سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مورخہ 28 ستمبر 2011ء کو بریگیڈئیر (ر) ڈاکٹر عبیداللہ رانجھا (پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز) ڈین فیکلٹی آف لینگویجز منہاج یونیورسٹی لاہور نے ایم فل اور ایم اے کے طلبہ کو حالات حاضرہ پر خصوصی لیکچر دیا،
عصر حاضر کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز بریگیڈئیر (ر) عبیداللہ رانجھا کی خصوصی کاوش سے کالج آف شریعہ میں انگلش لینگوئج کورس کا آغاز ہو گیا ہے، جس کے لیے ماہر اساتذہ کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔
منہاج ایشیئن کونسل کے نائب صدر محمد سلیم قادری(ملائیشیا) نے مورخہ 27 ستمبر 2011ء کو مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ محمد سلیم قادری اپنے کزن محمد نعیم قادری (ملائیشیا) کے ساتھ مرکز تشریف لائے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منہاج کالج برائے خواتین ٹاؤن شپ میں ڈینگی سے بچاؤ کے لئے فری میڈیکل کیمپ 26 ستمبر 2011ء کو لگایا گیا۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرانتظام ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لیے تیس روزہ فری میڈیکل کیمپس کا آغاز مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن سے ہوا تھا جس میں مریضوں کی بڑی تعداد کو جرمنی سے منگوائی گئی میڈیسن مفت دی گئی۔
لندن میں منہاج القرآن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی عالمی امن کانفرنس کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ کانفرنس نے جہاں مختلف رنگ ونسل اور مذاہب کے لوگوں کے درمیان فاصلوں کو کم کیا ہے وہاں اسلام کے آفاقی امن و محبت کے پیغام کو غیر مسلموں تک پہنچانے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے اس سلسلہ کی پہلی اہم تبدیلی ایک غیر مسلم کا دائرہ اسلام میں داخل ہونا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے امیر پنجاب مخدوم احمد نواز انجم نے جنوبی پنجاب کا تحریکی و تنظیمی دورہ کیا۔ دورے میں انہوں نے جنوبی پنجاب کی تمام تنظیمات کے صدور و ناظمین سے خصوصی ملاقات کی اور خطاب بھی کیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سندھ کے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ڈگری اور گولارچی میں دو منہاج خیمہ بستیاں قائم کر دی ہیں۔ جس میں 500 سے زائد افراد مقیم ہیں۔ ہر خیمہ بستی میں 250 افراد کو عارضی رہائش دی گئی ہے۔
تحریک منہاج القرآن یوکے، کے تحت ویمبلے ایرینا لندن میں ہونیوالی امن برائے انسانیت کانفرنس میںمسلم،مسیحی،یہودی،ہندو،سکھ اور بدھ مت کے رہنماؤں نے شرکت کی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صدارت میں ہونے والی اس کانفرنس میں شریک چھ مذاہب کے رہنماؤں نے دنیا میں امن کے قیام کیلئے درج ذیل قراداد منظور کی
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے زیراہتمام ویمبلے ایرینا لندن میں عالمی امن کانفرنس "امن برائے انسانیت" 24 ستمبر 2011ء کو منعقد ہوئی۔ جس میں شمالی امریکہ سے لے کر جنوبی افریقہ، یورپ اور دنیا کے تمام خطوں سے مسلم، عیسائی، یہودی، ہندو، بدھ مت، سکھ اسکالرز، موثر شخصیات اور دیگر مذاہب عالم کے پیروکاروں سمیت گیارہ ہزار سے زائد شرکاء نے شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے ماڈل ٹاؤن مرکزی سیکرٹریٹ میں ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لیے 30 روزہ فری میڈیکل کیمپس کا آغاز کر دیا ہے۔ اس کیمپ میں اہل علاقہ سمیت لوگوں کی بہت بڑی تعداد کو جرمنی سے منگوائی گئی فری میڈیسن مفت دی جارہی ہے۔
علامہ محمد ہارون عباسی کے دورہ کلیات کے اختتام پر 23 ستمبر 2011ء کو مین بازار باڑیاں میں تحریک منہاج القرآن گلیات کی طرف سے الوداعی تقریب کی گئی۔ اس الوداعی تقریب کو"پیغمبر امن کانفرنس" کا نام دیا گیا۔ تقریب کی صدارت پیر طریقت، انجینیئر ارشد فاروق علوی نے فرمائی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے بلوچستان کے نواحی علاقوں میں سیلاب متاثرین میں امدادی چیکس اور تعمیر کردہ گھروں کی چابیاں تقسیم کر دیں ہیں۔ اس حوالے سے 22 ستمبر 2011ء کو ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں سیلاب سے متاثرہ بلوچستان کے مختلف علاقے شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن کھوئیرٹہ آزاد کشمیر کی یونٹس سیری اور یونٹ دربار مائی طوطی صاحبہ نے باقاعدہ حلقات درود و سلام و فکر کا با قاعدہ آغاز کردیا۔ اس موقع پر دونوں یونٹس کی تنظیم نو کا عمل بھی قیام میں لایا گیا۔ یونٹ سیری کے حلقہ درود و سلام و فکر کی نظامت کی ذمہ داری شہباز احمد چوہدری جبکہ یونٹ مائی طوطی صاحبہ دربار کی نظا مت کی ذمہ دار ی سعید اعظم کو سونپی گئی۔
تحریک منہاج القرآن و مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ کھوئیرٹہ کے زیراہتمام سیری میں مورخہ 20 ستمبر 2011ء بروز منگل ماہانہ درس عرفان القرآن کا آغاز ہوا ۔ جس میں نائب ناظم دعوت و تر بیت منہاج القرآن انٹرنیشنل علامہ رانا نفیس احمد قادری نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز حافظ طاہر محمود نے تلاوت قرآن پاک سے کیا جب کہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عثمان شوکت نے پڑھی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس نے اپنی بیٹی حبا ظہیر کے ہمراہ مورخہ 20 ستمبر 2011ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے صدر خواجہ محمد نسیم سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.