سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد کے زیراہتمام مورخہ 02 جولائی 2012ء کو اسلام آباد میں یوتھ ورکرز کنونشن منعقد ہوا۔ یہ اسلام آباد کی تاریخ کا انتہائی کامیاب ورکرز کنونشن تھا جس میں مختلف کالم نویس، دانشور، سیاسی و سماجی شخصیات اور بڑی تعداد میں یوتھ لیگ کے کارکنان اور عہدیداران نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رفیق، معروف سماجی شخصیت حاجی الطاف حسین مرحوم کی دوسری برسی کے موقع پر ان کے بیٹے اور منہاج القرآن یوتھ لیگ آسٹریا کے صدر عمیر الطاف کی طرف سے مورخہ 01 جون 2012ء کو مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور محفل ذکر کا اہتمام کیاگیا۔
صاحبزادہ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تحریک منہاج القرآن پنجاب کے تمام عہدیدران کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اس صدی کی رسول نما تحریک ہے، جس کی قیادت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کر رہے ہیں۔ پوری دنیا میں اللہ رب العزت نے تھوڑے عرصے کے اندر تحریک کو وہ فروغ، قبولیت اور پذیرائی عطا کی ہے جس نے اسلام کے حقیقی چہرے کو واضح کیا ہے اور اسے دہشت گردی کے ساتھ نتھی ہونے سے بچایا ہے۔
مرکزی سیکرٹری جنرل یوتھ لیگ محمد رفیق صدیقی نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان تقدیر یزداں ہے، یہی معاشرے کا کل ہیں اور یقینا جس آج کا کل نہیں ہوتا وہ آج شام کے اندھیروں میں ڈوب کر فنا ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اپنی وراثت کی قدر کرتے ہوئے موجودہ ظلمتوں میں بھی انقلاب کی شمع جلانی ہوگی جو کہ یوتھ کے پلیٹ فارم سے تیار ہے۔
تحریک منہاج القرآن (پنجاب) کی ایگزیکٹو کونسل کا ماہانہ اجلاس مورخہ یکم جولائی 2012 بروز اتوار بوقت 10:00 صبح مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن پر منعقد ہوا، جس کی صدارت احمد نواز انجم (امیر پنجاب) نے کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور ہدیہ نعت بحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔
مورخہ 30 جون 2012ء کو صاحبزادہ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری (صدر فیڈرل کونسل تحریک منہاج القرآن) کے اعزاز میں شاندار تقریب مرکزی سیکرٹریٹ میں گوشہ درود کے صفہ ہال میں منعقد کی ہوئی۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری حال ہی میں آسٹریلیا سے پی ایچ ڈی کی تعلیم مکمل کر کے پاکستان تشریف لائے ہیں۔
منہاج القرآن کلچرل سنٹر کارپی اٹلی میں نظامت دعوت وتربیت کے زیر اہتمام مورخہ 30 جون 2012ء بروز ہفتہ ماہانہ مجلس ختم الصلو ۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے دوسرے بڑے مرکز ناگویا کی جامع مسجد المصطفیٰ میں مورخہ 30 جون 2012ء کو عظیم الشان، تاریخی، مثالی اور فقید المثال اجتماع منعقد ہوا جس میں ناگویا کے گردونواح،اباراکی کین،گماکین، ٹوکیو، چیبا کین، شیزوکاکین سے تحریکی احباب تشریف لائے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل گراج لے گونس (فرانس) کے زیر اہتمام مورخہ 30 جون 2012ء کو ایک روحانی محفل کا انعقادکیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ حاجی خلیل، قاری نورالامین، زاہد محمود چشتی، صابر حسین، غلام فریدکے علاوہ منہاج القرآن گارج لے گونس (فرانس ) کی ایگزیکٹو اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کی ایگزیکٹو کونسل نے شرکت کی۔
جامعہ انوار العلوم (پونچھ، ریاست جموں و کشمیر) کے زیراہتمام مورخہ 30 جون 2012ء کو دور روزہ انٹرنیشنل سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا آغاز نہایت تزک و احتشام کے ساتھ کالج گراؤنڈ پونچھ میں کیا گیا۔ جس میں ریاست بھر سے تقریبا ایک لاکھ لوگوں نے دو دنوں میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے امیر علامہ عبدالستار سراج نے مورخہ 29 جون 2012ء سے 06 جولائی 2012ء تک سائپرس کا وزٹ کیا اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے پلیٹ فارم سے منعقد ہونے والے پروگراموں میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (بنگلہ دیش) کے زیر اہتمام مورخہ 29 جون 2012ء کو امیر تحریک صوفی میزان الرحمن کی حویلی میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت صوفی میزان الرحمن نے کی۔ اجلاس میں مہمان خصوصی الحاج ڈاکٹر منیر احمد چودھری (چیئرمین شعبہ پولیٹیکل سائنس چٹاگانگ) اور پروفیسر اکبر حسین (پروفیسر گپیال گنج کالج) تھے جبکہ منہاج القرآن کے عہدیداران، وابستگان اور رفقاء کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔
علامہ محمد شریف کمالوی نے اس کورس کے نصاب کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس میں طلبہ کو نماز درست تلفظ اور ترجمہ کے ساتھ ادا کرنا سکھائی گئی اور اس کی عملی مشق کے لیے انہیں بذریعہ ملٹی میڈیا تربیت دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ اس کورس میں قرآن پاک کی آخری گیارہ سورتیں، روزمرہ کے معمولات پر بیالیس احادیث مبارکہ اور روز مرہ کی اٹھارہ دعائیں پڑھائی اور یاد کروائی گئیں۔
بیت الزہرا کے لیے عطیات کی ایپل
منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کونسل کویت نے مورخہ 28 جون 2012ء کو کویت یونیورسٹی آف میڈیسن کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر اینڈ راکس ہینکل کے اعزاز میں ایک دعوت کا اہتمام کیا۔ ڈاکٹر اینڈ راکس بنیادی طور پر ایک ایک نامور سائنسدان ہیں، آپ کا تعلق فرینکفرٹ یونیورسٹی جرمنی سے ہے، پوری دنیا میں یہ اپنے تحقیقی مقالاجات اور لیکچرز کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.