سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
اسلامک سرکل آف جاپان کے ڈائریکٹر سید مطلوب شاہ کے ایصال ثواب کے لئے منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن جاپان کے زیر اہتمام مورخہ 23 اپریل 2012ء کو مرکز منہاج القرآن پر ایک محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور موحوم کو خراج تحسین پیش کیا۔
تحریک منہاج القرآن دولتالہ حلقہ پی پی 4 کے یونٹ تراٹی (ڈھونگ) کے زیراہتمام عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد مورخہ 22 اپریل بروز ہفتہ بعد نماز ظہر محمدی مسجد بمقام تراٹی میں کیا گیا۔ محفل پاک کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا۔
تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈائریکٹر منہاج پروڈکشنز عامر یوسف چوہدری نے کی جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں صدر تحریک راشد محمود باجواہ، مفتی خادم حسین اور حاجی اللہ رکھا شامل ہیں۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کےبعد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔
مورخہ 22 اپریل 2012ء کو میر پور آزاد کشمیر میں تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت علامہ غلام مرتضیٰ علوی ناظم تربیت نے کی۔ تربیتی کیمپ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔
منہاج ویلفئیر فاؤنڈیشن یونین کونسل حاجی پورہ نے بلال انٹرنیشنل ہسپتال کے اشتراک سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جس میں مریضوں کو فری ادویات کے ساتھ ساتھ مفت ٹیسٹ کی سہولت بھی مہیا کی گئی تھی۔
شاعر مشرق حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کی خدمات کے حوالے سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی معرکۃ الآراء تصانیف اور خطابات پیش خدمت ہیں۔
شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے یوم وصال کے موقع پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی وفد نے نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک کی قیادت میں حکیم الامت علامہ ڈاکٹر محمد اقبال رحمتہ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ وفد میں سہیل احمد رضا، جواد حامد، ساجد بھٹی، کلیان سنگھ، جسونت سنگھ و دیگر بھی شامل تھے۔
ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاعر مشرق عظیم سیاست دان، دانشور ہی نہیں بلکہ قوم کے سب سے بڑے فکری رہنما تھے۔ ڈاکٹر اقبال رحمۃ اللہ علیہ نے مسلمانوں کو جہد مسلسل کی تلقین کی اور نوجوان نسل کو سادہ اور فطری زندگی پر قناعت کا درس دیا۔
مانکیالہ مسلم (نامہ نگار) منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم کے زیراہتمام گزشتہ دنوں سیاچن میں برفانی تودے تلے دبے ہوئے فوجی بھائیوں کے لیے خصوصی قرآن خوانی کی تقریب ہوئی۔ اسلامک سنٹر کے طلبہ و طالباتا نے قرآن خوانی کے بعد محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد بھی کیا۔
تحریک منہاج القرآن منگلہ تحصیل افضل پور ضلع میرپور آزاد کشمیر کے زیراہتمام مورخہ 21 اپریل 2012ء کو 17 واں درس قرآن کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پیر سید مطلوب حسین شاہ نے کی جبکہ مہمان خصوصی شیخ ممتاز حسین تھے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چکوال کے زیراہتمام L.F.C ہوٹل میں ہونے والے لیڈر شپ ڈویلپمنٹ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ اس کے بعد حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام مورخہ 21 اپریل 2012ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں عرفان القرآن کورس کی 40 روزہ کلاس کی اختتامی تقریب تقسیم اسناد منعقد ہوئی۔ جس میں نائب ناظم اعلیٰ دعوت وتربیت تحریک منہاج القرآن رانا محمد ادریس قادری، ناظم تربیت غلام مرتضیٰ علوی، ناظم عرفان القرآن کورسز محمد شریف کمالوی، نائب ناظم تربیت علامہ غلام ربانی تیمور اور سینئر نائب ناظم حلقات درود و فکر محمد لطیف مدنی کے علاوہ طلبہ نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام مورخہ21 اپریل 2102ء کو مرکز منہاج القرآن ابارکی کین میں پاکستان کی تاریخ کی عظیم سانحہ راولپنڈی میں شہید ہونے والوں کے ایصال ثواب اور قرآن خوانی کے لئے تعزیتی پروگرام منعقد ہوا۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے ذیلی شعبہ منہاج سپورٹس کے زیراہتمام دو روزہ سالانہ سپورٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ راولپنڈی کی ضلعی تنظیم کی تنظیم نو اور تمام PP's اور UC کے عہدیداران کے لئے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ یہ ورکشاپ مورخہ 21 اپریل 2012 بروز ہفتہ کو راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ محترمہ نوشابہ ضیاء، نائب ناظمہ محترمہ سدرہ کرامت علی، ناظمہ تربیت محترمہ گلشن ارشاد نے خصوصی شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.