سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن وادی سون ضلع نوشہرہ کے زیراہتمام فری میڈیکل اینڈ آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 1600 سے زائد افراد کا فری چیک اپ کیا گیا۔ 300 سے زائد افراد کو مفت چشمے دئیے گئے، جبکہ 1200 سے زائد افراد کے بالکل مفت شوگر، بلڈ، یرقان ٹیسٹ کیے گئے، اور ادویات بھی مفت فراہم کی گئیں۔
ماہانہ شب بیداریوں کے پلان کے مطابق پہلی شب بیداری مورخہ 25 فروری 2012ء کو منعقد ہوئی جس میں علامہ رازق حسین نے اصلاح احوال کے حوالہ سے گفتگو کی۔ دوسری شب بیداری مورخہ31مارچ 2012ء کو منعقد ہوئی، تیسری شب بیداری 28 اپریل 2012ء اور چوتھی شب بیداری مورخہ 26 مئی 2012ء کو منعقد ہوئی۔ جملہ شب بیداریوں میں منہاج القرآن سے وابستہ کارکنان کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی نے بھی بھرپور شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام سپانش زبان کی نئی کلاس کا آغاز 20 مئی کو ہوا، داخلے کے خواہشمند افراد کی کثیر تعداد کی وجہ سے داخلہ قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا۔ یہ کلاس 20 جولائی تک جاری رہے گی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اباراکی کین جاپان میں مورخہ 04 جون 2012ء کو منہاج مصالحتی کونسل جاپان کے زیر اہتمام تربیتی نشست کا انتظام کیا گیاجس میں بچوں کو تاجدا ر کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت مبارکہ کے حوالہ سے بتایا گیا۔
صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس و بانی منہاج القران اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم گوجرخان راولپنڈی محمد نعیم چوہدری کی عمرہ کی ادائیگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد ان کی وطن تشریف آوری پر قائدین تحریک اور کثیر تعداد میں لوگوں نے ائیرپورٹ پر ان کا استقبال کیا
منہاج ایجوکیشن سکول سسٹم کے زیراہتمام منہاج ماڈل سکول پسرور میں 4 جون 2012ء کو عرفان القرآن کورس کا آغاز کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورس علامہ محمد شریف کمالوی، معلم عرفان القرآن کورس علامہ محمد بشیر قادری، پرنسپل منہاج ماڈل سکول پسرور محمد منور نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن آسٹریا کے سینئر نائب صدر ملک محمد امین عوان اور رابطہ سیکرٹری حاجی ملک محمد نسیم اعوان کے والد گرامی گذشتہ دنوں سیالکوٹ پاکستان میں رضائے الٰہی سے وفات پاگئے۔ مرحوم حاجی ملک خورشید اعوان کی روح کو ایصال ثواب کیلئے مورخہ 03 جون 2012ء کو منہاج اسلامک سنٹر ویانا میں قرآن خوانی اور محفل ذکر کا اہتمام کیاگیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس کے زیر اہتمام مورخہ 03 جون 2012ء بروز ہفتہ رات 9 بجے ماہانہ محفل گوشہ درود منعقد ہوئی جس کی صدرات حاجی خلیل احمد(سرپرست منہاج القرآن گارج لے گونس، فرانس) نے کی۔ محفل میں گارج لے گونس کی ایگزیکٹو کونسل کے ممبران، منہا ج القرآن یوتھ لیگ اور پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے مورخہ 03 جون 2012ء کو ناروے کا وزٹ کیا اور تنظیمی ساتھیوں سے ملاقات کی۔
تحریک منہاج القرآن بھکر کے زیراہتمام مورخہ 3 جون 2012 کو بروز اتوار مومن شادی ہال بھکر میں عظیم الشان بیداری شعور ورکرز کنونش ضلعی کوآرڈینیٹر سردار جمعہ خان کی زیرسرپرستی منعقد ہوا۔ اس عظیم الشان ورکرز کنونشن میں مرکزی رہنما سینئر نائب ناظم اعلی شیخ زاہد فیاض اور امیر پنجاب احمد نواز انجم نے خصوصی شرکت کی
تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام مورخہ 3 جون 2012ء بروز اتوار عظیم الشان بیداری شعور ورکرز کنونشن کا انعقاد ہوا، جس میں قائمقام ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض اور امیر تحریک پنجاب احمد نواز انجم مہمان خصوصی تھے۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام مورخہ 3 جون 2012ء کو انمول میرج ہال پتوکی میں تقریب تقسیم اسناد عرفان القرآن کورسز منعقد ہوئی۔ جس میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورسز علامہ محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ’’انسانیت کے لئے اسلام کے پیغام امن و محبت‘‘ کے موضوع پر انگلش زبان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے امن اور تحمل و برداشت کے رویوں کو دنیا میں سب سے پہلے رواج دیا۔ جمہوریت کے بانی محسن انسانیت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہیں اور ہجرت کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جمہوری اصولوں پر دنیا کی پہلی فلاحی ریاست قائم کی۔
16 تا 17 مئی 2012ء کو کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز، منہا ج یونیورسٹی لاہور کے طلباء کیلئے علم کے ساتھ ساتھ تربیت اور روحانیت کے حوالے سے دوروزہ ’’روحانی و تربیتی اعتکاف‘‘ کا اہتمام کیا گیا، جس میں بی ایس Iسے ایم اے کلاس تک کے طلبہ کو مدعو کیا گیا تھا، علاوہ ازیں پورے اعتکاف میں تمام اساتذہ کرام نے بھی بھرپور شرکت کی۔
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کویت کے صدر محمد جعفر صمدانی اور جنرل سیکرٹری مسٹر ایم ایچ قریشی پر مشتمل وفد نے مورخہ 02 جون 2012ء کو کویت میں تعینات امریکہ کے سفیر سے ملاقات کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی دہشت گردی کے خلاف لکھی گئی عظیم کتاب فتوی پیش کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.