سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن ڈائریکٹوریٹ آف میڈیا کے زیراہتمام 29 مارچ 2012 کو لاہور پریس کلب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے تاریخی دورہ بھارت پر ایک نشست منعقد ہوئی۔ اس موقع پر امیر تحریک علامہ مسکین فیض الرحمن درانی، سید انور قدوائی، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، سعید آسی، انوار اختر ایڈووکیٹ، پیر شہزاد مجددی، جی ایم ملک، ارشاد احمد عارف، افتخار مجاز، لہراسب گوندل، پیر چن قادری اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں
تحریک منہاج القرآن لودہراں کے زیراہتمام آئیں دین سیکھیں کورس کا اجراء شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا بہت بڑا کا رنامہ ہے مسلک اہلسنت کے لوگوں میں تربیت کی کمی کو پورا کرنے کے لیے منہاج القرآن اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
منہاج ماڈل سکول دولتالہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد 28 مارچ 2012 بروز بدھ کیا گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام ربانی سے کیا گیا۔ اس کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ عقیدت پیش کیا گئی۔ اس موقع پر سکول کے بچوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کئے
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کے صدر چودھری محمد اقبال وڑائچ کی قیادت میں چار رکنی وفد نے مورخہ27 مارچ 2012ء کو مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا وفد میں ناظم مالیات اٹلی ضمیر حسین، ناظم مچراتا اٹلی محمد آصف اور چودھری محمد افضل(مچراتا) شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل امریکہ کے دیرینہ اور متحرک ساتھی میجر (ر) احسان اللہ میاں نے مورخہ27مارچ 2012ء کو مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور ناظم امور خارجہ راجہ محمد جمیل اجمل سے ملاقات کی۔
جامعہ نعیمیہ لاہور کے زیر اہتمام مورخہ 27 مارچ 2012 کو" آل پاکستان مقابلہ حسن تقریر" ہوا۔ جس میں ملک کے طول و عرض سے آئے ہوئے طلباء نے شرکت کی اس مقابلہ کا انعقاد مفتی محمد حسین نعیمی سیمینار کے موقع پر کیا گیا تھا۔ پروگرام کےمہمانان خصوصی میں پاکستان کے سابقہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف، معروف ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت حسین ، چیرمین ہلال کمیٹی پاکستان مفتی منیب الرحمن، جگر گوشہ حضور ضیاء الامت پیر امین الحسنات شاہ، شیخ الحدیث جامعہ نعیمیہ مفتی عبدالحلیم، مہتمم جامعہ نعیمیہ صاحبزادہ راغب حسین نعیمی، کوآرڈینیٹر پی ایچ ڈی پروگرام منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر مسعود احمد مجاہد تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بریشیاء کے زیر اہتمام مورخہ 25 مارچ 2012ء بروز اتوار کو عظیم الشان غوث الوریٰ کانفرنس کا انعقاد کیاگیا جس میں بریشیاء اورگردونواح سے کثیر تعداد میں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔ کانفرنس میں خصوصی خطاب کے لئے علامہ احمد رضا ہالینڈ سے تشریف لائے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر انتظام مسجد ICHINOMIA مرکز دیوبند جاپان میں درس عرفان القرآن کا انتظام کیاگیا جس میں انتظامیہ کی طرف سے پابندی لگائی گئی تھی کہ صرف قرآن سے خطاب ہوگا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر اہتمام مورخہ 26 مارچ 2012ء کوترکی مسجدگیفو(gifu) میں درس عرفان القرآن کا اہتمام کیا گیا جس میں خصوصی خطاب علامہ محمد شکیل ثانی نے کیا۔
منہاج ماڈل سکول بھنگالی گوجر کے زیراہتمام سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیاگیا جس کی صدارت حاجی چوہدری محمد منیر (سرپرست منہاج اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم) نے کی جبکہ مہمان خصوصی علامہ طاہر علوی (ڈائریکٹر منہاج اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم تحصیل گوجر خان) تھے۔
دی ہیگ (ہالینڈ) کی مقامی سیاسی وسماجی شخصیت چودھری فتح علی خان نے مورخہ 26 مارچ 2012ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کی لائف ممبر شپ حاصل کر لی۔ صدر منہاج القرآن دی ہیگ چودھری خالد محمود، صدر مجلس شوریٰ سید مقصود شاہ اور امام وخطیب علامہ اصغر قادری سے ملاقات کے دوران انہوں نے مقامی سطح پر منہاج القرآن کی خدمات کا سراہا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ پاکستان میں ساری قوم پر خود کش حملہ ہو چکا ہے، ملک میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں، صرف سیاست ہی بچی ہے۔ مذہبی جماعتیں بھی کردار سے خالی ہو گئی ہیں۔ ملک ناکام ریاست کی طرف سفر کر رہا ہے اور ایسے حالات میں آئندہ قومی انتخابات کے ذریعے بھی ملک میں کوئی تبدیلی نہیں آ رہی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریاکے زیر اہتمام مورخہ 25 مارچ 2012ء بروز اتوار کو ملک خلیل اور ان کے اہل خانہ اور حاجی فضل حسین اور ان کی فیملی کے عمرہ پر جانے کے اعزاز میں محفل ذکر ونعت منعقد ہوئی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ بھمبھرکے زیرِاہتمام مورخہ 25 مارچ 2012ء بروز اتوار عظیم الشان سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں بھمبھرکی تمام یونین کونسلز اور علاقہ بھر سے تقریباً 3500 خواتین و طالبات نے شرکت کی جبکہ مرکز سے خصوصی خطاب کیلئے محترمہ گلشن ارشاد (مرکزی ناظمہ تربیت) نے شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک فرانس کے زیر اہتمام یوم پاکستان کا پروگرام مورخہ 25 مارچ 2012ء کو جمناز جان گیمیئے سونتے دولیسیو میں ملی جو ش وجذبے سے منایا گیا۔ پروگرام میں کثیر تعداد میں پاکستانی کمیونٹی، تمام پاکستانی سیاسی جماعتوں کے عہدیداران، پاکستانی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا نے شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.