خان A کے ماہانہ ایگزیکٹو کونسل اجلاس میں شرکت، اس موقع پر انہوں نے مراکزِ علم کے قیام کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی۔
سردار شاکر خان مزاری نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات جنوبی پنجاب کی رحیم یار خان B کے ماہانہ ایگزیکٹو کونسل اجلاس میں شرکت، اس موقع پر انہوں نے مراکزِ علم کے قیام کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی۔
حضرت فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے 50ویں عرس مبارک کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ اللہ رب العزت اپنے صالح بندوں کیلئے صالح اسباب پیدا فرماتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرتِ فرید ملت نے اپنے جگر گوشہ کی تربیت کچھ اس انداز میں فرمائی کہ وہ ’’الولد سرٌ لابیہ‘‘ کا مصداق ہیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ حضرتِ فرید ملت رحمہ اللّٰہ نے اپنے جگر گوشہ کی تربیت کچھ اس انداز میں فرمائی کہ وہ ’’ الولد سرٌ لابیہ‘‘ کا مصداق ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام حضور فریدِ ملت ڈاکٹر فرید الدین قادریؒ کے 50 ویں عُرس مبارک کی مناسبت سے گنما سنٹر میں دعائیہ تقریب اور 72 ویں حلقہِ درود و فکر کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر خارجہ امور شکیل احمد طاہر نے آن لائن شرکت کی، جبکہ خواتین کے لیے بھی علیحدہ اہتمام کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائیشیا کے زیراہتمام شاہ عالم کوالالمپور ملائیشیا میں درس عرفان القرآن کا اہتمام کیا گیا۔ درس عرفان القرآن کا آغاز حافظ محمد نعیم نے تلاوت کلام مجید سے کیا جس کے بعد بارگاہ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبیﷺ کا روحانی اجتماع 6 مئی کو مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا آغاز نماز عشاء کے بعد تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کے بعد معروف ثناء خوان مصطفیٰ ﷺنے ہدیۂ نعت کی سعادت حاصل کی۔ گوشۂ درود کے وظائف پڑھائے گئے اور درود پاک حضور تاجدارِ کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہِ عالیہ میں پیش کیا گیا۔
علامہ رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سنٹرل پنجاب کی رجانہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ، وہاڑی اور گجرات کے ماہانہ ایگزیکٹو کونسل اجلاسوں میں شرکت
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کا روحانی اجتماع مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پروگرام کا آغاز نماز عشاء کے بعد تلاوت کلام رحمن سے جس کے بعد معروف ثناء خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہدیۂ نعت پیش کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے قائد حضور شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری دامت برکاتہم العالیہ کے والد گرامی فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری کے 50 ویں سالانہ عرس مبارک کے حوالے سے تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ ٹاؤن شپ لاہور میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے شاہ جیلانی روڈ، ٹاؤن شپ لاہور میں 500 سے زائد مستحق گھرانوں میں راشن بیگز تقسیم کئے گئے، اس موقع پر انجینئر ثناء اللہ خان، اشتیاق حنیف مغل، منصور قاسم اعوان، رانا نفیس حسین قادری اور دیگر فورمز کے ذمہ داران موجود ہیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.