سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام UC ڈب تحصیل پپلاں میں مورخہ 24 مارچ 2012ء سے آئیں دین سیکھیں کا آغاز کیاگیا۔ افتتاحی تقریب میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورس علامہ محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی
تحریک منہاج القرآن واڑہ امام دین شرقی، تحصیل مانانوالہ کی جانب سے مورخہ 31 مارچ بروز ہفتہ 2012ء کو گورنمنٹ مڈل سکو ل (کچی کوٹھی) مانانوالہ کے سالانہ امتحانات 2012ء کے نتائج کے موقع پر جملہ کلاسز میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع 5 اپریل 2012ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں صفہ ہال پر منعقد ہوا۔ اس روحانی اجتماع میں ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی مہمان خصوصی تھے
منہاج القرآن ماڈل سکول کوٹ چوہدریاں ضلع چکوال تقریب تقسیم انعامات کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں سیاسی وسماجی شخصیات کے علاوہ عوام الناس اور بچوں کے والدین کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کے مہمانان خصوصی ڈائریکٹر منہاج ایجوکیشن سوسائٹی شاہد لطیف، سردار اختر نواز، اور قاضی فاؤنڈیشن کے صدر قاصی محمد اکبر تھے۔
تحریک منہاج القرآن و منہاج القرآن یوتھ لیگ یونین کونسل ماڈل ٹاؤن کے زیراہتمام 17 مارچ 2012ء کو عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد کی گئی۔ جس کی صدارت خواجہ الظاف محیی الدین صدر منہاج القرآن علماء کونسل ضلع سیالکوٹ نے کی،
تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ یونین کونسل سہجوکالا کے موضع بیڑھ کے زیراہتمام میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس مورخہ 2 اپریل 2012ء کو منعقد ہوئی جس سے نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن رانا محمد ادریس نے خصوصی خطاب کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 23 شادیوں کی اجتماعی تقریب یکم اپریل کو منہاج یونیورسٹی گراؤنڈ میں منعقد ہو گی۔ اس تقریب کے جملہ انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شادیوں کی 8ویں سالانہ اجتماعی تقریب میں 3 مسیحی اور 21 مسلمان جوڑے شادی کے مقدس رشتہ میں بندھ گئے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے ہر دلہن کو ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا گھریلو سامان اور جیولری سیٹ تحفے میں دیا گیا۔ 1500 مہمانوں کیلئے کھانے کا انتظام تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے کارکنوں نے لمرک کی مشہور ومعروف شخصیت میاں عبدالقدیر کی رہائش گاہ پر مورخہ 01 اپریل 2102 ء بروز اتوار کو گیارہویں شریف کی محفل کا انعقاد کیا۔
تحریک منہاج القرآن عباس پور آزادکشمیر کے زیراہتمام دوسری سالانہ عظیم الشان محفل نعت و میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس مورخہ یکم اپریل 2012 بروز اتوار منعقد ہوئی۔ پروگرام کی صدارت سابق صدر انجمن تاجران سردار محمد حیات خان نے کی۔ اس کانفرنس کے مہمان خصوصی نامور سماجی شخصیت صدر تحریک منہاج القرآن دبئی ملک فخر زمان عادل تھے
منہاج ایجوکیشن سنٹر اوسلو ناروے میں مورخہ01 اپریل 2012ء کو سالانہ یوم والدین اور جلسہ تقسیم اسناد و انعامات منعقد ہوا جس میں اشتیاق حسین اندرابی ( ایمبیسیڈر آف پاکستان ناروے) نے خصوصی شرکت کی۔
دولتالہ (نامہ نگار) تحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 4 کے یونٹ ڈھوں کے زیراہتمام عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد مورخہ 31 مارچ بروزہفتہ بعد نماز عشاء بمقام ڈھوں میں کیا گیا، جس کی صدارت محمد جمیل چوہدری (امیر منہاج القرآن ایشین کونسل) نے کی جبکہ مہمان خصوصی چوہدری جاوید اقبال (صدر تحریک منہاج القرآن پی پی 4)تھے
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی نیشنل ایگزیکٹو کونسل اور جملہ رفقاء اور وابستگان نے مورخہ 30 مارچ 2012ء کو سینئرنائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ زاہد فیاض کے ساتھ الوداعی ملاقات کی۔
مورخہ 30 مارچ 2012 کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم گوجر خان روالپنڈی میں منہاج ماڈل سکول کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سکول کے طلبہ و طالبات، والدین اور علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
منہاج ماڈل سکول چک پیرانہ گجرات میں سالانہ تقریبِ تقسیم انعامات اور جلسہ دستار فضیلت (شعبہ حفظ) 30 مارچ 2012ء کو ہوا۔اس پروگرام میں محمد شاہد لطیف قادری نے بطورمہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں طلباء و اساتذہ کے ساتھ بچوں کے والدین بھی موجود تھے
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.