سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (بارسلونا، سپین) کے زیر اہتمام 27 جولائی 2012 کو نماز جمعہ کا اجتماع Escola pia کے اسپورٹس ہال میں منعقد ہوا جس میں سینکڑوں افراد نے نماز جمعہ ادا کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (بریشیا، اٹلی) کے زیراہتمام مورخہ 27 جولائی 2012ء سے رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں آئیں دین سکھیں کورس کی کلاسز کا آغاز کر دیا گیا۔ آئیں دین سیکھیں کورس کی کلاسز میں تنظیمی و تحریکی فکر کے ساتھ ساتھ تربیت کے لئے فقہی مسائل پر بھی زورر دیا جا رہا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (ابارکی کین، جاپان) باندو شہر کے باسیوں نے اپنے مرحوم ومغفور دوست اور منہاج القرآن ٹوکیو کے صدر محمد ابوبکر صدیق کے ایصال ثواب کے لئے مورخہ 27 جولائی 2012ء کو بعد نماز عصر مرکز جامع مسجد المصطفیٰ میں محفل کا انعقاد کیا۔
تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ کے زیراہتمام ہفت روزہ دروس عرفان القرآن کا اہتمام کیا گیا جس کا پہلا پروگرام مورخہ 27 جولائی 2012ء بروز جمعۃ المبارک تاج محل میرج ہال جی ٹی روڈ گوجرانوالہ میں منعقد ہوا۔ پروگرام میں علامہ علامہ رانا محمد نفیس قادری مرکزی نائب ناظم دعوت نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع ملتان کے زیراہتمام 5 روزہ دروس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا، درس عرفان القرآن کے پہلے دن علامہ فیاض بشیر قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا تھا، مگر بدقسمتی سے اتنے سال گزرنے کے بعد بھی ہم ظلم و جبر کی چکی میں پس رہے ہیں۔ اس وقت پاکستان میں قائم موجودہ نظام کرپٹ اور استحصالی طبقے کی نمائندگی کرتا ہے۔
اس موقع پر علامہ ظہیر احمد نقشبندی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صرف نماز، حج، زکوۃ اور عبادات کا نام ہی اسلام نہیں۔ اگر مسلمان حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہد وفا کرنا چاہتے ہیں تو ان کو پورا کا پورا دین میں داخل ہونا پڑے گا۔ اسلام پک اینڈ چوز کا نام نہیں کہ جو چیز من کو بھائے اس کو اختیار کر لیا جائے اور جو اچھی نہ لگے اس سے اجتناب کر لیا جائے۔
آئیں دین سیکھیں کورس کی کلاس علامہ حافظ محمد طیب (منہاجین) جو پاکستان سے نماز تراویح پڑھانے کے لئے جاپان آئے ہیں کلاس لے رہے ہیں۔ کلاس میں قرآن پاک کا تلفظ، فقہی مسائل، انبیاء وصالحین کے تذکرے اور اقوام عالم کے حالات پر گفتگو کی جاتی ہے۔ مرکز منہاج القرآن میں نماز عصر کے بعد ایک رونق کا سماں ہوتا ہے جس میں لوگ کلاس کے بعد اجتماعی درودوسلام پڑھتے ہیں۔
اس موقع پر علامہ رانا محمد ادریس قادری نے "اسلام میں اجتماعیت کا تصور" کے موضوع پر قرآن و حدیث پر مبنی مدلل گفتگو کی۔ درس عرفان القرآن میں تحریک منہاج القرآن بورے والا کے عہدیداران کے علاوہ کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ علاقے بھر کے لوگوں نے منہاج القرآن بورے والا کی اس کاوش کو بہت سراہا اور ان کو دروس عرفان القرآن کے انعقاد پر مبارک باد پیش کی۔
علامہ محمد رضا قادری نے درس قرآن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر امت مسلمہ کا وقار بحال کرنے کیلئے مسلمانان عالم کو اسلامی تعلیمات کے تحت اور جدید تقاضوں کے مطابق علم کی دولت سے فیض یافتہ ہونا ہو گا۔
مورخہ 26 جولائی 2012ء بروزجمعرات منہاج القرآن انٹرنیشنل (بارسلونا، سپین) اور کاتالونیا کی دیگر مسلم اور غیر مسلم تنظیمات کی طرف سے بارسلونا شہر کے مرکزی مقام رمبلا رابال پر افطار عام کا اہتمام کیا گیا۔ افطار عام کا انعقاد منہاج القرآن انٹرنیشنل (سپین)، اسلامک کونسل آف کاتالونیا، خواتین کی تنظیم Acesop، ابن بطوطہ ایسوسی ایشن، چرچ کیرم، راول کی مسیحی تنظیم ، فلپائن کمیونٹی کی تنظیم اور Fundaciot Tot Taval نے مشترکہ طور پر کیا۔
تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ کے زیراہتمام ہفت روزہ دروس عرفان القرآن کا اہتمام کیا گیا جس کا پہلا پروگرام مورخہ 26 جولائی 2012ء بروز جمعۃ المبارک تاج محل میرج ہال جی ٹی روڈ گوجرانوالہ میں منعقد ہوا۔ پروگرام میں علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے خصوصی شرکت کی۔
رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں رجوع الی القرآن، فہم دین اور اصلاح احوال امت کیلئے تحریک منہاج القرآن بورے والا کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کی چوتھی نشست مورخہ 25 جولائی 2012ء کو منعقد ہوئی۔ درس عرفان القرآن کا انعقاد عسکری لاء کالج آفاق خان چوک بورے والا میں ہوا، جس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تربیت یافتہ سکالر علامہ رانا نفیس حسین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔
"آؤ کہ سب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہد وفا کریں" کے لازوال موضوع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خصوصی تربیت یافتہ سکالر علامہ محمد افضال قادری (نائب ناظم دعوت منہاج القرآن انٹرنیشنل) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کے محبوب رحمتہ العالمین ہمارے آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سے عہد وفا کیلئے چار شرائط لازمی ہیں،
رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں رجوع الی القرآن، فہیم دین، اصلاح احوال امت کے لئے تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن بمقام ایگل فٹ بال گراؤنڈ گوڑھا باغ منڈی بہاؤالدین میں مورخہ 25 جولائی 2012ء بروز بدھ کو چوتھے درس عرفان القرآن کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت ابوبکر چشتی نے حاصل کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (ابارکی کین،جاپان) باندوشہر کی جامع مسجد المصطفیٰ میں ہر روز سینکڑوں روزہ دار روزہ افطار کرتے ہیں۔منہاج القرآن جاپان کے قائدین اور کارکنان اپنی محبت، شفقت اور حسن اخلاق کی وجہ سے ہر روز ہزاروں نیکیاں کما ر ہے ہیں۔افطار سے قبل علامہ محمد شکیل ثانی لوگوں کے سوالات پر مشتمل فقہی نشست کرتے ہیں
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.